Gujranwala Educators

Gujranwala Educators Get Latest Educational News, Notes, Guess Papers and Job Updates

Get Latest Educational News, Notes, Guess Papers and Job Updates on http://TaleemHub.Pk | DM for Paid Promotion 🇵🇰👍

27/09/2026

📚 کیا بچوں سے سبق سننا استاد کی ذمہ داری ہے یا ذہین طلبہ کی؟

اکثر تعلیمی اداروں میں یہ رواج پایا جاتا ہے کہ استاد چند ذہین بچوں سے سبق سن کر انہیں باقی کلاس کے بچوں کا سبق سننے کے لیے کھڑا کر دیتا ہے۔

دلیل یہ دی جاتی ہے کہ بڑی کلاس میں ہر بچے سے سبق سننا ممکن نہیں۔

لیکن سوال یہ ہے کہ کیا وقت بچانے کے لیے ہم بچوں کی تعلیمی ذمہ داری بھی بچوں ہی کے حوالے کر دیں؟

استاد کے لیے ضروری نہیں کہ وہ روزانہ پوری کلاس سے سبق سنے۔ اگر روزانہ صرف 10 منٹ Random Assessment کے لیے مختص کر لیے جائیں اور مختلف بچوں سے اچانک سبق سنا جائے تو ہر طالب علم کو معلوم ہوگا کہ آج نہیں تو کل میری باری بھی آ سکتی ہے۔

اس طرح بچوں میں سبق یاد کرنے کی ذمہ داری، توجہ اور تیاری کا احساس پیدا ہوگا۔

یاد رکھیے!

* استاد جب خود بچے سے سبق سنتا ہے تو بچے کا اعتماد بڑھتا ہے۔

* استاد کی ایک چھوٹی سی شاباش بچے کو مزید محنت کرنے پر آمادہ کر سکتی ہے۔

* کمزور بچے کو بھی یہ احساس ہوتا ہے کہ استاد میری کارکردگی میں دلچسپی رکھتا ہے۔

* ذہین بچوں کو مانیٹر بنانے کے بجائے انہیں اپنی تعلیم پر زیادہ توجہ دینے کا موقع ملتا ہے۔

استاد صرف سبق نہیں سنتا، وہ بچے کا اعتماد، حوصلہ اور سیکھنے کا شوق بھی پیدا کرتا ہے۔

بلاشبہ بڑی کلاس میں ہر بچے کو روزانہ وقت دینا مشکل ہے، لیکن چند منٹ کی بے ترتیب جانچ پوری کلاس کو تعلیمی طور پر متحرک رکھنے میں مدد دے سکتی ہے۔

تحریر پسند آئے تو دوسرے اساتذہ تک بھی ضرور پہنچائیں۔



Facebook Gujranwala Educators

The wait is officially over! STIs Extension-Related Directions Issued Hiring Of School Teacher Interns (STIs) Under The ...
25/09/2026

The wait is officially over! STIs Extension-Related Directions Issued Hiring Of School Teacher Interns (STIs) Under The STI Program 2024 The approval for the continuation of current STIs and fresh hiring against vacant slots for 2026–27 has been given. 🩵

انتظار بالآخر ختم ہو گیا! STI پروگرام 2024 کے تحت اسکول ٹیچر انٹرنز (STIs) کی بھرتی اور مدتِ ملازمت میں توسیع سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئی ہیں موجودہ STIs کی ملازمت جاری رکھنے اور سال 27-2026 کے لیے خالی آسامیوں پر نئی بھرتیاں کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

24/09/2026

سیکنڈ ایئر میں جن طلباء کی سپلی ہے یا وہ اپنے مارکس امپروو کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ 6 اکتوبر 2026 ہے، جبکہ سپلیمنٹری امتحانات 3 نومبر 2026 سے شروع ہوں گے۔

📢 میٹرک 2nd Annual امتحانات 2026 — تمام پنجاب بورڈزپنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز کے میٹرک (SSC) 2nd Annual Examination 20...
21/09/2026

📢 میٹرک 2nd Annual امتحانات 2026 — تمام پنجاب بورڈز

پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز کے میٹرک (SSC) 2nd Annual Examination 2026 کے تحریری امتحانات 6 اکتوبر 2026 سے شروع ہوں گے۔

📚 جماعت دہم (10th):
6 اکتوبر تا 16 اکتوبر 2026

📖 جماعت نہم (9th):
17 اکتوبر تا 28 اکتوبر 2026

🔬 پریکٹیکل امتحانات:
30 اکتوبر تا 17 نومبر 2026

شامل بورڈز:
لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور، ڈی جی خان اور ساہیوال۔

اہم: طلبہ اپنے متعلقہ بورڈ کی رول نمبر سلپ اور مکمل ڈیٹ شیٹ ضرور چیک کریں، کیونکہ گروپ اور بعض مضامین کے اوقات مختلف ہو سکتے ہیں۔

20/09/2026

گوجرانوالہ چیمبر میں ہارنے والوں اور سوشل پیجز ایڈمن کے لئے سبق
سوشل میڈیا پر عزتیں اچھال کر عزت نہیں ملتی

19/09/2026

حکومت کی طرف سے موٹر سائیکل کیلئے 5 لیٹر پٹرول ڈلوانے کی شرط ختم اب 500 روپے کا ٹوکن ملے گا۔ تفصیل کمنٹ سیکشن میں

17/09/2026

جمعہ کو سکول بند کرنے کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں، تعلیمی تسلسل برقرار رہے گا اور سکول معمول کے مطابق کھلے رہینگے، وزیر تعلیم پنجاب

17/09/2026

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ہفتہ میں تین دن چھٹیوں کی مخالفت کردی۔

پنجاب میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے سستا پٹرول صارفین کو ملنا شروع ہو گا۔ رجسٹریشن کا طریقہ آپ کے ساتھ شئیر کیا جا...
15/09/2026

پنجاب میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے سستا پٹرول صارفین کو ملنا شروع ہو گا۔ رجسٹریشن کا طریقہ آپ کے ساتھ شئیر کیا جا رہا ہے۔ موٹرسائیکل، رکشہ اور چنگچی کو 20 لیٹر جبکہ 800cc گاڑیوں تک 30 لیٹر ماہانہ پٹرول ملے گا۔ ریلیف 100 روپے فی لیٹر ملے گا.

15/09/2026

Smart Syllabus is loading.....

Wait for few days

Address

Gujranwala
52250

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujranwala Educators posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Gujranwala Educators:

Shortcuts

Share