Musab Online Quran Academy

Musab Online Quran Academy اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
Do you want to learn Quran at home or teach it to your children??

25/01/2025
04/05/2024

28/11/2023

21/11/2023

08/11/2023
‏🔴سیکڑوں اسرائیلی کمپنیاں دیوالیہ ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ فنانشل ٹائمزبائیکاٹ  رکنا نہیں چاہیئے ۔۔ یہ بائیکاٹ اب ہمیش...
07/11/2023

‏🔴سیکڑوں اسرائیلی کمپنیاں دیوالیہ ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ فنانشل ٹائمز
بائیکاٹ رکنا نہیں چاہیئے ۔۔ یہ بائیکاٹ اب ہمیشہ کیلئے ہو.

Loud & Clear Boycott💪

29/09/2023

جب میں میوزک سنتی تھی تو رات کے کئی گھنٹے گزر جاتے تھے سنتے سنتے نہ نیند آتی تھی نہ دل کرتا تھا چھوڑنے کو۔ ایک کے بعد ایک گانا پلے ہوتا جاتا اور میں سنتی جاتی ۔۔۔۔۔

پھر زمانہ جہالیت کی دھند غائب ہوئی تو دل میں قرآن کی روشنی پھوٹنا شروع ہوئی۔۔۔

گانوں سے نفرت اور بیزاری نے جنم لیا۔۔۔ مگر پھر بھی سننا نہیں چھوڑا تھا۔۔۔ایک دن کو بڑی خوشی خوشی اپنا وائز آور سنڈ کیا اور انتظار کرنے لگی ان کی خوبصورت رائے کا۔۔۔۔۔ ابھی چند منٹ ہی گزرے تھے کہ لائبہ کا جواب آیا :

"ایزل ! میوزک ہے بیک گراونڈ میں یار۔۔ہٹا دو اسے "

میں فٹ سے بولی :
زیادہ تو نہیں ہے ۔ ہلکا سا ہی تو ہے ۔ خیر ہے ۔۔

انہوں نے جو مجھے جواب دیا وہ میرے دل پر یوں اثر چھوڑ گیا جس کی چھاپ آج بھی ثبت ہے۔۔۔ بعض لوگوں کی بات میں اللہ نے بڑا اثر رکھا ہوتا ہے۔

پھر اس کے بعد میرے لیے بیک گراؤنڈ میں چلنے والا ہلکا سا میوزک سننا بھی ناگوار ہوگیا ۔۔۔۔

میں کسی کا سٹیٹس نہیں دیکھتی کہ میوزک ہوتا ہے۔کافی لوگ میوٹ کیے اسی سبب سے ۔۔ گھر میں چھوٹی بہن نے مجھے کچھ دکھانا ہو تو وہ پہلے وڈیو میوٹ کرتی ہے پھر دکھاتی ہے۔ جانتی ہے کہ میں ناراض ہوتی ہوں۔۔

اوپر میں نیند اور سونگ سننے کی بات کر رہی تھی ۔۔

گانے سنتے میں تھکتی نہیں تھی اور نیند بھی نہیں ۔۔۔

پھر میں نے قرآن سننا شروع کیا تو میں نے نوٹ کیا مجھے نیند آنے لگتی ہے۔۔

النور میں رات کو سونے سے قبل سپیکر پر سورہ ملک لگائی جاتی ہے ۔مجھے نہیں یاد کہ میں کبھی وہ سورہ مکمل سن پائی ہو مجھے چند آیات سننے کے ساتھ ہی ایسی نیند آتی کہ فجر پر آنکھ کھلتی میری ۔۔۔

یہ میرا تجربہ ہے۔ قرآن سننے میں ایسا سکون ملتا ہے کہ آپ پر نیند طاری ہوجاتی ہے۔یہ سستی کی وجہ سے نہیں ہے۔ یہ اللہ کے ذکر کا اطمینان ہے جس کا اعلان خود اللہ نے قرآن پاک میں کیا ہے ۔

"جان لو اللّٰه کے ذکر سے ہی دلوں کو اطمینان ملتا ہے"

[سورۃ الرعد :28)

گانے سننے سے ،میوزک سننے،سے، ناچ گانا دیکھنے سے، فضول ٹک ٹاک دیکھنے سے غفلت آتی ہے۔ عبادت میں دل نہیں لگتا۔ قرآن کا فہم نہیں آتا۔ قلب اللہ کی طرف مائل نہیں ہوتا۔ دل میں نفاق پیدا ہوجاتا ہے۔ نمازیں بوجھل اور خشوع و خضوع سے خالی ہوجاتی ہیں ۔انسان جو سنتا ہے وہی اس کے خیالات بن کے اس کے ذہن میں گردش کرتے ہیں اور وہی نماز میں توجہ مرکوز نہیں کرنے دیتے ۔۔۔

(مومن کے ایمان کی خوبی یہ ہے کہ وہ لغو چیزوں کو چھوڑ دیتا ہے )

اگر آپ کی پندرہ سولہ سال کی تعلیم آپ کو اتنا شعور نہیں دلا سکی کہ آپ کو قرآن "سیکھنا " ہے ۔نماز کو "قائم " کرنا ہے تو یقین کریں آپ اپنی ڈگریوں کو آگ لگا دیں یا پانی میں بہا دیں، فرق نہیں پڑتا۔۔

یاد رہے میں نے یہاں قرآن اور نماز کو "پڑھنے " کا نہیں بولا۔

یہ میرا تجربہ ہے جو میں نے بے ربط الفاظ میں بیان کیا ہے ۔۔۔

شاید کے تیرے دل میں اتر جائے میری بات۔۔۔

زندگی بڑی مختصر ہے ۔۔آو اسے اللہ کی محبت میں، اللہ کو پانے میں لگا دیں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ دیر جائے اور ہم یہ کہتے رہ جائیں " کاش ہمیں دنیا میں جانا نصیب ہو تو ہم نیک اعمال کرلیں"

ایزل میرے

Address

Gujranwala
50250

Opening Hours

Monday 09:00 - 22:00
Tuesday 09:00 - 22:00
Wednesday 09:00 - 22:00
Thursday 09:00 - 22:00
Friday 09:00 - 22:00

Telephone

+923225857170

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Musab Online Quran Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Musab Online Quran Academy:

Shortcuts

Share