Government Higher Secondary School Ladhy Wala Warraich Gujranwala

Government Higher Secondary School Ladhy Wala Warraich Gujranwala

Share

Gov't Higher Secondary School ladhy Ladhy walla Warraich GRW Official page 0553292275

Photos from Government Higher Secondary School Ladhy Wala Warraich Gujranwala's post 06/12/2024

🌿الوداعی تقریب🌿
🎊 ایفائے عہد کی تکمیل کا سفر پورا🎊
جناب سر محمد شہباز وڑائچ صاحب کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا
استاد کبھی ریٹائر نہیں ہوتا وہ قوم کی رگوں میں خون بن کر زندہ رہتا ہے💝
فہم و دانائی و ہنر کا آسماں اُستاد ہے
علم و حکمت کی یقینا کہکشاں اُستاد ہے
جناب سر محمد شہباز وڑائچ صاحب کی شخصیت ایسی ہے کے جو استاد سے چل کر طلباء تک سب کے دلوں پر راج کرتے ہیں یہ کوئی عام ہستیاں نہیں بلکہ ہزاروں طلباء کے سینوں کو علم کی روشنی سے منور کرنے والے عظیم استاد الاساتذہ محترم و مکرم سر محمد شہباز وڑائچ صاحب ہیں ۔اس موقع پر مہمان خصوصی CEO ایجوکیشن جناب سلطان احمد ہنجرا صاحب( جو کہ جناب شہباز وڑائچ صاحب کے شاگرد رشید بھی ہیں) اور ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے صدر مرکزی رہنماؤں سمیت سماجی شخصیات نے تقریب میں شرکت کی آج جب وہ اپنی الوداعی پارٹی میں جلوہ افروز تھے تو ان کے چہروں پر خوشی نمایاں تھی مطمئن ضمیر کے ساتھ آج انہوں نے جو سروس شروع کرنے سے پہلے ریفائے عہد کیا تھا وہ پورا کر دیا ان کے ہزاروں طلباء آج سرکاری و نیم سرکاری محکموں میں اپنا مستقبل روشن کرچکے ہیں
یہ کامیابیاں، عزت، یہ نام تم سے ہے
خدا نے جو بھی دیا ہے مقام تم سے ہے
ہم اپنے ادارے کے سابق پرنسپل جناب سر محمد شہباز وڑائچ صاحب کو ان کی گراں قدر خدمات پر سلام عقیدت پیش کرتے ہے
آپ کی حیات کا ہر لمحہ شادماں گزرے
بہار سجدہ کرے آپ جہاں جہاں گزرے
خدا نصیب کرے آپ کو دائمی خوشیاں
آپ سرخ رو رہے جب کوئی امتحاں گزرے۔
عزیز بشارت صدیقی وجملہ سٹاف گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول لدھے والا وڑائچ گوجرانولہ ۔

Photos from Government Higher Secondary School Ladhy Wala Warraich Gujranwala's post 04/12/2024

جناب سر محمد شہباز وڑائچ صاحب استاتذہ اور بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات سے نوازا رہے ہیں

Photos from Government Higher Secondary School Ladhy Wala Warraich Gujranwala's post 30/11/2024

بروز جمعہ 29 نومبر جناب پرنسپل محمد شہباز وڑائچ صاحب کی خصوصی کاوش سے سکول میں PTM کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر والدین تشریف لائے اساتذہ سے ملاقاتیں ہوئیں یہ ملاقاتیں بچوں کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بہت ضروری ہیں ۔

Photos from Government Higher Secondary School Ladhy Wala Warraich Gujranwala's post 27/11/2024

زیر نظر تصاویر میں جناب پرنسپل محمد شہباز وڑائچ صاحب اپنے سٹاف کے ہمراہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول لدھے والا وڑائچ کی کمپیوٹر لیب میں تشریف فرما ہیں یہ وہ لیب تھی جو خستہ حالی کا شکار ہو چکی تھی کمپیوٹر استعمال کے قابل نہ تھے جناب پرنسپل صاحب نے اپنی زیرنگرانی لیب کو فنگشنل کروایا اور فلیکسز آویزاں کی گی ہیں یہ کمپیوٹر لیب اب اپنی مثال آپ ہے۔

Photos from Government Higher Secondary School Ladhy Wala Warraich Gujranwala's post 05/11/2024

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول لدھے والا وڑائچ میں طلباء اور اساتذہ کے لیے صاف شفاف پانی کی فراہمی کے لیے پانچ سو فٹ بور کا کام جناب پرنسپل محمد شہباز وڑائچ صاحب کی زیرِ نگرانی شروع کر دیا گیا اس موقع پر اہتمام و انتظام میں حصہ لینے والوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Photos from Government Higher Secondary School Ladhy Wala Warraich Gujranwala's post 31/10/2024

حمد و نعت اور تقریری مقابلہ جات میں پوزیشن ہولڈرز بچوں کو جناب پرنسپل محمد شہباز وڑائچ صاحب نے اپنے آفس میں دعوت دے کر بچوں کی ضیافت کا اہتمام کیا۔

23/10/2024

سموگ کے حوالے سے آگاہی مہم میں جناب محمد شہباز وڑائچ صاحب اظہار خیال کرتے ہوئے ۔

Photos from Government Higher Secondary School Ladhy Wala Warraich Gujranwala's post 11/10/2024

جناب سر محمد عمران بٹ صاحب پیرنٹس ٹیچر میٹنگ کے موقع پر طلباء کے والدین سے اظہار خیال کرتے ہوئے ۔

Want your school to be the top-listed School/college in Gujranwala?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Galla Shani Pan Shop Walla
Gujranwala

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00