18/03/2026
حضرت ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ پاکیزگی نصف ایمان ہے ۔‘‘
صحیح مسلم #۵۳۴
Assalam-o-Alaikum! Alhuda Online Quran Academy is providing you highly qualified female teachers for giving Quran knowledge to ladies & kids.
They will help you in learning & understanding Quran just by sitting at your home without any trouble.
18/03/2026
حضرت ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ پاکیزگی نصف ایمان ہے ۔‘‘
صحیح مسلم #۵۳۴
13/03/2026
ہم عبداللہ بن عمرو کے پاس بیٹھے ہوئے تھے ، وہ ہم سے باتیں کر رہے تھے اسی دوران انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نہ بدگو تھے نہ بدزبانی کرتے تھے ( کہ منہ سے گالیاں نکالیں ) بلکہ آپ فرمایا کرتے تھے کہ تم میں سب سے زیادہ بہتر وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں ۔
صحیح بخاری # ۶۰۳۵
12/03/2026
🌹قرآنی دعا
🍃جنت میں گھر ملنے کی نعمت کی دعا
12/03/2026
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے بھائی کے سامنے تمہارا مسکرانا تمہارے لیے صدقہ ہے"
سُنن ترمذی #۱۹۵۶
09/03/2026
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ‘ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ ایک مسلمان پر دوسرے مسلمان بھائی کے لیے پانچ باتیں واجب ہیں ۔ سلام کا جواب دینا ‘ چھینک آنے پر دعا دینا ‘ دعوت قبول کرنا ‘ بیمار پرسی کرنا اور جنازے میں شریک ہونا"
سنن ابی داؤد #۵۰۳۰
08/03/2026
رسول کریم ﷺ نے فرمایا ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے ، پس اس پر ظلم نہ کرے اور نہ ظلم ہونے دے ۔ جو شخص اپنے بھائی کی ضرورت پوری کرے ، اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت پوری کرے گا ۔ جو شخص کسی مسلمان کی ایک مصیبت کو دور کرے ، اللہ تعالیٰ اس کی قیامت کی مصیبتوں میں سے ایک بڑی مصیبت کو دور فرمائے گا ۔ اور جو شخص کسی مسلمان کے عیب کو چھپائے اللہ تعالیٰ قیامت میں اس کے عیب چھپائے گا ۔
صحیح البخاری #۲۴۴۲
07/03/2026
شرافت میں سے یہ کام بھی ہے کہ! لوگوں کی لغزشوں و فروگزاشت سے غفلت برتی جائے اور انہیں محسوس کرایا جائے کہ تم ان میں سے کسی ایک کی بھی کوئی خطا و خامی کو نہیں جانتے۔
ابن قیم رحمہ اللّٰہ
06/03/2026
نبی کریم ﷺ نے فرمایا : جو شخص ( روزہ کی حالت میں ) جھوٹ بات کرنا اور فریب کرنا اور جہالت کی باتوں کو نہ چھوڑے تو اللہ کو اس کی کوئی ضرورت نہیں کہ وہ اپنا کھانا پینا چھوڑے ۔
صحیح بخاری # ۶۰۵۷
05/03/2026
03/03/2026
نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” اگر کوئی مسلمان کسی درخت کا پودا لگاتا ہے اور اس درخت سے کوئی انسان یا جانور کھاتا ہے تو لگانے والے کے لیے وہ صدقہ ہوتا ہے ۔“
صحیح البخاری #۶۰۱۲