03/08/2024
للہ تعالیٰ ہم سب کے اعمال صالحہ
قبول فرمائے، آمین۔
"Passionate about connecting seekers with the wisdom of the Quran through personalized online tutorin
03/08/2024
للہ تعالیٰ ہم سب کے اعمال صالحہ
قبول فرمائے، آمین۔
27/07/2024
مدینے جانے والوں جاؤ ،جاؤ فی امان اللہ
کبھی تو اپنا بھی لگ جائے گا بستر مدینےمیں
*حکایت*
ایک شرابی کے ہاں ہر وقت شراب کا دَور رہتا تھا-
ایک مرتبہ اس کے دوست احباب جمع تھے شراب تیار تھی.
اس نے اپنے غلام کو چار درہم دیے کہ شراب پینے سے پہلے دوستوں کو کھلانے کے لیے کچھ پھل خرید کر لائے.
وہ غلام بازار جا رہا تھا کہ راستے میں حضرت منصور بن عمار بصری رحمۃ اللہ علیہ کی مجلس پر گزر ہوا وہ کسی فقیر کے واسطے لوگوں سے کچھ مانگ رہے تھے اور فرما رہے تھے کہ
"جو شخص اس فقیر کو چار درہم دے میں اس کو چار دعائیں دوں گا "
اس غلام نے وہ چاروں درہم اس فقیر کو دے دیے.
حضرت منصور رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا, بتا کیا دعائیں چاہتا ہے...؟
غلام نے کہا میرا ایک آقا ہے میں اس سے خلاصی چاہتا ہوں.
حضرت منصور رحمۃ اللہ علیہ نے دعا فرمائی اور پوچھا دوسری دعا کیا چاہتا ہے...؟
غلام نے کہا مجھے ان درہموں کا بدل مل جائے.
حضرت منصور رحمۃ اللہ علیہ نے اس کی بھی دعا کی پھر پوچھا تیسری دعا کیا ہے...؟
غلام نے کہا حق تعالی میرے سردار کو توبہ کی توفیق دے اور اس کی دعا قبول کرے.
آپ رحمۃ اللہ علیہ نے اس کی بھی دعا کی پھر پوچھا چوتھی دعا کیا ہے...؟
غلام نے کہا حق تعالی میری, میرے سردار کی, تمہاری اور یہاں مجمعے میں موجود ہر شخص کی مغفرت کرے.
حضرت منصور رحمۃ اللہ علیہ نے اس کی یہ بھی دعا کی.
اس کے بعد وہ غلام خالی ہاتھ اپنے سردار کے پاس واپس چلا گیا.
سردار اسی کے انتظار میں تھا. دیکھ کر کہنے لگا " اتنی دیر لگا دی...؟
غلام نے قصہ سنایا. سردار نے ان دعاؤں کی برکت سے بجائے غصہ ہونے اور مارنے کے یہ پوچھا کہ کیا کیا دعائیں کرائیں...؟
غلام نے کہا پہلی تو یہ کہ میں غلامی سے آزاد ہو جاؤں.....
سردار نے کہا میں نے تجھے آزاد کر دیا، دوسری کیا تھی...؟
غلام نے کہا مجھے ان درہموں کا بدلہ مل جائے.....
سردار نے کہا میری طرف سے تمہیں چار ہزار درہم نذر ہیں، تیسری کیا تھی....؟
غلام نے کہا حق تعالی تمہیں شراب وغیرہ فسق و فجور سے توبہ کی توفیق دے....
سردار نے کہا میں نے اپنے سب گناہوں سے توبہ کر لی, چوتھی کیا تھی....؟
غلام نے کہا حق تعالی میری, آپ کی, ان بزرگ کی اور سارے مجمعے کی مغفرت فرما دے....
سردار نے کہا کہ یہ میرے اختیار میں نہیں ہے....
رات کو سردار کو خواب میں ایک آواز سنائی دی.....
جب تونے وہ تینوں کام کر دیے جو تیرے اختیار میں تھے تو کیا تیرا یہ خیال ہے کہ اللہ وہ کام نہیں کرے گا جس پر وہ قادر ہے....؟
اللہ نے تیری, اس غلام کی, منصور کی, اور اس سارے مجمعے کی مغفرت کر دی ہے....
(ریاض الصالحین صفحہ ۱۲۰)
زندگی کا ایک اور اسلامی سال بیت گیا اللہ کریم سے دعا ہے اللہ تعالی گزشتہ سال میں ہم سے سرزد ہوے گناہوں کو معاف فرمائے اور آئیندہ آنے والی سال کو ہمارے لیے خوش قسمتی نیک بختی کا سال بنائے ۔آمین
15/06/2024
اللہ تعالٰی نے ان لوگوں پر جو اس طرف کی راہ پا سکتے ہوں اس گھر کا حج فرض کر دیا ہے ۔
وللہ علی الناس حج البیت من استطاع الیہ سبیلا
لوگوں پر اللہ کی رضا کے لیے بیت اللہ کا حج ہے جو اس کے راستے کی طرف استطاعت رکھے.....(القران)
کیا آپ جانتے ہیں جنت سے کتنے پتھر زمین پہ آئے تھے؟
اور کس نبی کے ساتھ یہ پتھر زمین پہ تشریف لائے تھے؟
اور وہ پتھر کتنے ہیں؟
اور وہ اس ٹائم پتھر کہاں پر ہے؟
جب حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام جنت سے زمین پر تشریف لائے تو ان کے ساتھ دو پتھر بھی زمین پر آئے ۔۔۔۔۔۔۔
وہ دو پتھر حضرت ادریس علیہ الصلوۃ والسلام نے جبل ابو قیس کے اندر طوفان نوح کے خوف کی وجہ سے چھپا دیے تھے۔۔۔۔
جب حضرت ابراہیم علیہ الصلاۃ والسلام نے کعبہ کی تعمیر شروع کی اور کعبہ شریف کی دیواریں سر سے بلند ہوئیں تو پھر کعبہ کی دیواروں کو مزید بلند کرنے کے لیے اب پتھروں کی ضرورت تھی تو انہوں نے حضرت اسماعیل علیہ الصلوۃ والسلام کو حکم دیا کہ وہ ایسا پتھر لے کر آئے کہ مزید ہم دیواروں کو بلند کر سکیں۔
آپ جب جبل ابو قیس کی طرف پتھر لینے گئے راستے میں حضرت جبریل امین علیہ الصلوۃ والسلام سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے آپ کو وہ دو پتھر لے جانے کا فرمایا تو پھر آپ دو پتھر لے کر آئے ان میں سے ایک پتھر وہ تھا جس کو خانہ کعبہ میں نصب کیا گیا اور وہ حجر اسود ہے اور دوسرا پتھر وہ جس پہ جناب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کھڑے ہو کے خانہ کعبہ کی دیواروں کو بلند فرمایا وہ مقام ابراہیم کے نام سے موسوموم ہوا۔۔۔۔۔۔۔
محمد تنویر مدنی ✍️
بردباری اللہ پاک کی طرف سے ہے جلد بازی شیطان کی طرف سے ہیں (الحدیث)
سورت الفاتحہ
Darood Parh lijy....