Riaz UL Jannah Islamic Center

Riaz UL Jannah Islamic Center 💖Awareness of Islamic teachings and current issues💖 We warmly welcome visitors and provide information about the organization

17/03/2026
بسم اللہ الرحمن الرحیمریاض الجنہ اسلامک سنٹر محافظ ٹاؤن ڈی بلاک گجرانوالہ جہاں قرآنِ پاک، درسِ نظامی اور جدید تعلیم کا ح...
14/03/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم
ریاض الجنہ اسلامک سنٹر محافظ ٹاؤن ڈی بلاک گجرانوالہ جہاں قرآنِ پاک، درسِ نظامی اور جدید تعلیم کا حسین امتزاج ہے
اللہ رب العزت نے انسان کی سربلندی کا راز علم میں رکھا ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
يَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ (المجادلہ: 11)
"اللہ تم میں سے ایمان والوں اور اہلِ علم کے درجات بلند فرماتا ہے۔"
اسی قرآنی پیغام کو عملی شکل دیتے ہوئے ریاض الجنہ میں ایسا جامع تعلیمی نظام پیش کیا جا رہا ہے جہاں
📖 حفظِ قرآن و تجوید
📚 مکمل درسِ نظامی
🎓 جدید عصری تعلیم
تینوں کو یکجا کیا گیا ہے تاکہ طلبہ دین و دنیا دونوں میدانوں میں کامیاب ہوں۔
✨ حفظِ قرآن سعادتِ ابدی
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ (الحجر: 9)
حافظِ قرآن بننا دراصل اس الہی حفاظت کے سلسلے میں شامل ہونا ہے۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا: خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَ عَلَّمَهُ (بخاری)
"تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔"
یہاں بچوں کو نہ صرف حفظ کروایا جاتا ہے بلکہ صحیح تجوید، خوش الحانی اور عملی تربیت کے ساتھ قرآن سے مضبوط تعلق قائم کیا جاتا ہے۔
📘 درسِ نظامی علمِ نبوت کی وراثت
درسِ نظامی کے ذریعے طلبہ کو
▪ تفسیر
▪اصول تفسیر
▪ حدیث
▪اصول حدیث
▪ فقہ
▪ اصولِ فقہ
▪ عقائد
▪بلاغت
▪منطق
▪فلسفہ
▪ عربی ادب
▪صرف
▪نحو
▪وراثت
اور دیگر علوم کی گہری تعلیم دی جاتی ہے تاکہ وہ دین کی صحیح سمجھ حاصل کرکے معاشرے کی رہنمائی کے قابل بن سکیں۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مَنْ يُرِدِ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ (بخاری)
"جس کے ساتھ اللہ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے، اسے دین کی سمجھ عطا فرماتا ہے۔"
🎓 جدید تعلیم باوقار اور باصلاحیت مستقبل
زمانے کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں جدید تعلیمی مضامین بھی پڑھائے جاتے ہیں تاکہ طلبہ
✔ معاشی طور پر مستحکم ہوں
✔ اعلیٰ تعلیم کے مواقع حاصل کر سکیں
✔ دینی شناخت کے ساتھ دنیاوی میدان میں کامیاب ہوں
یہ ادارہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ قرآن کی روشنی میں جدید علوم حاصل کرنا ہی امت کی حقیقی ترقی کا راستہ ہے۔
🌸 جامع تربیت کردار سازی کا اہتمام
یہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ:
▪ اخلاقی تربیت
▪ نماز و عبادات کی پابندی
▪ سنتِ نبوی ﷺ پر عمل
▪ احترامِ اساتذہ و والدین
کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔
🌟 اپنے بچوں کو ریاض الجنہ کا حصہ بنائیں
یہ صرف ایک مدرسہ نہیں بلکہ ایمان، علم اور کردار کا گلشن ہے جہاں سے نکلنے والے طلبہ حافظِ قرآن بھی ہوتے ہیں، عالمِ دین بھی اور جدید تعلیم سے آراستہ باوقار شہری بھی۔
📞 آج ہی رابطہ کریں
اور اپنے بچوں کو وہ سرمایہ عطا کریں جو دنیا میں عزت اور آخرت میں نجات کا ذریعہ بنے۔
وَ قُل رَّبِّ زِدْنِي عِلْمًا (طہ: 114)
"اور کہہ دیجیے: اے میرے رب! میرے علم میں اضافہ فرما۔"
اللہ تعالیٰ اس ادارے کو قبول فرمائے اور اسے امت کے لیے نفع بخش بنائے آمین ثم آمین۔


الحمد للہ رب العالمین
13/03/2026

الحمد للہ رب العالمین

2 فروری 2026 بروز سوموار پروگرام: تکمیل بخاری شریفدرس حدیث: استاذ العلماء شیخ طریقت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد رمضان او...
01/02/2026

2 فروری 2026 بروز سوموار
پروگرام: تکمیل بخاری شریف
درس حدیث: استاذ العلماء شیخ طریقت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد رمضان اویسی صاحب
بمقام: مرکز اہل سنت جامعہ اویسیہ رضویہ سیرانی مسجد بہاولپور

ان شاء اللہ العزیز31 جنوری 2026 بروز ہفتہ1 فروری 2026 بروز اتوار 2 فروری 2026 بروز سوموار استاذ العلماء شیخ طریقت حضرت ع...
28/01/2026

ان شاء اللہ العزیز
31 جنوری 2026 بروز ہفتہ
1 فروری 2026 بروز اتوار
2 فروری 2026 بروز سوموار
استاذ العلماء شیخ طریقت حضرت علامہ مفتی محمد رمضان اویسی صاحب اپنے مرشد کریم مصنف کتب کثیرہ جامع المعقول و المنقول پیر مفتی محمد فیض احمد اویسی محدث بہاولپوری علیہ الرحمہ کے نبیره استاذ العلماء حضرت علامہ صاحبزادہ کوکب ریاض اویسی صاحب دامت برکاتہم القدسیہ کے حکم پر دورۂ تفسیر القرآن میں حاضر ہوں گے

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم✨ پانچواں سالانہ محفلِ شبینہ ✨📍 ریاضُ الجنہ اسلامک سنٹر، ڈی بلاک، محافظ ٹاؤن، گوجرانوالہ🗓 جمعہ، 9...
03/01/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
✨ پانچواں سالانہ محفلِ شبینہ ✨
📍 ریاضُ الجنہ اسلامک سنٹر، ڈی بلاک، محافظ ٹاؤن، گوجرانوالہ
🗓 جمعہ، 9 جنوری 2026ء
⏰ بعد از نمازِ جمعہ، ٹھیک 3 بجے آغاز
📖 طلبۂ جامعہ ھذہ قرآنِ پاک زبانی پڑھیں گے۔
🌙 یہ روح پرور تلاوت نمازِ فجر تک جاری رہے گی
🤲 بعد از نمازِ فجر اجتماعی دعا ہوگی۔
یہ وہ شب ہے جہاں آنکھیں اشکبار ہوں گی، دل جھک جائیں گے اور قرآن سینوں میں اترتا محسوس ہوگا
🍛 محفل کے دوران لنگر کا وسیع اور بابرکت اہتمام ہوگا تاکہ آنے والا ہر مہمان جسم و روح دونوں کی غذا پائے۔
ہم تمام احباب کو دعوت دیتے ہیں کہ اس نورانی محفل کا حصہ بنیں، قرآن کی برکتیں سمیٹیں اور اس رات کو اپنی زندگی کی یادگار راتوں میں شامل کریں۔



استاذ العلماء شیخ طریقت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد رمضان اویسی صاحب کی زیر سرپرستی ریاض الجنہ اسلامک سنٹر محافظ ٹاؤن گو...
23/12/2025

استاذ العلماء شیخ طریقت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد رمضان اویسی صاحب کی زیر سرپرستی ریاض الجنہ اسلامک سنٹر محافظ ٹاؤن گوجرانولہ کے طلباء کو جرسیاں اور اور گرم ٹوپیاں دی گئیں
اس پروگرام میں
غازی اقبال اوجلہ صاحب ایڈووکیٹ(کیئر ٹیکر محافظ ٹاؤن، سابق ڈی-ایس-پی)
سماجی رہنما محمد محسن صاحب اور چوہدری محمد عامر گورائیہ صاحب نے شرکت کی۔



23/11/2025

استاذ العلماء شیخ طریقت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد رمضان اویسی صاحب
منتظم اعلی ریاض الجنہ اسلامک سنٹر محافظ ٹاؤن گوجرانولہ

Address

Gujranwala
52132

Telephone

+923157813015

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Riaz UL Jannah Islamic Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Riaz UL Jannah Islamic Center:

Shortcuts

Share