31/08/2023
نور بھی دو قسم کا ہے
ایک نور ظاہری چیزوں کو دکھاتا ہے _
ایک نور باطن کے اسراروں سے ملواتا ہے _
ایک نور ٹھوکر سے بچاتا ہے تو دوسرا
جہنم سے _
ایک نور کسی کی پہچان کے لئیے استعمال ہوتا ہے _
تو دوسرا نور خود کی پہچان اور پھر خدا کی پہچان کے لئیے وقف _
ایک نور راستہ دکھاتا ہے , دوسرا نور اس راستے کی سچائ اور منزل کی طرف گامزن کرنے میں اس راستے کی حقیقت عیاں کرتا ہے _
ایک نور نا ہو تو انسان اندھا ہوجاتا ہے _
دوسرا نور نا ہو تو انسان دل کی تصدیق سے محروم ہوجاتا ہے _
ایک نور دھوکہ بھی کھا سکتا ہے نفس کی آلودگی سے گندا ہوسکتا ہے پر دوسرا کبھی
دھوکا نہیں کھاتا _
اللہ اسی نور سے دلوں کو ہدایت دیتا ہے _
یہد اللہ لنورہ می یشاء (القرآن)