University of Gujranwala

University of Gujranwala University of Gujranwala

23/09/2026
عوام دشمن توانائی معاہدے فوری ختم کیے جائیں، نسیم صادق کا مطالبہ35 کروڑ عوام اپنے مفاد اور حقوق کے لیے اُٹھیں، اس تحریک ...
22/09/2026

عوام دشمن توانائی معاہدے فوری ختم کیے جائیں،
نسیم صادق کا مطالبہ

35 کروڑ عوام اپنے مفاد اور حقوق کے لیے اُٹھیں، اس تحریک کا حصہ بنیں، چیئرمین عام لوگ پارٹی پاکستان

عام لوگ پارٹی پاکستان کے چیئرمین نسیم صادق نے
آئی پی پیز اور توانائی کے دیگر معاہدوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے معاہدے فوری ختم کیے جائیں جو ان کے بقول عوام پر مالی بوجھ ڈال رہے ہیں۔

نسیم صادق نے اپنے بیان میں کہا کہ چاہے ایل این جی کے معاہدے ہوں یا آئی پی پیز کے، حکومت کو ان کا ازسرِنو جائزہ لے کر عوامی مفاد کے خلاف معاہدوں کو ختم کرنا چاہیے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ نظام میں چند بااثر خاندانوں کے مفادات کو عام شہریوں کے حقوق پر ترجیح دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام مہنگی بجلی، گیس اور بڑھتے ہوئے اخراجات سے پریشان ہیں۔ اگر توانائی کے شعبے میں اصلاحات نہ کی گئیں تو آنے والے سال میں شہریوں پر مالی دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔

نسیم صادق نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کے لیے بیدار ہوں، مسائل کو سمجھیں اور آئینی و پُرامن طریقے سے آواز بلند کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح چند افراد کے مفادات کے بجائے عام شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہونی چاہیے۔

نسیم صادق — چیئرمین، عام لوگ پارٹی پاکستان

14/09/2026

35 کروڑ عوام اپنے مفاد کے لیے اٹھے اس تحریک کا حصہ بنے این ایل جی ہو یا ۔۔ائی پی پیز چند حکومتی خاندان کےمفاد کو فوری طور پر ختم کریں ۔
ان کو بند کیا جائے یہی بقا ہے عوام کے لیے
نہیں تو ڈاکو چوروں لٹیروں کی بقا ہے ائی پی پی میں جاگو
جاگ جاؤ بچ جاؤ گے نہیں تو اگلے سال اس سے بھی بڑے ظلم ہوں گے تم لوگوں پہ اٹھو اپنے حق کے لیے حقوق کے لیے
نسیم صادق چیئرمین عام لوگ پاکستان

05/09/2026

ہمیں اپنے بچوں کو سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پڑھانی بھی ہے سمجھانی بھی ہے تاکہ ان کو نظام سمجھ ا سکے سیاست سمجھ ا سکے
۔۔مکی زندگی: انسان کا کردار، ایمان اور شعور بنایا گیا۔
مدنی زندگی: اسی کردار سے عادل معاشرہ اور مضبوط نظام قائم کیا گیا۔
نوجوانو! سیرتِ رسول ﷺ صرف پڑھنے نہیں، اپنانے اور نظامِ زندگی بنانے کا نام ہے۔
آج کا نوجوان کردار، علم اور قیادت سے پاکستان کی
تقدیر بدل سکتا ہے۔
نسیم صادق — چیئرمین، عام لوگ پارٹی پاکستان
| برائے ممبرشپ رابطہ: 03077005001

1. عوام پر زبردستی کوڑا ٹیکس تھوپا گیا تو عوام یہ ٹیکس نہیں دے گی۔2. کوڑا اٹھانے کے لیے عوام پہلے ہی اپنی جیب سے پیسے دے...
04/09/2026

1. عوام پر زبردستی کوڑا ٹیکس تھوپا گیا تو عوام یہ ٹیکس نہیں دے گی۔

2. کوڑا اٹھانے کے لیے عوام پہلے ہی اپنی جیب سے پیسے دے رہی ہے۔

3. گٹر کھلوانے، صفائی کروانے اور معمولی شہری سہولت کے لیے بھی عوام سے الگ الگ پیسے لیے جاتے ہیں۔

4. پیسے نہ دیں تو گھروں سے کوڑا اٹھانے تک سے انکار کر دیا جاتا ہے۔

5. پہلے یہ بتایا جائے کہ عوام کو کون سی بنیادی شہری سہولت مفت اور باقاعدہ نظام کے تحت فراہم کی جا رہی ہے؟

6. ٹیکس لینے سے پہلے حکومت اور متعلقہ ادارہ سروس ڈلیوری کا قابلِ پیمائش نظام عوام کے سامنے رکھے۔

7. کتنے گھر رجسٹرڈ ہیں؟ کتنے ملازمین ہیں؟ کتنی گاڑیاں ہیں؟ روزانہ کتنے ٹن کوڑا اٹھایا جاتا ہے؟ حساب عوام کو دیا جائے۔

8. کوڑا کہاں سے اٹھتا ہے، کہاں منتقل ہوتا ہے اور کہاں تلف کیا جاتا ہے؟ پورا ویسٹ مینجمنٹ چین عوام کے سامنے لایا جائے۔

9. ٹیکس کی مد میں وصول ہونے والی رقم کا سالانہ بجٹ، فی گھر لاگت اور اخراجات کی تفصیل جاری کی جائے۔

10. سروس ناقص ہو اور ٹیکس لازمی ہو—یہ عوامی خدمت نہیں، مالی بوجھ ہے۔

11. پہلے کوڑا اٹھاؤ، سسٹم دکھاؤ، معیار مقرر کرو؛ پھر ٹیکس کی بات کرو۔

12. عوام سے ایک ہی سروس کے نام پر بار بار وصولی کا سلسلہ بند کیا جائے۔

13. زبردستی کوڑا ٹیکس کی بدمعاشی نامنظور!

14. کوڑا کچرا ٹیکس نامنظور — پہلے سروس، پھر ٹیکس!

15. یہ صرف کوڑے کا مسئلہ نہیں؛ یہ عوام کے پیسے، شفافیت، جواب دہی اور بنیادی شہری حقوق کا مسئلہ ہے۔
نسیم صادق — چیئرمین عام لوگ پارٹی پاکستان
اس مہم کا حصہ بننے کے لیے رابطہ کریں: 03077005001

#شفافیت #جوابدہی

04/09/2026

اپ لوگ اتنی جلدی بھول گئے یہ لوگ فلائنگ کوچ پہ بیٹھ کے تو جشن مناتے تھے یہ دیکھیں میڈم سی ایم نے گجرانوالہ کے لیے گاڑیاں بھیج دیں عوام کی سہولت کے لیے سب ڈرامہ نکلا
عوام کو کب تک بیوقوف بناؤ گے
نسیم صادق چیئرمین عام لوگ پارٹی پاکستان

03/09/2026

انتظامیہ اور موجودہ جیتے ہوئے پارلیمنٹیرین کے منہ پر تماچہ ہے گجرانوالہ کا حق ایک دفعہ پھر چھین لیا گیا اور یہ سوئے رہے
نسیم صادق چیئرمین عام لوگ پارٹی

02/09/2026

انتظامیہ بیوروکریسی ۔۔۔کیوں۔۔۔ اپنے اپ کو
سب سے اعلی سمجھتے ہیں کہ سمجھدار ہم ہیں بس۔۔۔
نسیم صادق چیئرمین عام لوگ پاکستان

Address

Model Town Gujranwala
Gujranwala
52250

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when University of Gujranwala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share