اللغة العربیہ للبنات۔

اللغة العربیہ للبنات۔ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from اللغة العربیہ للبنات۔, Education, Gujranwala.

"اللغة العربيه للبنات"Our goal is to make this precious knowledge of Al-Quran easily understandable and attainable for anyone with the desire to build a strong relationship with Allah Subhanahu wa taala.

13/08/2026
بِسْمِ اللّٰهِِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم🪷 توکل علی الحی الذی لایموت🪷فَاِذَا عَزَمۡتَ فَتَوَکَّلۡ عَلَی اللّٰہِ ؕ اِنَّ الل...
12/08/2026

بِسْمِ اللّٰهِِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم
🪷 توکل علی الحی الذی لایموت🪷
فَاِذَا عَزَمۡتَ فَتَوَکَّلۡ عَلَی اللّٰہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الۡمُتَوَکِّلِیۡنَ
(آل عمران:۱۵۹)
🔹توکل علی اللہ والے ایاک نعبد وایاک نستعین یعنی صرف اور صرف اللہ کی رضا کو center of life بناتے ہیں.
جب کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
▪️توکل علی غیر اللہ والے بندوں کی خوشامد کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں ۔ان کا مقصد حیات اپنی خوایشات کی تکمیل ہوتی ہے۔

🔹توکل علی اللہ بندہ کے ایمان کو مضبوط کرتا ہے جب کہ۔۔۔۔
▪️توکل علی غیر اللہ کا ایمان کمزور ہوتا ہے۔

🔹 تو کل علی اللہ والا ایک قوی مومن نظر آتا ہے
جب کہ۔۔۔۔۔
▪️تو کل علی غیر اللہ کمزور انسان نظر آتا ہے۔

🔹تو کل علی اللہ تدبیر اور
توکل کی حکمت سکھاتا ہے
جب کہ۔۔۔۔۔
▪️تو کل علی غیر اللہ والا صرف مادی وسائل پر بھروسہ سیکھتا ہے۔

🔹توکل علی اللہ والوں کو استقامت نصیب ہوتی ہے.
جب کہ۔۔۔۔۔۔۔
▪️توکل علی غیر اللہ والے ادھر ادھر راہیں تلاش کرتے ہیں ایک جگہ نہیں ٹکتے۔

🔹توکل علی اللہ کرنے والے کو زندگی اور موت کے بعد بھی اطمینان و سکون نصیب ہوتا ہے ۔
جب کہ۔۔۔۔۔۔
▪️توکل علی غیر اللہ والے ہر وقت بے چینی و اضطراب کا شکار رہتے ہیں۔

🔹توکل علی اللہ والے دنیاوی مادی وسائل سے مدد لیتے ہیں۔ لیکن ان پر depended نہیں ہوتے۔
جب کہ۔۔۔۔۔۔۔۔
▪️توکل علی غیر اللہ مادی وسائل پر ہی depended ہوتے ہیں۔

🔹توکل علی اللہ کرنے والے کسی کے مال و دولت کی کثرت سے مرعوب نہیں ہوتے۔کیوں کہ وہ ان پر بھروسہ کرنے کے برے نتائج سے باخبر ہوتے ہیں ۔
جب کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
▪️توکل علی غیر اللہ والے کسی کے پاس مال و دولت دیکھ کر اس شخص سے مرعوب ہوتے ہیں اور وہ ان ہی کے گرد گھومتے رہتے ہیں۔

🔹توکل علی اللہ انسان کو خوف، حسد، حسرت اور لالچ و بخل سے بچاتا ہے۔
جب کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
▪️توکل علی غیر اللہ اپنی خواہشات کے پورا نہ ہونے پر ہر وقت دل شکستہ اور حسرت و حسد کا شکار رہتے ہیں۔

🔹توکل علی اللہ کی ترجیحات اور عادات اصولوں پر مبنی ہوتی ہیں۔وہ اپنی عبادات، خدمت خلق اور دین کے کاموں کو اپنے اپنے وقت پر ادا کرتا ہے۔
جب کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
▪️توکل علی غیر اللہ کی ترجیحات پہلے دنیا کے کام اور بعد میں وہ اپنی عبادت اور دین کے لیے وقت نکالتا ہے۔

🔹 توکل علی اللہ اپنے اصولوں پر خود کو پابند کرتا ہے۔
جب کہ۔۔۔۔۔۔
▪️توکل علی غیر اللہ کوئی خاص اصول نہیں بناتا۔

🔹توکل علی اللہ والے ہر کام کے لیے سب سے ذیادہ اللہ سے دعاوں کا سہارا لیتے ہیں۔
جب کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
▪️توکل علی غیر اللہ والے صرف مصیبت کے وقت ہی دعا کا سہارا لیتے ہیں۔

🔹توکل علی اللہ کرنے والے ہر حال خوشی ہو یا غم اللہ کے فیصلوں پر راضی رہتے ہیں۔اس کی حکمت کو سمجھتے ہیں۔
جب کہ ۔،۔۔۔۔۔۔۔
▪️توکل علی غیر اللہ اپنی تقدیر پر ادھورا ایمان رکھتے ہیں ۔وہ مصیبت آنے پر صبر نہیں کرتے ۔

🔹غرض توکل علی اللہ انسان کو با مقصد اور فوکسڈ بناتا ہے۔
جب کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
▪️توکل علی غیر اللہ والوں کا کوئی واضح مقصد نہیں ہوتا۔

🤲میرے لیے اللہ کافی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں، اسی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہ عرش ِعظیم کا رب ہے



#

Learn Arabic vocabulary
12/08/2026

Learn Arabic vocabulary

عربی میں لفظ کیسے بنتے ہیں ۔لفظ کی اقسام ۔کلمہ کلمے کی اقسام ۔
12/08/2026

عربی میں لفظ کیسے بنتے ہیں ۔لفظ کی اقسام ۔کلمہ کلمے کی اقسام ۔

درست جواب کومنٹس میں لکھیں ۔
12/08/2026

درست جواب کومنٹس میں لکھیں ۔

آپ سب بہن بھائیوں سے درخواست ہے کہ اس پوسٹ کو پورا پڑھیں ان شاءاللہ تعالیٰ آپ کے علم میں اضافہ ہوگا ،اگر آپ کو یہ پوسٹ پ...
12/08/2026

آپ سب بہن بھائیوں سے درخواست ہے کہ اس پوسٹ کو پورا پڑھیں
ان شاءاللہ تعالیٰ آپ کے علم میں اضافہ ہوگا ،اگر آپ کو یہ پوسٹ پسند آئے تو لازمی اس کو دوسروں کے ساتھ شیئر فرما دیں
اوراس پوسٹ کو پورا پڑھنے کے بعد کمنٹ میں الحمد للّہ لکھ دیں تاکہ حاضری لگتی جائے کتنے بہن بھائی دینی پوسٹ پڑھنے میں رغبت رکھتے ہیں۔۔۔۔اس سے ہماری حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ہماری کوشش ہوگی آپ کےلئے پہلے سے زیادہ مفید مواد شیئر کیا جائے۔۔۔
آپ سب کے تعاون کا شکریہ
جزاکم اللہ خیرا


Address

Gujranwala

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اللغة العربیہ للبنات۔ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to اللغة العربیہ للبنات۔:

Shortcuts

Share

Category