18/04/2026
*16اپریل 2026 بروز جمعرات*
*نیو وژن ایجوکیشنل سسٹم میں تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد طلبہ و طالبات میں اردو اور انگریزی زبان کا فروغ, مواصلاتی مہارت ،خوداعتمادی ،پیغام رسائی کا فروغ تھا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا۔*
*You can speak well if your tongue can deliver the message of your heart*
*اس تقریب میں مختلف اوصاف سخن کو ملحوظ خاطر رکھا گیا۔مذہبی، معاشرتی، قومی، فکری اور طنزو مزاح کے عنوانات پر تقاریر کی گئیں۔*
*1-مذہبی لحاظ سے*
*ہمارے محبوب نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم،سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ،اللہ کی راہ میں خرچ ، اساتذہ کی عزت ومقام، رواداری،حسن سلوک ،نظم و ضبط،عشق مصطفٰی صلی اللّٰہ علیہ وسلم*
*2-معاشرتی ،قومی اور فکری لحاظ سے*
*Social Behavior,My School*
*ماں ، باپ کی اہمیت،ماں کی عظمت ،میرا وطن ،یوم دفاع ،میری کتابیں ،6ستمبر ،پاکستان ، علامہ اقبال کا شعر ،قائداعظم،تعلیم کی اہمیت،قصاص،والدین کےحقوق،موبائل کاصحیح استعمال*
*Environment ,Our Country ,Respect of Parents,My Self,Junk food*
*3- طنز و مزاح پر مبنی*
*میں اور میرے دوست ، ڈاکٹر کی زندگی ۔*
*منعقد کیے گئے مقابلہ میںJudges کے فرائض ادارہ ہذا کے چیئرمین سر احمر مصطفی بھٹی ،مسز حمیر ا احمر ، پرنسپل نصرت قدسیہ نے سر انجام دئیے* ۔
*مقابلہ میں بچوں کی شرکت کو یاد دہانی، تلفظ، لفظوں کی ادائی، آغاز و اختتام ، ہاتھوں کے اشاروں کا استعمال، روانی، اعتماد اور* *Eye contact کو دیکھتے ہوئے پرکھا گیا۔*
*مندرجہ بالا عناصر کی بنا پر بہترین مقرر کا انتخاب کیا گیا۔*
* *مقابلہ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو سکول انتظامیہ نے cash prize اور سرٹیفکیٹ جاری کیے۔ مقابلہ میں شرکت کرنے اور پوزیشن لینے پر مبارکباد پیش کی۔*
*Speech is power, speech is persuade to convert, to compel*
*آخر میں پوزیشن نہ لینے والے طلبہ و طالبات کو ان کی غلطیوں کا بغور جائزہ لینے کی تاکید کی گئی۔*
*تقریری مقابلہ میں پوزیشن لینے والے سٹوڈنٹس عمر فرقان، ہادیہ احمر ،زرنش فیصل،محمد نافع فیاض ، عبد الرحمٰن فیاض، صدف صدام ،غلام مصطفی ، حدیبیہ اور محمد بلال احمر ہیں*
*مقابلہ کے اختتام پر پوزیشن لینے والے تمام طلبہ و طالبات کے ساتھ گروپ فوٹو لی گئی۔*