*جب ہمارے نفس کے گلے میں بندھی رسی شیطان کے ہاتھ میں چلی جائے*
*اور ہم اس کے تابع ہو جائیں*
*تو*
*عقل گٌناہوں کی وکالت پر اٌتر آتی ھے*
Kashmir Science Academy, Pakistan
تعلیم۔۔۔۔۔
سب کے لیے۔۔۔۔برابری کی سطح پر
لندن میں آپریشن سے دو گھنٹے پہلے مریض کے کمرے میں ایک نرس داخل ہوتی ھے اور وہاں کمرے میں رکھے ہوئے گلدستے کو درست کرتے ہوئے مریض سے پوچھتی ھے سر کون سا ڈاکٹر آپ کا آپریشن کر رہا ہے؟
مریض نے نقاہت کی حالت میں نرس کو دیکھے بغیر ہی اچاٹ سے لہجے میں کہا ڈاکٹر جبسن
نرس نے حیرت کے ساتھ ڈاکٹر کا نام سنا اور اپنا کام چھوڑتے ہوئے مریض سے قریب ہو کر پوچھا سر کیا واقعی ڈاکٹر جبسن نے آپ کا آپریشن کرنا قبول کر لیا ہے؟
مریض نے کہا ____ جی میرا آپریش وہی کر رہے ہیں
نرس نے کہا ____ بہت ہی عجیب بات ہے مجھے یقین نہیں آ رہا، مریض نے پریشان ہوتے ہوئے پوچھا مگر اس میں ایسی کونسی عجیب بات ہے؟
نرس نے کہا_____ در اصل اس ڈاکٹر نے اب تک ہزاروں آپریشن کئے ہیں ان کے آپریشن میں کامیابی کا تناسب سو فی صد ہے ان کی شدید مصروفیت کی بناء پر ان سے وقت لینا انتہائی دشوار کام ہوتا ہے، میں اسی لئے حیران ہو رہی ہوں کہ آپ کو کس طرح ان سے وقت مل گیا ہے؟
مریض نے ایک طمانیت کے ساتھ نرس سے کہا بہرحال یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے ڈاکٹر جبسن سے وقت ملا ہے اور وہی میرا آپریشن کر رہے ہیں۔
نرس نے ایک بار اپنی بات دہراتے ہوئے کہا کہ یقین جانیئے میری حیرت ابھی تک برقرار ہے کہ اس دنیا کا سب سے اچھا ڈاکٹر آپ کا آپریشن کرے گا!!
اس گفتگو کے بعد مریض کو آپریشن تھیٹر پہنچایا گیا، مریض کا کامیاب آپریشن ہوا اور اب مریض بخیر و عافیت ہنسی خوشی اپنی زندگی گزار رہا ہے ۔ ۔ ۔ !!
مریض کے کمرے میں آنے والی عورت کوئی عام نرس نہیں بلکہ اسی ہسپتال کی ایک ماہر نفسیات لیڈی ڈاکٹر تھی جس کا کام مریضوں کو ذہنی اور نفسیاتی طور پر آپریشن کے لئے کچھ ایسے طریقے سے تیار اور مطمئن کرنا تھا جس کی طرف مریض کا شک بھی نہ جا سکے اور اس بار اس لیڈی ڈاکٹر نے اپنا کام مریض کے کمرے میں رکھے گلدستے کو سنوارتے سنوارتے کر دیا تھا اور مریض کے دل و دماغ میں یہ بات بہت ہی خوبصورتی سے بٹھا دی تھی کہ جو ڈاکٹر اس کا آپریشن کرے گا وہ دنیا کا مشہور اور کامیاب ترین ڈاکٹر ہے جس کا ہر آپریشن ایک کامیاب آپریشن ہوتا ہے اور ان سب باتوں سے مریض بذات خود ایک مثبت انداز میں بہتری کی طرف لوٹ آیا۔
امید دلانا اور مثبت سوچنے پر مجبور کرنے کے لئے آپ کا ماہر نفسیات ہونا ضروری نہیں، کسی مایوس شخص کو تسلی اور خوش امیدی کے دو بول جادوئی اثر اور وہ توانائی دیتے ہیں جو کسی دوا میں نہیں اس لئے اچھا بولیئے نئی امید دلائیے شاید آپ کے چند لفظ کسی کو دبارہ زندگی کی طرف لوٹا دے۔
09/07/2021
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Address
Garjakh
Gujranwala
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
09/07/2021