Ali Garh Science Academy Bilal Town Gujranwala Cantt

Ali Garh Science Academy Bilal Town Gujranwala Cantt Way to success

22/07/2026

۔۔۔۔۔۔ابھرتے ہوئے تعلیمی ادارے کے لیے فوری درکار۔۔۔۔۔۔۔

راہوالی میں واقع تعلیمی ادارے کو پرائمری اور مڈل کلاسز کے لیے درج ذیل مضامین کی تدریس کے قابل *خواتین اساتذہ (Female Teachers)* کی ضرورت ہے:
مضامین:
Science,Maths, English
تنخواہ:
25 تا 35 ہزار روپے
(تنخواہ قابلیت اور تجربے کے مطابق طے کی جائے گی)
برائے رابطہ :
خواہش مند امیدواران نیچے دیے گئے موبائل نمبرز پر رابطہ کریں ـ 8287186-0312 ،1818660-0335

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانولہ نے نہم کلاس کے ریگولر طلبہ کے لیے تعلیمی سال 2026 تا 2028 کی آن لائن ر...
29/04/2026

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانولہ نے نہم کلاس کے ریگولر طلبہ کے لیے تعلیمی سال 2026 تا 2028 کی آن لائن رجسٹریشن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
سنگل فیس (بغیر لیٹ فیس):
کل فیس 1150 روپے
(پروسسنگ فیس 870 روپے + سپورٹس فیس 280 روپے)
پرائیویٹ ادارے:
870+280+1150=2300

Important announcement!
11/04/2026

Important announcement!

28/03/2026

ایک بچے کے والدین ہرسال اسے ٹرین میں اس کی دادی کے پاس گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کے لیے لے جاتے۔ پھر وہ اسے چھوڑ کر اگلے دن واپس آجایا کرتے تھے۔

پھر ایک سال ایسا ہوا کہ بچے نے ان سے کہا: "میں اب بڑا ہو گیا ہوں، اگر اس سال میں دادی کے پاس اکیلا چلا گیا تو کیا ہوگا ؟"

والدین نے مختصر بحث کے بعد اتفاق کر لیا اور پھر مقررہ دن اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر پپہنچ گٸے والد نے جونہی کچھ سفرکی ہدایات دینا شروع کیں
تو بیٹا اکتاہٹ بھرے لہجے میں کہنے لگا
: اباجان ! "میں ہزار مرتبہ یہ ہدایات سن چکا ہوں !"

ٹرین کے روانہ ہونے سے ایک لمحہ پہلے، اس کے والد اس کے قریب آئے اور اس کے کان میں سرگوشی کی:
"یہ لو، اگر تم خوفزدہ ہو یا بیمار ہو تو یہ تمہارے لیے ہے" اور اپنے بچے کی جیب میں کچھ ڈال دیا۔

بچہ پہلی بار والدین کے بغیر ٹرین میں اکیلا بیٹھا تھا،
وہ کھڑکی سے زمین کی خوبصورتی کو دیکھتا رہا اور اپنے اردگرد اٹھنے والے اجنبیوں کا شور سنتا رہا ،کبھی اپنی سیٹ سے اٹھ کر کیبن سے باہر نکلتا تو کبھی اندر چلاجاتا۔

یہاں تک کہ ٹرین کے ٹی ٹی نے بھی حیرانگی کا اظہار کیا اور اس سے بغیر کسی ساتھی کے اکیلے سفر بارے سوال کیا۔
اسی طرح ایک عورت نے اسے اداس دیکھ کر گھورا ۔
لڑکا شدید الجھن میں تھا یہاں تک کہ اس نے محسوس کیا کہ اس کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔

پھر وہ خوفزدہ ہو گیا... یہاں تک کہ وہ اپنی کرسی پر سے گر گیا اور اس کی آنکھیں آنسوؤں سے بھر گئیں۔
اس لمحے اسے اپنے باپ کی سرگوشی یاد آئی کہ فلاں لمحے اس نے میری جیب میں کچھ ڈالا تھا۔

اس نے کانپتے ہوئے ہاتھ سے جیب میں تلاش کیا تو چھوٹا سا کاغذ ملا۔ اس نے اسے کھولا: تو لکھا تھا
’’بیٹا، میں ٹرین کے آخری ڈبے میں ہوں۔‘‘
یہ الفاظ پڑھتے ہی گویا اس کی روح لوٹ آٸی ۔

! زندگی بھی ایسی ہی ہے، ہم اپنے بچوں کے پروں کو چھوڑتے ہیں، انہیں خود پر اعتماد دلاتے ہیں.. لیکن جب تک ہم زندہ ہیں، ہمیں ہمیشہ آخری کیبن میں موجود رہنا چاہیے.. اس لیے کہ یہ ان کے لیے تحفظ کے احساس کا ذریعہ ہے ۔

مترجم ۔محمدصہیب فاروق
ؓبچےکی_تعلیم_و_تربیت

24/03/2026

کھلا خط
بنام وفاقی حکومت و پنجاب حکومت

اس تعلیمی سال نہم و دہم کے طلباء سارا سال وقتاً فوقتاً ہونے چھٹیوں کی بنا پر بہت کم پڑھائی کر پائے ہیں ۔ تعلیمی سلسلہ سارا سال غیر تسلسل کا شکار رہا ہے جس کے باعث سلیبس بروقت مکمل کروانا ایک بہت بڑا چیلنج رہا
ابھی سکول جانے والے پاکستانی طلباء کا میچوریٹی لیول وہ نہیں کہ وہ on screen پڑھ سکیں بالخصوص دیہی علاقوں کے بچے ۔
اس حوالے سے گزارش ہے کہ ہفتہ میں تین سے چار یوم کےلیے ادارے اوپن کیے جانے چاہیے ـ
علاوہ ازیں ہمارے ملک میں سٹوڈنٹس اور پروفیشنلز کو سائیکلنگ کی طرف دوبارہ راغب کرنا ہو گا نا صرف یہ ایک healthy activity ہو گی بلکہ ماحول دوست قدم بھی ہو گا جس سے ہم سموگ جیسے چیلنجز سے نمٹ سکیں گے۔

ان سفارشات پر غور کریں اور تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھنے میں اہم فیصلے کریں۔

Government of Pakistan University Of Central Punjab Mian Shehbaz Sharif Maryam Nawaz Sharif
Rana Sikandar Hayat

07/03/2026

جماعت دہم کے ریگولر امیدواران کی بائیو میٹرک رجسٹریشن جلد مکمل کی جائے ورنہ وہ امتحان میں شرکت نہیں کر سکیں گے ۔ بورڈز

Official exam and Result ScheduleAll Punjab Boards (2026)10th Exam: 27 March 202610th Result: 6 Aug 20269th Result: 2 Se...
16/01/2026

Official exam and Result Schedule
All Punjab Boards (2026)

10th Exam: 27 March 2026
10th Result: 6 Aug 2026
9th Result: 2 Sep 2026

12th Exam: 20th May 2026
12th Result: 23 Sep 2026
11th Result: 22 Oct 2026

09/01/2026

میٹرک (دہم) کے سالانہ امتحانات 27 مارچ سے شروع ہوں گے۔انشاء اللہ

نہم ( 9th)سالانہ امتحانات 14 اپریل سے ہوں گے۔
انٹرمیڈیٹ (سیکنڈ ایئر/بارہویں) کے امتحانات 5 مئی سے شروع ہوں گے، جبکہ فرسٹ ایئر (گیارھویں) کے امتحانات 24 مئی سے شروع کیے جائیں گے۔

جو امیدوار امپروومنٹ یا سپلی کا امتحان دیں گے، ان کا امتحان اسی سلیبس کے مطابق ہوگا جس سلیبس کے تحت پہلے امتحان دیا گیا تھا نیا سلیبس امپروومنٹ یا سپلی کے لیے لاگو نہیں ہوگا۔

فی الحال چھٹیوں میں توسیع کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ جیسے ہی کوئی سرکاری اعلان آئے گا، بروقت آگاہ کر دیا جائے گا۔

میٹرک کی پیئرنگ اسکیم (پیکٹا) باقاعدہ طور پر جاری کر دی گئی ہے، طلبہ سے گزارش ہے کہ تیاری پیئرنگ اسکیم کے مطابق کریں تاکہ بہتر نتائج حاصل ہو سکیں۔

08/11/2025

اہم خبر :-
چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی، گوجرانوالہ نے بورڈ امتحانات 2026 (جماعت نہم، دہم، گیارہویں اور بارہویں) کی تیاری کے لیے تعلیمی اوقات 08:45 سے 02:30 تک مقرر کر دئیے۔

24/10/2025

پیکٹا سے منظور شدہ اسمارٹ سلیبس؛ حذف شدہ مواد، مشقی سوالات، پیئرنگ اسکیمز اور ماڈل پیپرز برائے نہم جماعت (سالانہ امتحانات 2026) درجذیل لنک پر دستیاب ہیں۔

https://drive.google.com/file/d/1BoTX3FKFbxFMGMNGIsvBkVC9PFzr7Vr_/view?usp=sharing

اسی طرح میٹرک ٹیک (نہم جماعت) کے لیے منظور شدہ پیئرنگ اسکیمز اور ماڈل پیپرز بھی درجذیل لنک پر جاری کر دیے گئے ہیں۔

https://drive.google.com/file/d/1A8Dt_4xwGsA8vDLW2gpSeZ9BMUgMo9a9/view?usp=sharing

اسمارٹ سلیبس طلبہ اور اساتذہ دونوں کے لیے امتحانی تیاری کے عمل کو مزید منظم، شفاف اور مؤثر بنائے گا۔
Rahwali Inside
Gujranwala social media
Muhammad Faryad
F G Public School Gujranwala Cantt
Higher Education Commission, Pakistan

Address

Gujranwala

Telephone

+3216437314

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ali Garh Science Academy Bilal Town Gujranwala Cantt posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category