Rang-e-Rooh رنگِ روح

Rang-e-Rooh رنگِ روح

Share

زیر سرپرستی: فیض یافتہ حضرت نباض قوم و قاسم فیضان نوشہ گنج بخش حضرت علامہ پیر محمد عامر شہزاد قادری

09/06/2025

دوستان احباب ایک عرصہ سے پیج پر کوئی مواد شئیر نہیں کیا گیا اب پھر ان شاءاللہ تعالیٰ کوشش ہے کچھ اندر کی روشنی کو تلاش کیا جائے
معرفت خدا
حصہ (اول)
معرفت کے لفظی معنی پہچاننے کے ہیں۔ دینی اصطلاح میں، معرفت کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آدمی اللہ کو پہچانے۔ وہ اپنے شعور کو اِس طرح بیدار کرے کہ اس کو خالق اور مخلوق اور عبد اور معبود کے درمیان تعلق کی گہری پہچان ہوجائے۔ معرفت شعوری دریافت کا نام ہے، وہ کسی پراسرار چیز کا نام نہیں۔

امام اصفہانی نے لکھا المعرفۃ والعرفان إدراك الشیٔ بتفکر وتدبر لأثرہ، ومعرفۃ البشر للہ هی بتدبر اٰثارہ دون إدراك ذاتہ (المفر دات فی غریب القرآن، صفحہ 331 )۔ یعنی معرفت یا عرفان کا لغوی مطلب یہ ہے کہ آدمی کسی چیز کی علامت میں غور وفکر کرکے اس کی حقیقت کو دریافت کرے۔ اور اللہ کی معرفت یہ ہے کہ انسان اللہ کو اس کی نشانیوں میں غور وفکر کے ذریعے دریافت کرے، نہ کہ اس کی ذات میں۔

اِس سے معلوم ہوا کہ معرفت کا تعلق مجرد علم سے نہیں ہے، بلکہ معرفت کا تعلق غور وفکر سے ہے۔ علم کسی آدمی کے اندرمعرفت کی ابتدائی صلاحیت پیدا کرتا ہے، یعنی چیزوں پر گہرائی کے ساتھ غور وفکر کرنا۔ جب کوئی شخص معرفت کو اپنا مرکزِ توجہ بناتا ہے، وہ مسلسل طور پر اس کے بارے میں سوچتا ہے، وہ تخلیقات میں خالق کو جاننے کی کوشش کرتا ہے۔ اِس غور وفکر کے نتیجے میں اس کے اندر ایک نئی شخصیت ابھرتی ہے۔اسی شخصیت کا نام عارف انسان ہے۔

15/03/2025

سرچشمہء نجاتِ بشر، حسن کردگار،
انسانیت کے باغ میں پیغمبر بہار
حاجت روا، حسیں وہ اَنا مست بردبار
وہ اَمن و عافیت کی حکومت کا تاجدار

تشبیہہ دوں کسی سے مری کیا مجال ہے؟
بس اتنا کہہ رہا ہوں، حسن بے مثال ہے

جشن ولادت باسعادت جانشین امام الانبیاء مصلح امت مسلمہ حضور سیدنا امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام مبارک

06/02/2025

توبہ کے وقت آنکھوں سے نکلنے والے آنسو اتنی اہمیت رکھتے ہیں کے جہنم کی نہ بجھنے والی آگ کو بھی بندہ مومن کے لئے بجھا دیتے ہیں

01/02/2025

سراج الامہ امام اعظم حضرت سیدنا نعمان بن ثابت رضی اللہ عنہ
کوفہ(عراق) وہ مبارک شہر ہےجسےستّر اصحابِِ بدراوربیعتِ رضوان میں شریک تین سوصحابۂ کرام نےشرفِ قیام بخشا۔ (طبقات کبریٰ، 6/89)آسمانِ ہدایت کے ان چمکتے دمکتے ستاروں نے کوفہ کو علم وعرفان کاعظیم مرکزبنایا۔اسی اہمیت کے پیش نظر اِسے کنز الایمان(ایمان کا خزانہ)اورقبۃُ الاسلام(اسلام کی نشانی) جیسے عظیم الشان القابات سے نوازا گیا۔جب80ہجری میں امامِ اعظم ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی ولادت ہوئی تو اس وقت شہر کوفہ میں ایسی ایسی ہستیاں موجود تھیں جن میں ہر ایک آسمان ِ علم پر آفتاب بن کرایک عالم کو منوّر کررہا تھا۔(طبقات کبریٰ، 6/86، اخبارابی حنیفۃ،ص17) امامِ اعظم کانام نُعمان اور کُنْیَت ابُوحنیفہ ہے۔آپ نے ابتداء میں قراٰن پاک حفظ کیاپھر 4000 علما و محدّثین کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام سے علمِ دین حاصل کرتے کرتے ایسے جلیل القدرفقیہ و محدِّث بن گئے کہ ہر طرف آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے چرچے ہو گئے۔ (تھذیب الاسماء،2/501، المناقب للکردری، 1/37تا53، عقودالجمان، ص187) آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نےصَحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی ایک جماعت سے مُلاقات کا شَرَف حاصل فرمایا، جن میں سے حضرت سیّدنا انس بن مالک،حضرت سیّدناعبداللہ بن اوفیٰ، حضرت سیّدنا سہل بن سعد ساعدی اور حضرت سیّدنا ابوالطفیل عامر بن واصلہ عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کا نام سرفہرست ہے۔ یوں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو تابعی ہونے کا شرف بھی حاصل ہے۔

27/01/2025

از شہزادۂ اعلیٰ حضرت، حجۃ الاسلام حضرت مولانا محمد حامد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن

ہیں عرشِ بریں پر جلوہ فگن محبوبِ خدا سبحان اللہ
اک بار ہوا دیدار جسے سو بار کہا سبحان اللہ

حیران ہوئے بَرْق اور نظر اک آن ہے اور برسوں کا سفر
راکب نے کہا اللہ غنی مَرْکَبْ نے کہا سبحان اللہ

طالب کا پتہ مطلوب کو ہے مطلوب ہے طالب سے واقف
پردے میں بلا کر مل بھی لیے پردہ بھی رہا سبحان اللہ

ہے عبد کہاں معبود کہاں معراج کی شب ہے راز نہاں
دو نور حجابِ نور میں تھے خود ربّ نے کہا سبحان اللہ

جب سجدوں کی آخری حدوں تک جا پہنچا عبودیت والا
خالق نے کہا ما شآء اللہ حضرت نے کہا سبحان اللہ

سمجھے حامد انسان ہی کیا یہ راز ہیں حسن والفت کے
خالق کا حبیبی کہنا تھا خلقت نے کہا سبحان اللہ

23/01/2025

حضرت امام جعفر صادق رَضِیَ اللہُ عَنْہ ظاہری وباطنی علوم کےماہر تھے اور ریاضت و عبادت میں مشہور تھے ۔ مالکیوں کےعظیم پیشوا حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : میں ایک زمانے تک حضرت امام جعفر صادق رَضِیَ اللہُ عَنْہکی خدمتِ با برکت میں آتا رہا ۔ میں نے ہمیشہ آپ کو تین عبادتوں میں سےکسی ایک میں مصروف پایا ، یاتو آپ نماز پڑھتے ہوئے نظر آتےیاتلاوتِ قرآن میں مشغول ہوتے یا پھر روزہ دار ہوتے ۔ حضرت امام جعفرصادق رَضِیَ اللہُ عَنْہفرماتے ہیں : اللہ پاک نےدنیاکوحکم اِرشاد فرمایا : اے دُنیا! جو میری عبادت کرے تُواس کی خدمت کر اور جو تیری خدمت کرے تُو اسے تھکا دے۔ (حلیۃ الاولیاء ، جعفر بن محمد صادق ۳ / ۲۲۶ ، رقم : ۳۷۸۵)

14/01/2025

پوچھتے کیا ہو مذہبِ اقبال
یہ گنہ گار بوترابی ہے

11/11/2024

حضرت محدث کبیر قبلہ مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں

شکل پاک مصطفےٰ کریم ﷺ ہر قبر میں جلوہ گر ہوتی ہے جیسے آئینہ میں سورج،
بعض علماء فرماتے ہیں کہ قبر سے روضہ اطہر تک کے تمام حجابات ( پردے) اٹھا دئیے جاتے ہیں جس سے میت بے تکلف جمال جہاں آرا کا نظارہ کرتی ہے
بعض نے فرمایا کہ مومن سے پھر یہ جمال تاقیامت غائب نہیں ہوتا اسی لئے بعض عشاق موت کی تمنا کرتے ہیں۔
(مرآة المناجيح 134/1)

15/10/2024

Celebrating my 3rd year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

Want your school to be the top-listed School/college in Gujranwala?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Dhullay Gujranwala
Gujranwala