25/07/2024
گناہ سے بچنے کا طریقہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گناہ نفس کے تقاضے کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ اور نفس کا تقاضہ اس وقت غالب آتا ہے اور انسان اس کے آگے بے بسی محسوس کرتا ہے جب چند تصورات دل و دماغ سے محو ہو جائیں۔ جیسے اللہ تعالیٰ کی یاد ، جنت کی یاد ، دوزخ کا خوف ، اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا احساس ، اللہ تعالیٰ کے حقوق کا خیال اور شکر کا پاس ۔۔ پس ان چیزوں کو یاد کرنے سے نفس کا گناہ کا تقاضہ مغلوب ہو جاۓ گا اور تقاضے کے مغلوب ہو جانے سے انسان گناہ سے بچ جاۓ گا۔ ان چیزوں کے استحضار کے ساتھ ایک احتیاط اور کر لی جاۓ کہ بری صحبت اور گناہوں کے ماحول سے مکمل احتراز ہو۔
(تلخیصِ وعظ حضرت تھانوی نور اللہ مرقدہ)