Toqeer Ijaz Madni

Toqeer Ijaz Madni Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Toqeer Ijaz Madni, Tutor/Teacher, Gujranwala.

28/03/2025

زندگی مختصر ہے ، جوانی اُس سے بھی مختصر ، اور حُسن اُس سے بھی مختصر ہے...
منقول

27/03/2025

ہم ہر صحابی کا ذکر دل کھول کر کرتے ہیں

عاجزی ، اخلاص ، سادگی، حسن اخلاق، تقویٰ، علم دوستی، علم وعمل، خوف خدا، عشق مصطفیٰ، حق کو قبول کرنا، دردِ دل، اتباعِ سنت،...
26/03/2025

عاجزی ، اخلاص ، سادگی، حسن اخلاق، تقویٰ، علم دوستی، علم وعمل، خوف خدا، عشق مصطفیٰ، حق کو قبول کرنا،
دردِ دل، اتباعِ سنت، حسنِ صورت اور حسنِ سیرت،

یہ سب اوصاف اللہ کے اس نیک بندے میں پائے جاتے ہیں

26 رمضان ولادت مرشد کریم ❤️

✍️توقیر اعجاز عطاری

جامعۃالمدینہ اعظم نگر لالہ موسیٰ کا اعزاز2022 کی بات ہے جب چکوال تدریس کرتا تھا عزیز دوست محمد رفاقت عطاری مد ظلہ نے ایک...
25/03/2025

جامعۃالمدینہ اعظم نگر لالہ موسیٰ کا اعزاز

2022 کی بات ہے جب چکوال تدریس کرتا تھا عزیز دوست محمد رفاقت عطاری مد ظلہ نے ایک عربی کتاب بنام المقتفی من سیرۃ المصطفی تحفہ بھیجی اور ساتھ ہی کتاب کا ترجمہ کرنے کا مطالبہ کر دیا راقم مصروفیت کا بہانا بناتا رہا لیکن حقیقتاً میں اپنے آپ کو ترجمہ کرنے کا اہل نہیں سمجھتا تھا قبلہ بار بار مطالبہ کرتے رہے اور میں راہ فرار اختیار کرتا رہا

ایک بار تو شرمندگی کی وجہ سے کتاب واپس کرنے کا ارادہ کیا وقت گزرتا رہا حتیٰ کہ گزشتہ سال جامعۃ المدینہ لالہ موسیٰ میں درجہ سادسہ کو منہاج العابدین (عربی) پڑھانے کی سعادت ملی
کلاس میں کافی طلبہ اچھا ترجمہ کرنے والے تھے لیکن ایک طالب علم محمد مبشر عطاری مد ظلہ کے ترجمہ کرنے کا انداز بہت اچھا لگا
فقیر نے سوچا اگر ان کو ترجمہ کرنے کے لیے کہا جائے
تو یہ بہت عمدہ ترجمہ کرلیں گے

ان کو عرض کیا ترجمہ کا آغاز ہوگیا چند ماہ میں محترم نے 200 صفحات کا ترجمہ کر دیا اور ساتھ ہی ہمارا دل باغ باغ ہو گیا

کتاب کا مسودہ تیار ہوچکا ہے اب کتاب چھپوانے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے الحمد للہ رب العالمین

نہیں ہے نا اُمید اقبالؔ اپنی کشتِ ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹّی بہت زرخیز ہے ساقی

✍️توقیر اعجاز

چند دن پہلے یہ کتاب خریدی تھییہ کتاب بیروت سے چھپی ہےمیرا دل کرتا ہے کہ ہر کتاب بیروت سے چھپی ہوئی خریدوں وجہ اس کتاب کی...
20/03/2025

چند دن پہلے یہ کتاب خریدی تھی
یہ کتاب بیروت سے چھپی ہےمیرا دل کرتا ہے کہ ہر کتاب بیروت سے چھپی ہوئی خریدوں وجہ اس کتاب کی خوبصورتی اور اچھا ورق
لیکن اہل علم جانتے ہیں کہ بیروتی کتاب کتنی مہنگی ہوتی ہے
یہ عام بندے کی قدرت سے باہر ہوتی ہے

تین وجوہات کی وجہ سے میرا دل کرتا ہے کہ بہت زیادہ مال کماؤں

(1) اس لیے کہ اپنی مرضی کی بہت سی کتابیں خرید سکوں اعلیٰ چھاپہ، اعلی ورق 😊

(2) اس لیے کہ جب دل کرئے حج و عمرہ کر لوں مکہ و مدینہ کی پاک فضاؤں میں چلا جاؤں
... 3)
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
بہت نکلے میرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے

✍️توقیر اعجاز

میری مسکرانے کی بہت عادت تھی پھر یہ عادت کم ہوگئی وجہ........ اس عبارت کو پڑھنے کے بعد پہلے والی کیفیت محسوس ہورہی ہےجس ...
20/03/2025

میری مسکرانے کی بہت عادت تھی پھر یہ عادت کم ہوگئی
وجہ........
اس عبارت کو پڑھنے کے بعد پہلے والی کیفیت محسوس ہورہی ہے

جس کی تسکیں سے روتے ہوئے ہنس پڑیں
اس تبسم کی عادت پہ لاکھوں سلام

✍️توقیر اعجاز

قرآن و حدیث کے بعد میری تین پسندیدہ کتابیںجو وقت ہو تو میرا حُسنِ انتخاب دیکھیے
20/03/2025

قرآن و حدیث کے بعد میری تین پسندیدہ کتابیں

جو وقت ہو تو میرا حُسنِ انتخاب دیکھیے

جامعۃالمدینہ لالہ موسیٰ کے تین طلبہ کرام کے میٹرک میں اچھے نمبر حاصل کرنے پر گوجرانوالہ بورڈ کی طرف سے سکالر شپ پیش کی گ...
17/03/2025

جامعۃالمدینہ لالہ موسیٰ کے تین طلبہ کرام کے میٹرک میں اچھے نمبر حاصل کرنے پر گوجرانوالہ بورڈ کی طرف سے سکالر شپ پیش کی گئی

شہر کی بے چراغ گلیوں میں۔۔۔ !!!
یہی چراغ جلیں گئے تو روشنی ہوگی

دینی و عصری تعلیم کا عظیم الشان ادارہ جامعۃ المدینہ اعظم نگر لالہ موسیٰ 😍

آپ بھی اپنے بچوں کو دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے اس ادارے میں داخل کروائیں شکریہ

یہی ہے آرزو تعلیم قرآن عام ہو جائے
ہر پرچم سے اونچا پرچم اسلام ہو جائے

دو درجن سے زیادہ موٹیویشنل کتابیں پڑھ چکا ہوںلیکن جتنا بزرگوں کے حالات پڑھ کے بندہ موٹیویٹ ہوتا ہے اس کا جواب نہیںیہ کتا...
15/03/2025

دو درجن سے زیادہ موٹیویشنل کتابیں پڑھ چکا ہوں
لیکن جتنا بزرگوں کے حالات پڑھ کے بندہ موٹیویٹ ہوتا ہے اس کا جواب نہیں

یہ کتابیں خریدی ہیں یہ بتانا چاہتا تھا اپنی علمیت جھاڑنے لگ گیا

آپ بھی اپنے اسلاف کے حالات پڑھا کریں

پکچرز میں نظر آنے والے دس کتابچے بنام یادگار مجدد یہ ادارے کی طرف سے گفٹ ملے ہیں پہلا ادارہ ایسا ملا ہے جس نے فری میں کتابیں بھیجی ہیں ورنہ.......

✍️توقیر اعجاز

Address

Gujranwala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Toqeer Ijaz Madni posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category