26/07/2026
🖋️ اختلاف کیجیے، مگر گالی نہ دیجیے!
افسوس! آج کل سوشل میڈیا کی گرما گرم بحثوں، مذہبی مناظروں، سیاسی گفتگوؤں اور تبصروں میں دلیل کم اور گالیاں زیادہ نظر آتی ہیں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بعض لوگوں نے مخالف کو قائل کرنے کے بجائے اسے ذلیل کرنا ہی اپنا مقصد بنا لیا ہے۔
لیکن ایک مسلمان کی پہچان اس کی زبان، اخلاق اور کردار سے ہوتی ہے، نہ کہ اس کی سخت کلامی سے۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"مسلمان کو گالی دینا فسق ہے، اور اس سے لڑنا کفر (یعنی کفر جیسا بڑا گناہ) ہے۔"
📚 صحیح بخاری: 48، صحیح مسلم: 64
اور فرمایا:
"مؤمن نہ طعنہ دینے والا ہوتا ہے، نہ لعنت کرنے والا، نہ فحش گو اور نہ بدزبان۔"
📚 جامع ترمذی: 1977
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
﴿وَقُولُوا لِلنَّاسِ حُسْنًا﴾
"اور لوگوں سے اچھی بات کہا کرو۔"
📖 سورۃ البقرۃ: 83
اور فرمایا:
﴿ادْعُ إِلَىٰ سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ﴾
"اپنے رب کے راستے کی طرف حکمت اور اچھی نصیحت کے ساتھ دعوت دو۔"
📖 سورۃ النحل: 125
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمہ اللہ نے اخلاق اور شریعت کی پابندی پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ مسلمان کی زبان شریعت کے دائرے میں رہنی چاہیے اور فحش گوئی و بدزبانی سے بچنا لازم ہے۔ اختلاف ہو تو بھی عدل، ادب اور شرعی حدود کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔
یاد رکھیے!
گالی دلیل نہیں، اخلاق کی شکست ہے۔
اونچی آواز حق کی دلیل نہیں، بلکہ مضبوط دلیل اور اچھا اخلاق حق کی زینت ہیں۔
*قصیدہ اہلبیت و مناقب صحابہ اور گالیاں*
بعض لوگوں کو یہ دعوی ہے کہ وہ اہل بیت سے بڑی محبت رکھتے ہیں اور سادات کرام کی عزت کا تحفظ بس وہی کر سکتے ہیں بڑے بڑے سمجھدار اور اپنے اپ کو فہموں زکوۃ کی بلندیوں پر سمجھنے والوں کو میں نے یہ دیکھا ہے کہ اشعار لکھتے ہوئے معاذ اللہ لوگوں کے شجریں کھولنے کی بات کرتے ہیں اور یہ تک کہا جاتا ہے جو علی کو نہ مانے اس کی ماں ہی ٹھیک نہیں ہے کوئی کہتا ہے کہ جس میں سیدہ کا حیا نہ کیا اس کی ماں ہی حیا دار نہ تھی کوئی کہتا ہے کہ جس نے حضرت سیدہ پاک کے بارے میں خطا کا لفظ بولا تو اس کی ماں ہی خطا کار تھی جس کے نتیجے میں وہ پیدا ہوا۔۔استغفراللہ العظیم وتوب الیہ
اسی طرح صحابہ کرام علیہم الرضوان کی ذاتوں سے محبت کا دعوی رکھنے والے یہ کہتے نظر اتے ہیں جو معاویہ کو نہ مانے اس کے حلالی ہونے میں شک ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ نعرہ بھی ام لگایا جاتا ہے کہ جس کے مذہب میں صدیق نہیں اس کے باپ کی تصدیق نہیں اور ہماری بھولی بھالی عوام ان مذہبی بے غیرتوں کے ہاتھوں ناچ رہی ہے اور خوب خوب ان کو داد دے رہی ہے پاک ناموں کے ساتھ اس قدر غلیظ گفتگو کا ملاپ کسی خوش طبع اور انصاف طبع بندے کا عام نہیں ہو سکتا۔۔
تم لوگ کیا سمجھتے ہو کہ مذہبی سٹیجوں پر ا کر اپنے اشعار میں گالیوں کی بھرمار کر کے اللہ کی رحمتوں کے مستحق ہو جاؤ گے ہرگز نہیں تم نے اپنی گالی پر بھی قران و حدیث کی دلیلیں بنا لیں اور کہا کہ ہم تو قران و حدیث کے دلائل کی روشنی میں گالیاں دے رہے ہیں کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ثابت ہے کہ اقا کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اسپیشلی طور پر صحابہ کے مجمعے میں یہ کہا ہو کہ اے صحابہ جس نے اہل بیت کے متعلق نازیبا لفظ بولا وہ قطعا یقینا بری ماں کا بیٹا ہے اس کی ماں نے ایک نہیں ہو سکتی۔۔۔
ہاں مجھے پتہ ہے اپ فتاوی رضویہ سے وہ حوالہ ضرور نکال کر لائیں گے جو سید عرفان شاہ نے نارووال کی ایک کانفرنس میں دیا تھا لیکن کیا یہ اختیار صرف اور صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو ہی نہیں کہ اپ ہی یہ فیصلہ فرمائیں کہ کون حلالی ہے اور کون حرام کے نطفے کی پیداوار ہے نہ کہ اج کے ملا ملوانے اس بات کا فیصلہ کرتے رہیں کہ جس نے معاویہ کا نام لیا تو وہ علی کا بغضی ہے اور جس نے علی کا نام لیا وہ معاویہ کا بغض ہے اور پھر ان کی ماؤں کو معاذ اللہ تہمت لگانا کیا اللہ سے ڈر نہیں لگتا قیامت والے دن اگر یہی پاک دامن عورت اللہ کی بارگاہ میں کھڑی ہو گئی اور اس نے یہ دعوی دائر کر دیا کہ یا اللہ کریم میں تو بڑی پاک دامن تھی لیکن اس مولوی نے ممبر پہ بیٹھ کے میرے کردار پہ انگلی اٹھائی تھی اور لوگوں کو کہا تھا کہ میں اچھے کردار کی مالک نہیں تو پھر تمہارا کیا بنے گا اس لیے اپنے منبروں کو صاف اور ستھرا کیجیے گفتگو کریں مگر گالیوں سے نہیں محبتوں کے ساتھ دلیلوں کے ساتھ بغیر جھگڑے کے یہی قران و حدیث کو مطلوب ہے کہ اگر اپنی بات کرنی ہے تو احسن طریقے کے ساتھ کرو تاکہ اگلے کو اپ کی بات سمجھ ا جائے امید ہے گالی گلوچ کا کلچر ضرور ختم کیا جائے گا اور ان پاک ناموں کے ساتھ ایک دوسرے کی ماں کے کردار کو نہیں اچھالا جائے گا
آئیے! ہم یہ عہد کریں کہ خواہ مذہبی اختلاف ہو یا سیاسی، ہم قرآن و سنت کے مطابق باادب گفتگو کریں گے، کیونکہ ہمارے الفاظ بھی ہمارے اعمال کی طرح اللہ تعالیٰ کے ہاں پیش کیے جائیں گے۔
اللّٰہم ارزقنا حسن الأخلاق، واحفظ ألسنتنا من الفحش والسباب. آمین۔
ابوزین قادری
26-07-2026
بروز اتوار