Dated: 02.04.2026
Interaction of Education Minister Rana Sikandar Hayat with student of Workers Welfare Higher Secondary School Boys, Peoples Colony, Gujranwala. GHULAM MUHAYYDIN during surprise visit at exam centre 163-BOARD OF INTERMEDIATE & SECONDARY EDUCATION GUJRANWALA EXAMINATION.
fans
Punjab Workers Welfare Fund - PWWF
Punjab Workers Welfare Fund Schools
Workers Welfare Higher Secondary School Boys, Peoples Colony, Gujranwala.
This institute runs under Punjab Workers Welfare Fund, Lahore which not only provides free education
31/03/2026
🌟 تقریب تقسیمِ نتائج 2026 🌟
الحمدللہ! آج بروز 31 مارچ 2026ورکرز ویلفیئر ہائر سیکنڈری سکول بوائز، پیپلز کالونی، گوجرانوالہ میں سالانہ نتائج کا اعلان نہایت خوش اسلوبی سے کیا گیا۔
ہمیں فخر ہے کہ ہم اپنے اُن ہونہار طلبہ و طالبات کی جھلکیاں آپ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں جنہوں نے کے جی تا آٹھویں جماعت اپنی اپنی کلاسز میں نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔ 👏
نتائج کی تقسیم محترم میاں صفدر علی (پرنسپل) اور حافظ غلام مصطفیٰ (وائس پرنسپل) کے دستِ مبارک سے ہوئی، جنہوں نے طلبہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور انہیں مزید محنت جاری رکھنے کی تلقین کی۔
💫 دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!
آپ کی محنت، لگن اور ثابت قدمی رنگ لائی ہے۔ آپ نے نہ صرف اپنے اساتذہ اور والدین کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ اپنے ساتھی طلبہ کے لیے ایک روشن مثال قائم کی ہے۔
یہ کامیابی آپ کے تعلیمی سفر میں مزید کامیابیوں کی ایک خوبصورت شروعات ثابت ہو۔ ہمیشہ اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں رہیں اور محنت جاری رکھیں۔
✨ ہم آپ کے روشن مستقبل کے لیے دعاگو ہیں۔
📸 نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کی تصاویر ملاحظہ کریں۔
fans
Workers Welfare Higher Secondary School Boys, Peoples Colony, Gujranwala.
Punjab Workers Welfare Fund Schools
Punjab Workers Welfare Fund - PWWF
30/03/2026
📢 اہم اطلاع بسلسلہ سکول اوقاتِ کار
محترم والدین 👨👩👧👦 و عزیز طلباء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 🌷
مورخہ یکم اپریل 2026 بروز بُدھ سے سکول کے اوقاتِ کار درج ذیل ہوں گے:
⏰ سوموار تا جمعرات و ہفتہ:
8:00 بجے صبح تا 1:15 دوپہر
🕌 جمعۃالمبارک:
8:00 بجے صبح تا 12:00 دن
📌 نوٹ: طلباء مقررہ وقت کے مطابق اپنے بس اسٹاپ پر بروقت موجودگی یقینی بنائیں۔
انتظامیہ ورکرز ویلفیئر ہائر سیکنڈری سکول بوائز پیپلز کالونی، گوجرانوالہ۔
30/03/2026
نوٹس بسلسلہ سالانہ نتائج 2026
محترم والدین 👨👩👧👦 عزیز طلباء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 🌷
امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ :۔
• سالانہ امتحانات کے نتائج برائے سال 2026 بروز 31 مارچ جاری کیے جائیں گے۔
• کل سکول کے اوقاتِ کار حسبِ معمول صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:15 بجے تک ہوں گے، جبکہ ٹرانسپورٹ سروس بھی معمول کے مطابق چلے گی ۔ لہٰذا طلباء مقررہ وقت کے مطابق اپنے بس اسٹاپ پر بروقت موجودگی یقینی بنائیں۔
• والدینِ گرامی اپنے بچوں کا نتیجہ حاصل کرنے کے لیے صبح 9:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے کے درمیان ہی سکول تشریف لائیں۔
• تمام طلباء کا مکمل اور صاف ستھرے یونیفارم میں سکول آنا لازمی ہے۔
آپ کے بھرپور تعاون کا شکریہ
والسلام
انتظامیہ ورکرز ویلفیئر ہائر سیکنڈری سکول بوائز پیپلز کالونی، گوجرانوالہ
fans
Nature.... Workers Welfare Higher Secondary School Boys, Peoples Colony, Gujranwala.
23/03/2026
پیارے ہم وطنو،
ورکرز ویلفیئر ہائر سیکنڈری سکول (بوائز)، پیپلز کالونی، گوجرانوالہ کی جانب سے آپ تمام اہل وطن کو یومِ پاکستان کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
آج کا دن ہمیں 23 مارچ 1940 کے اس تاریخی موقع کی یاد دلاتا ہے جب قراردادِ پاکستان منظور ہوئی اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کی بنیاد رکھی گئی۔ یہ دن ہمارے قائدین، بالخصوص قائدِ اعظم محمد علی جناح کے غیر متزلزل عزم، بلند بصیرت اور لازوال قربانیوں کی زندہ مثال ہے۔
مینارِ پاکستان ہماری عظیم تاریخ اور قوم کے ناقابلِ تسخیر جذبے کی علامت بن کر کھڑا ہے۔ آج کے دن جہاں ہم اپنی تاریخ کا جشن منا رہے ہیں، وہیں ہمیں ایک متحد، ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان بنانے کے اپنے عہد کی تجدید بھی کرنی چاہیے۔
آئیے آج کے دن یہ عہد کریں کہ:
اپنے عظیم رہنماؤں کے نظریات اور جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
آزادی کے لیے دی گئی تمام قربانیوں کی قدر کریں گے۔
اپنی نوجوان نسل میں حب الوطنی اور خدمتِ خلق کا جذبہ پیدا کریں گے۔
اپنے ملک کے روشن مستقبل کے لیے مل کر کام کریں گے۔
ہمیں فخر ہے کہ ہمارے طلبہ اور نئی نسل ہمارے اقدار کی علمبردار ہے اور وطنِ عزیز کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔
آئیے مل کر اس پرمسرت دن کو منائیں اور پاکستان کو ویسا ہی بنائیں جیسا ہمارے بانیانِ ملت نے سوچا تھا۔
پاکستان زندہ باد!
#23مارچ #گوجرانوالہ
fans
21/03/2026
عید الفطر مبارک!
اللہ تعالیٰ اس بابرکت موقع پر ہم سب کی عبادات کو شرفِ قبولیت بخشے اور ہمیں اپنی رحمتوں، برکتوں اور کامیابیوں سے نوازے۔
ہمیں اتحاد، اخوت اور محبت کے ساتھ زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
Followers
09/03/2026
ورکرز ویلفئیر سکولز میں ڈیٹ شیٹ کے مطابق تمام کلاسز کے پیپرز ہوں گے
تمام روٹس پر ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چلے گی
fans
18/02/2026
🌙✨ رمضان مبارک ✨🌙
ماہِ مقدس رمضان المبارک کی آمد پر
ورکرز ویلفیئر ہائر سیکنڈری اسکول بوائز، پیپلز کالونی، گوجرانوالہ
کی جانب سے تمام طلباء، والدین، اساتذہ کرام اور اہلِ وطن کو دلی مبارکباد۔
اللہ تعالیٰ اس بابرکت مہینے کے صدقے ہماری عبادات، روزوں اور دعاؤں کو قبول فرمائے۔
یہ مقدس مہینہ ہمارے دلوں کو تقویٰ، صبر، اخوت اور رحمت سے بھر دے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی رحمتوں، برکتوں اور مغفرت سے نوازے۔ آمین۔
🌟 رمضان ہمیں خود احتسابی، خدمتِ خلق اور نیکی کی طرف بڑھنے کا پیغام دیتا ہے۔
آئیے اس مبارک مہینے میں ہم سب مل کر اچھے اخلاق، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔
fans
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Main Market Peoples Colony
Gujranwala
52250
Opening Hours
| Monday | 08:00 - 12:30 |
| Tuesday | 08:00 - 12:30 |
| Wednesday | 08:00 - 12:30 |
| Thursday | 08:00 - 12:30 |
| Friday | 08:00 - 12:00 |
| Saturday | 08:00 - 12:30 |