Govt. A.D Model High School Gujranwala

Govt. A.D Model High School Gujranwala Enter to learn , leave to serve

🌟 سرپرائز وزٹ — بہترین کارکردگی کی حوصلہ افزائی 🌟الحمدللہ! گورنمنٹ اے۔ ڈی۔ ماڈل ہائی سکول گوجرانوالہ میں AEO CITYجناب حب...
28/09/2026

🌟 سرپرائز وزٹ — بہترین کارکردگی کی حوصلہ افزائی 🌟
الحمدللہ! گورنمنٹ اے۔ ڈی۔ ماڈل ہائی سکول گوجرانوالہ میں AEO CITYجناب حبیب الرحمن صاحب نے سرپرائز وزٹ کے دوران سٹاف و طلبہ کی حاضری، روزنامچہ، کلاسز اور SBA فرسٹ ٹرم امتحان کی تیاری کا جائزہ لیا۔
جماعت ششم، ہفتم اور ہشتم کے طلبہ کے پُراعتماد جوابات پر ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی۔ STEM Competition کے ماڈلز کا مشاہدہ کرتے ہوئے طلبہ کی محنت، تخلیقی صلاحیت اور شاندار کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔ 👏📚🔬
جناب حبیب الرحمن صاحب نے سکول کی تعلیمی، تربیتی، انتظامی اور تخلیقی سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے طلبہ و اساتذہ کی محنت کو سراہا۔
الحمدللہ! ہمارا عزم: بہترین تعلیم، مؤثر تربیت، تخلیقی سوچ اور طلبہ کی کامیابی۔ 🏆
گورنمنٹ اے۔ ڈی۔ ماڈل ہائی سکول گوجرانوالہ
"بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت ہماری ذمہ داری" 🇵🇰

الحمدللہ! 📚✨ فرسٹ ٹرم امتحانات کا آغازگورنمنٹ اے۔ڈی۔ ماڈل ہائی سکول میں SBA کے تحت فرسٹ ٹرم امتحانات کا باقاعدہ آغاز ہو ...
18/09/2026

الحمدللہ! 📚✨ فرسٹ ٹرم امتحانات کا آغاز
گورنمنٹ اے۔ڈی۔ ماڈل ہائی سکول میں SBA کے تحت فرسٹ ٹرم امتحانات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ طلبہ نظم و ضبط کے ساتھ، اساتذہ کی مؤثر نگرانی میں نہایت توجہ اور ذمہ داری سے اپنے پیپرز حل کر رہے ہیں۔ 📝
🌟 بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت ہماری ذمہ داری ہے۔
ہم امتحان کے ساتھ ساتھ طلبہ میں نظم و ضبط، خود اعتمادی، دیانت داری اور ذمہ داری کے اوصاف بھی پروان چڑھا رہے ہیں۔
تعلیم بھی، تربیت بھی — کامیابی بھی، کردار بھی! 🇵🇰

📋 کارروائی اجلاسِ School Management Council (SMC)🏫 گورنمنٹ اے۔ ڈی۔ ماڈل ہائی سکول، گوجرانوالہالحمدللہ! SMC کے اجلاس میں ...
18/09/2026

📋 کارروائی اجلاسِ School Management Council (SMC)
🏫 گورنمنٹ اے۔ ڈی۔ ماڈل ہائی سکول، گوجرانوالہ
الحمدللہ! SMC کے اجلاس میں طلبہ کی تعلیمی کارکردگی، انعامات، سکول کی ضروریات اور امتحانی امور کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
🏆 میٹرک رزلٹ و انعامات
1000 سے زائد نمبر حاصل کرنے والے 14 طلبہ کو ٹرافیاں دینے کا فیصلہ، جلد تقسیمِ انعامات کی تقریب منعقد ہوگی۔
📚 جماعت نہم کا شاندار نتیجہ
🔹 سائنس گروپ: 73.6%
🔹 سکول مجموعی نتیجہ: 62.5%
🔹 بورڈ نتیجہ: 46.5%
🌟 نمایاں طلبہ
A+ گریڈ: 15 طلبہ | A گریڈ: 17 طلبہ
🥇 صفیان علی — 515
🥈 محمد سبحان — 500
🥉 محمد طیب شہباز — 490
💡 سکول کی ضروریات و اخراجات
یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی کی منظوری،
📝 SBA امتحانات
SBA امتحانات کے سلسلے میں ضروری اخراجات کی بھی منظوری دی گئی۔
✨ SMC کا عزم:
شفافیت، بہتر انتظام، معیاری تعلیم اور طلبہ کی بہترین تربیت کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رہیں گی۔

🇵🇰 میرا پاکستان، میری ذمہ داری — پڑھائی بھی، تربیت بھی! 🇵🇰الحمدللہ! آج گورنمنٹ اے ڈی ماڈل ہائی سکول کی مارننگ اسمبلی میں...
08/09/2026

🇵🇰 میرا پاکستان، میری ذمہ داری — پڑھائی بھی، تربیت بھی! 🇵🇰
الحمدللہ! آج گورنمنٹ اے ڈی ماڈل ہائی سکول کی مارننگ اسمبلی میں طلبہ سے پاکستان کی مضبوطی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی عہد لیا گیا۔
طلبہ نے عہد کیا کہ وہ:
📚 دل لگا کر پڑھیں گے اور علم حاصل کریں گے۔
🤝 اپنے فرائض دیانتداری، ایمانداری اور محنت سے ادا کریں گے۔
🧹 صفائی کا خصوصی خیال رکھیں گے۔
🌹 بڑوں، اساتذہ اور والدین کا احترام اور عزت کریں گے۔
🇵🇰 اپنے کردار اور عمل سے پاکستان کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
آج کی اسمبلی میں طلبہ نے پاکستان سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے یہ پیغام دیا کہ:
“پاکستان کا روشن مستقبل ہماری تعلیم، ہمارے کردار اور ہماری ذمہ داری سے وابستہ ہے!” 🇵🇰
گورنمنٹ اے ڈی ماڈل ہائی سکول
پڑھائی بھی، تربیت بھی — پاکستان کے لیے! 💚




🇵🇰

05/09/2026
🌟 جذبہ، جنون، ہمت اور عزم — کامیابی کی پہلی منزل! 🌟الحمدللہ اج گورنمنٹ اے ڈی ماڈل ہائی سکول میں ایک اور وعدہ وفا کر دیا ...
02/09/2026

🌟 جذبہ، جنون، ہمت اور عزم — کامیابی کی پہلی منزل! 🌟
الحمدللہ اج گورنمنٹ اے ڈی ماڈل ہائی سکول میں ایک اور وعدہ وفا کر دیا گیا۔ 🤝
سمر ویکیشن ہوم ورک جمع کروانے والے اُن باصلاحیت اور محنتی طلبہ میں سے، جنہوں نے بہترین، خوبصورت اور منظم پریزنٹیشن، بیوٹیفیکیشن اور Completion of Work کی بنیاد پر ہر سیکشن کے 10 طلبہ کو خوبصورت انعامی اسٹیکرز سے مزین پیپر بورڈ انعامات کے طور پر پیش کیے گئے۔ 🏆🎁
یہ انعام صرف ایک تحفہ نہیں بلکہ بچوں کی محنت، نظم و ضبط، تخلیقی صلاحیت اور بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے۔ 👏
🎯 مقصد یہ ہے کہ ہمارے بچے ہر ٹیسٹ اور آنے والے امتحان میں بہترین کارکردگی دکھانے، کامیابی حاصل کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کا جذبہ پیدا کریں۔
🏆 بہترین کارکردگی
🎁 بہترین انعام
🚀 اعلیٰ ترین منزل کا حصول
آئیے! محنت کو اپنا شعار بنائیں، کامیابی کو اپنا مقصد بنائیں اور ہر وعدے کو عمل سے وفا کریں۔
ہمارے طلبہ ہمارا فخر — ان کی کامیابی ہمارا مشن! 🇵🇰📚
پرنسپل: ناصر محمود
گورنمنٹ اے ڈی ماڈل ہائی سکول۔

🌟 انعام، حوصلہ افزائی، وعدوں کی پاسداری اور تربیت — ساتھ ساتھ! 🌟الحمدللہ! آج گورنمنٹ اے۔ڈی۔ ماڈل ہائی سکول کے اُن طلبہ ک...
01/09/2026

🌟 انعام، حوصلہ افزائی، وعدوں کی پاسداری اور تربیت — ساتھ ساتھ! 🌟
الحمدللہ! آج گورنمنٹ اے۔ڈی۔ ماڈل ہائی سکول کے اُن طلبہ کو جوش و شوق اور ذمہ داری کے ساتھ سمر ویکیشن ہوم ورک بروقت جمع کروانے پر خوبصورت مسنون اذکار پر مبنی کتابچے بطور انعام پیش کیے گئے۔ 📚🏆
بچوں کے چہروں پر خوشی، جذبہ اور شوق دیدنی تھا۔ ❤️
اس موقع پر طلبہ نے عزم کیا کہ وہ اپنے صبح و شام کا آغاز ان شاء اللہ پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کی مبارک دعاؤں اور ذکرِ الٰہی سے کریں گے، تاکہ علم کے ساتھ ساتھ کردار اور تربیت بھی ان کی زندگی کا حصہ بنے۔ 🤲✨
💚 ایک بہترین نسل ہی ایک بہترین قوم کا مستقبل بن سکتی ہے۔
🎯 ہمارا عزم: تعلیم یافتہ، باکردار اور تربیت یافتہ قوم
گورنمنٹ اے۔ڈی۔ ماڈل ہائی سکول
تعلیم بھی، تربیت بھی، کردار سازی بھی 🇵🇰

implementation on the theme of monthالحمدللہ رب العالمین!آج 25 کو۔گست 2026ء کو گورنمنٹ اے۔ڈی۔ ماڈل ہائی اسکول گوجرانوالہ...
25/08/2026

implementation on the theme of month

الحمدللہ رب العالمین!
آج 25 کو۔گست 2026ء کو گورنمنٹ اے۔ڈی۔ ماڈل ہائی اسکول گوجرانوالہ کے پرنسپل آفس میں کلاسز کے معزز مانیٹرز کے ساتھ ایک اہم اور تربیتی میٹنگ منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں طلبہ کو ان کی ذمہ داریوں، Self-Discipline (خود نظم و ضبط)، Self-Control (خود پر کنٹرول)، احساسِ ذمہ داری اور Personal Accountability (اپنے عمل کی جواب دہی) کے حوالے سے خصوصی رہنمائی دی گئی۔
مانیٹرز کو سمجھایا گیا کہ وہ صرف کلاس کے نگران نہیں بلکہ کلاس کے مثبت ماحول، صفائی، نظم و ضبط، باہمی احترام اور تعلیمی بہتری کے سفیر ہیں۔ انہیں Monitor Diary کو باقاعدگی سے استعمال کرنے اور کلاس میں درپیش مسائل کی بروقت نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی۔
🌱 آج کا ذمہ دار مانیٹر، کل کا باکردار اور کامیاب شہری!
ہم سب کا عزم ہے کہ اپنی ذمہ داری کو عبادت سمجھ کر ادا کریں گے، خود پر قابو رکھیں گے اور اپنے سکول کو مزید بہتر بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
گورنمنٹ اے۔ڈی۔ ماڈل ہائی اسکول گوجرانوالہ
پرنسپل: ناصر محمود

🌟 الحمدللہ رب العالمین —گورنمنٹ اے ڈی ماڈل ھائی سکول گوجرانوالہ کےلیے ایک اور قابلِ فخر اعزاز 🌟۔آج 25 اگست 2026ء کو معزز...
25/08/2026

🌟 الحمدللہ رب العالمین —گورنمنٹ اے ڈی ماڈل ھائی سکول گوجرانوالہ کےلیے ایک اور قابلِ فخر اعزاز 🌟۔
آج 25 اگست 2026ء کو معزز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب ظہیر عباس بھٹی صاحب نے سکول کا سرپرائز وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکول کے نظم و ضبط، صفائی و ستھرائی، اساتذہ اور طلبہ کی حاضری کا جائزہ لیا اور مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا۔
محترم ڈی۔ای۔او صاحب نے طلبہ سے مختلف سوالات بھی کیے اور ان کے جوابات، تعلیمی سرگرمیوں اور کلاس روم کے ماحول کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سکول میں قائم بہترین تعلیمی و انتظامی نظام، ڈسپلن اور مجموعی کارکردگی پر انتہائی قابلِ تحسین ریمارکس دیے اور سکول کی کاوشوں کو سراہا۔
یہ حوصلہ افزائی پرنسپل، اساتذہ، طلبہ اور پوری سکول ٹیم کے لیے باعثِ فخر بھی ہے اور مزید محنت کا عزم بھی۔
ان شاء اللہ! معیارِ تعلیم، بہترین نظم و ضبط اور شاندار نتائج کا یہ سفر مزید بلندیوں کی طرف جاری رہے گا۔ 🇵🇰📚✨
پرنسپل ۔ناصر محمود
گورنمنٹ اے۔ڈی۔ ماڈل ہائی سکول گوجرانوالہ

📚✨ گورنمنٹ اے ڈی ماڈل ہائی سکول گوجرانوالہ — ری اوپننگ کا شاندار پہلا دن ✨📚الحمدللہ! موسمِ گرما کی تعطیلات کے بعد سکول ک...
24/08/2026

📚✨ گورنمنٹ اے ڈی ماڈل ہائی سکول گوجرانوالہ — ری اوپننگ کا شاندار پہلا دن ✨📚
الحمدللہ! موسمِ گرما کی تعطیلات کے بعد سکول کے پہلے روز طلبہ کی بھرپور حاضری نے سکول کو ایک بار پھر جوش، جذبے اور تعلیمی سرگرمیوں سے بھر دیا۔ 🇵🇰📖
طلبہ کا سکول آمد پر پُرجوش اور شاندار استقبال کیا گیا، جبکہ اسمبلی میں بچوں کو نئے تعلیمی سفر کے حوالے سے خصوصی پیغام دیا گیا:
🔥 پڑھائی کو اپنا جنون بنائیں!
💪 جوش، جذبے اور مسلسل محنت کے ساتھ آگے بڑھیں!
⏰ وقت کی پابندی کریں اور اپنی حاضری 100٪ یقینی بنائیں!
🎯 ہر دن کو اپنی کامیابی کی طرف ایک قدم بنائیں!
یاد رکھیں:
باقاعدگی، محنت، نظم و ضبط اور سو فیصد حاضری ہی کامیابی کی مضبوط بنیاد ہے۔
🌟 اے ڈی ماڈل کے طلبہ! نیا سال، نیا عزم، نئی محنت اور نئی کامیابیاں — ان شاء اللہ!
ناصر محمود
پرنسپل، گورنمنٹ اے ڈی ماڈل ہائی سکول گوجرانوالہ

Address

Gujranwala

Telephone

+92554219636

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt. A.D Model High School Gujranwala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Govt. A.D Model High School Gujranwala:

Shortcuts

Share

Category