The Educational Hub

The Educational Hub

Share

Page, based on educational stuff of different subjects based on several techniques and fundamental l

02/01/2026

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر سندھ میں پہلی بار تمام امتحانی بورڈز کے لیے مشترکہ امتحانی معیار طے کردیا گیا۔

کلاس 9 اور 10 کے لیے یونیفارم امتحانی نصاب (Uniform Examination Syllabus – UES) کی باضابطہ منظوری دی گئی۔

انگریزی، ریاضی، فزکس، کیمسٹری اور بایالوجی کے امتحانات اب یکساں معیار پر ہوں گے۔

حکومتِ سندھ نے پانچ بنیادی مضامین کے لیے UES اور ٹیبل آف اسپیسیفکیشن (ToS) کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

امتحانی پرچے اب نصابی کتاب کے بجائے منظور شدہ UES کی بنیاد پر لیے جائیں گے۔

پہلے یہ امتحان نصابی کتب کی بنیاد پر لیے جاتے تھے، یو ای ایس کے نفاذ سے اب باقائدہ امتحانی نصاب طے کردیا گیا ہے۔

تمام تعلیمی بورڈز ایک ہی امتحانی فریم ورک کے تحت پیپر ترتیب دیں گے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب DCAR کی جائزہ کے بعد یونیفارم امتحانی نصاب کی منظوری دی گئی۔

وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں امتحانی نظام کو ایک معیار پر لانے کی تاریخی پیش رفت ہے۔

رٹہ سسٹم کے بجائے فہم، اطلاق اور تنقیدی سوچ پر مبنی امتحانی نظام کو فروغ ملے گا۔ سید سردار علی شاہ

طلبہ کی سیکھنے کی صلاحیت جانچنے کے لیے جدید اسیسمنٹ نظام کے نفاذ سے مثبت نتائج آئیں گے۔ وزیر تعلیم سندھ

امتحانی اصلاحات کے ذریعے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کی کوشش کو جاری رکھا جاۓ گا۔ سردار شاہ

یونیفارم امتحانی نظام سے شفافیت اور یکسانیت کو فروغ ملے گا۔ وزیر تعلیم سندھ

تعلیمی نظام میں تاریخی تبدیلی، امتحانات اب سمجھ اور مہارت پر مبنی ہو سکیں گے۔ سردار شاہ

امتحانات میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ بچوں کے سیکھنے کی صلاحیت Student Learning Outcomes پر بھی کام ہو رہا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ

۔Student Learning Outcomes کے مؤثر نتائج کے لیے اساتذہ کی تربیت کے شعبہ کو بھی وسعت دی گئی ہے۔ سید سردار علی شاہ

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے UES کے لیے باقاعدہ این او سی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

گیارویں اور بارویں جماعت کو DCAR کی جائزہ اور تجاویز کے تحت آئیندہ مرحلے میں شامل کیا جاۓ گا۔

Want your school to be the top-listed School/college in Gujranwala?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Gujranwala