15/10/2023
تمہیں معلوم ہے اقصی؟
تمہارا درد ایسا ہے
مجھے جینے نہیں دیتا
مجھے سونے نہیں دیتا
میں جب صحن قدس دیکھوں
وہاں کی بے بسی مجھ کو
کئی پہروں رلاتی ہے
کئی پہروں جگاتی ہے
میری اے مسجد اقصی
تیرے گنبد کے نیچے جب
یہودیوں کو کھڑے دیکھوں
کلیجہ منہ کو آتا ہے
مگر کچھ کر نہیں پاتی
عجب اک بے بسی سی ہے
ہمیشہ ساتھ رہتی ہے
تمہیں معلوم ہے اقصی؟
تیرا گزرا ہوا ماضی
بہاروں سے مزین تھا
مجھے بے چین رکھتا ہے
مجھے سونے نہیں دیتا
مجھے جینے نہیں دیتا
خدایا بھیج دے تو اب
کسی ایوبی ثانی کو
قدس آزاد ہوجاۓ
کہ ہم سب شاد ہوجائیں
کے ہم سب شاد ہو جائیں...!!🤲🏻🕋
Solution academy ✍🏻
Admission are open in Mandiala tega