30/09/2025
انسان کو امیر یا غریب اُس کے مالی فیصلے بناتے ہیں۔ آج کل آئی فون 17 پرو میکس کی قیمت میں آپ ایک یوزڈ مہران گاڑی خرید سکتے ہیں اور گائے بھینس خرید سکتے ہیں جو آپ کو حقیقی ویلیو دیں۔ سب سے بڑھ کر لوگ یہ فون اچھے کیمرہ اپڈیٹ کے لیے خریدتے ہیں۔ لیکن صرف ایک چیز کے لیے 5 سے 8 لاکھ روپے خرچ کرنا کہاں کی عقلمندی ہے؟ جب کہ ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے میں بہترین ڈی ایس ایل آر کیمرہ خریدا جا سکتا ہے جو ویڈیو کوالٹی کو 4K تک بڑھا سکتا ہے۔
پھر ایک اور مسئلہ یہ ہے کہ ذاتی فون کا ڈیٹا اور پروفیشنل ڈیٹا ایک ہی جگہ رکھنا الگ سر درد ہے۔ موبائل کا اپرچر اتنا چھوٹا ہوتا ہے کہ کبھی بھی پروفیشنل کیمرہ کی کوالٹی نہیں دے سکتا۔ اس لیے سمجھ داری یہی ہے کہ ایسی چیزیں خریدی جائیں جو وقت کے ساتھ اپنی ویلیو بڑھا سکیں۔
گاڑی آپ کو کما کر دے سکتی ہے، جانور آپ کو بچے اور دودھ دے سکتا ہے، پروفیشنل کیمرہ آپ کو ویڈیو کوالٹی میں نمایاں کر سکتا ہے، جب کہ فون ہر سال اپنی ویلیو اچھی خاصی کھو دیتا ہے۔