29/11/2023
کے ٹی ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول کی کرکٹ ٹیم کے منفرد اعزازات
کے ٹی ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول کی کرکٹ ٹیم نے گوجرانوالہ ڈویژن میں انٹر ڈسٹرکٹ میں مسلسل اٹھویں بار کوالیفائی کر لیا
پرنسپل خالد سعید , ٹیم انچارج ذوالفقار بٹ, کوچ مظفر اقبال کی سرپرستی میں کی ٹی ماڈل کی کرکٹ ٹیم گوجرانوالہ ڈویژن کامیاب ترین کرکٹ ٹیم قرار
تفصیلات کے مطابق :
سابقہ پرنسپل کے ٹی ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول اینڈ کالج سعید احمد ظفر( مرحوم) کی محنتوں کا ثمر کے ٹی ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول کی کرکٹ ٹیم نے گوجرانوالہ ڈویژن میں انٹر ڈسٹرکٹ میں مسلسل اٹھویں بار کوالیفائی کر لیا ہے
پرنسپل خالد سعید ٹیم انچارج ذوالفقار بٹ, کوچ مطفر اقبال کیپٹن حافظ محمد احسن عمران نے انتھک محنت اور کوششوں سے کے ٹی ماڈل اسکول کی کرکٹ ٹیم گوجرانوالہ ڈویژن میں کامیاب ترین ٹیم قرار پا گئی ہے جس نے 2016 سے 2023 تک مسلسل انٹر ڈسٹرکٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے جس کا سارا کریڈٹ اسکول انتظامیہ پرنسپل خالد سعید ,کرکٹ ٹیم انچارج ذوالفقار بٹ جو 1990 سے جبکہ کوچ مظفر اقبال جو 2016 سے کرکٹ ٹیم پر محنت کر رہے ہیں کو جاتا ہے
کے ٹی ماڈل اسکول کو چار بار چیمپئین گوجرانوالہ ڈویژن کا اعزاز بھی حاصل ہے
تاریخ گواہ ہے کے ٹی ماڈل اسکول تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنی مثال آپ رہا ہے جس کو پرنسپل خالد سعید نے مزید تقویت بخشی ہے
کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر پرنسپل خالد سعید نے ٹیم کو خصوصی مبارکباد پیش کی اور زیادہ لگن اور پریکٹس سے مزید ٹارگٹ حاصل کرنے کی ہدایت دیں .
09/05/2023
پنجاب میں کل منعقد ہونے والا نویں کلاس کا پرچہ منسوخ کر دیا گیا۔
نویں کلاس کے پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
کل پنجاب بھر میں سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے.
08/11/2022
وزیراعظم نے (٩نومبر) علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے حوالے سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے لہذا کل سکول ھذا بند رہے گا.
28/10/2022
Gujranwala Division Cricket Championship 2022, won by K T Model Higher Secondary School. Congratulations to all...
15/10/2022
بمقام :جناح سٹیڈیم گوجوانوالہ
پنجاب سکول کرکٹ چمچپئن شپ کا کانٹے دار مقابلہ
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جی ٹی روڈ بمقابلہ کے ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول کشمیر روڈ گوجرانوالہ
کےٹی ماڈل سکول کے کپتان ابتسام الرحمان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپننگ بلے باز اور باقی ٹیم نے جارحانہ انداز سے 39.2اوورز میں مد مقابل ٹیم کو 184 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ جس میں آخری وکٹ پر محمد عمر اور محمد شعیب نے 54رنز بنائے۔ محمد عمر 47اور کپتان ابتسام الرحمان 24رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ دوسری ٹیم کو کے ٹی ماڈل کے شاہینوں نے 35.5 اوورز میں 123 پر ڈھیر کردیا سپنر عبدالرحمان رفیق 4 اوورز میں 3وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔ کے ٹی ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول نے اب تک کی ناقام شکست ٹیم ہوتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
Please like and click the share button...
06/09/2022
Preparations being arranged for the flood victims...in the areas of Swat, Dera ismail khan, D.G. Khan and Rajan pur. May Allah Pak bless accept our humble efforts. Aameen
06/09/2022
Celebrating 6th of September...The Defence Day...Certificates being awarded to the students taking part in speech competition.