E-Tutor Online Academy

E-Tutor Online Academy

Share

Online study and online tutor available

20/02/2022

پنجاب بورڈز نے سال 2022 اور اس کے بعد کے امتحانی طریقہ کار کو جزوی طور پر بدلنے کا فیصلہ کیا ہے سال 2022 میں پیپر کو کل تین حصوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔

پہلا حصہ نالج بیسڈ سوالات پر مشتمل ہو گا جو کل پیپر کے 80٪ سوالات پر مشتمل ہو گا یعنی ہر 10 میں سے 8 سوالات نالج بیسڈ وں گے ایسے تمام سوالات کتاب میں شامل مشقی سوالات یا کوئیک کوئز یا پھر باب کے اندر موجود تعریفوں وغیرہ سے بنائے جائیں گے۔

دوسرا حصہ ایپلی کیشن بیسڈ Application Basedسوالات پر مشتمل ہو گا جو کل پیپر کا 10٪ ہوں گے یعنی ہر 10 میں سے ایک سوال باب یا ٹاپک کی نوعیت کے مطابق اس کی ڈیلی لائف مثال سے ہو گا۔ایسے سوالات جنرل ہوں گے جو ٹاپک کا جزوی حصہ ہوں گے لیکن ایسا لازمی نہیں کہ ایسے سوالات کتاب میں پہلے سے موجود ہوں۔

تیسرا حصہ انڈرسٹینڈنگ بیسڈ Understanding basedسوالات پر مشتمل ہو گا یہ پیپر کا 10٪ سوالات ہوں گے یعنی ہر دس میں سے 1 سوال اس ٹائپ کا ہو گا۔ ان سوالات کا مقصد بچے کے کانسیپٹس Conceptsکو چیک کرنا ہے یہ سوالا مختصر سوال یا کوئی معروضی سوال ہو سکتا ہے اس سوال سے بچے کی کریٹیکل Criticalتھنکنگ Thinking بڑھتی ہے اور بچے ٹاپک پر مکمل گرپ حاصل کر لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ بورڈ کا پیپر پیٹرن وہی ہے صرف Difficulty لیول بڑھایا جا رہا ہے یعنی مکمل پیپر میں تین تا 5 سوالات مشکل ہوں گے باقی پیپر نارمل ڈیزائن ہو گا۔ تیاری کےلیے SLOکو مکمل طریقے سے فالو کیا جائے تو پیپر میں سو فیصد یقینی مارکس حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

پیپر کب تک بنا لیے جائیں گے؟

نہم و دہم کے پیپرز بورڈ نے تیار کر لیے ہیں جبکہ انٹرمیڈیٹ پیپرز بنانے کا عمل جاری ہے جو مارچ میں فائنل کر لیے جائیں گے۔

26/11/2020
09/10/2020

پنجاب پولیس میں بھرتی کے لئے 12 اکتوبر سے پولیس لائن سے کنسٹیبلان کے فارم ملنا شروع ہو جائیں گے بھرتی کے لئے کم از کم اہلیت
Age : 18 to 22 Years
Education : Matric Marks 50%
Height : 5' ft 7" inch
Chest : 33" to 34" 1/2"
1 Mile Running : 7

20/09/2020

گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 22 ستمبر کو کرے گا
امتحانات میں مجموعی طور ایک لاکھ 54 ہزار امیدواروں نے شرکت کی تھی!

09/07/2020

Hello students Online Classes Starts from 15th July...... for All Classes
Get Registered for Online Tution and home Based Tution.

04/07/2020

تعلیمی خبریں

👈 گوجرانوالہ بورڈ میٹرک سالانہ امتحان 2020 کی پیپرز مارکنگ شروع ہو گئی ہے رزلٹ اگست کے دوسرے ہفتہ میں متوقع ہے۔

👈 گوجرانوالہ بورڈ رجسٹریشن کلاس نہم سیشن 2020-2022 یکم جولائی سے 31 اگست تک جاری رہے گی۔

👈 سرگودھا یونیورسٹی ایم اے، ایم ایس سی دوسرا سالانہ امتحان 2019 اور پہلا سالانہ امتحان 2020 کے داخلے سنگل فیس کے ساتھ 10 جولائی تک جاری رہیں گے۔

👈 پنجاب یونیورسٹی لاہور بی کام، ایم اے، ایم ایس سی پارٹ ون اور ٹو سالانہ امتحان 2020 کے داخلے 13 جولائی تک سنگل فیس کے ساتھ جاری رہیں گے۔

👈 پنجاب یونیورسٹی لاہور ایم اے، ایم ایس سی سپلیمنٹری امتحان 2019 کے داخلے سنگل فیس کے ساتھ 13 جولائی تک جاری رہیں گے۔

👈 پنجاب یونیورسٹی لاہور بی اے/ بی ایس سی پارٹ ٹو سالانہ امتحان 2020 کے آن لائن امتحانات 22 جولائی سے 25 اگست تک جاری رہیں گے۔

👈 پنجاب یونیورسٹی لاہور بی کام اور ایم اے/ ایم ایس سی پارٹ ٹو سالانہ امتحان 2020 کے آن لائن پیپرز مورخہ 7 ستمبر سے 30 ستمبر تک جاری رہیں گے۔

👈 پنجاب یونیورسٹی لاہور بی اے/ بی ایس سی/ ایسوسی ایٹ ڈگری سالانہ امتحان 2020 کے روایتی (پرانے طرز) پیپرز یکم اکتوبر سے شروع ہوں گے۔

👈 پنجاب یونیورسٹی لاہور بی کام/ ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس/ ایم اے/ ایم ایس سی پارٹ ون سالانہ امتحان 2020 کے روایتی (پرانی طرز) پیپرز 2 نومبر سے شروع ہوں گے۔

👈 پنجاب یونیورسٹی لاہور بی اے/ بی ایس سی پارٹ ٹو سالانہ امتحان 2020 کے وہ سٹوڈنٹس جو آن لائن پیپرز نہیں دیں گے ان کے روایتی (پرانی طرز) 2 دسمبر سے شروع ہوں گے۔

👈 پنجاب یونیورسٹی لاہور بی کام/ ایم اے/ ایم ایس سی پارٹ ٹو سالانہ امتحان 2020 کے وہ سٹوڈنٹس جو آن لائن پیپرز نہیں دیں گے ان کے روایتی ( پرانی طرز) پیپرز 4 جنوری سے شروع ہوں گے۔

👈 سرگودھا یونیورسٹی نے بی اے/ بی ایس سی اور ایم اے/ ایم ایس سی سالانہ امتحانات 2020 کا اپنی ویب سائٹ پر کوئی شیڈول جاری نہیں کیا۔

👈 گجرات یونیورسٹی نے بی اے/ بی ایس سی/ ایم اے/ ایم ایس سی سالانہ امتحانات 2020 کا اپنی ویب سائٹ پر کوئی شیڈول جاری نہیں کیا۔

تازہ ترین تعلیمی و جابز کی خبروں کے لئے گوجرانوالہ ایجوکیٹرز کا سوشل میڈیا نیٹ ورک جوائن کریں

Want your school to be the top-listed School/college in Gujranwala?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Gujranwala