alsharia online education institute

alsharia online education institute

Share

آن لائن درس نظامی و ترجمہ قرآن مجید کی کلاسز

18/06/2026

🚨 عاد اور ثمود کا عبرتناک انجام، ماڈل ٹاؤن کی کوٹھی کا سبق اور اسامہ بن لادن کا غاروں والا کیمپ!

سورہ الشعراء کی آیات 123 سے 159 کی روشنی میں، قومِ عاد کی بلند و بالا عمارتوں، قومِ ثمود کے پہاڑ تراشنے کے فن، اور معجزاتی اونٹنی کے قتل پر ایک فکر انگیز، علمی اور دلچسپ انکشافات سے بھرپور گفتگو۔

🎙️ استادِ محترم: مولانا زاہد الراشدی (حفظہ اللہ)

🔥 عبرت، تفہیمِ دین اور معاشرتی زندگی کا شاندار اکیڈمک امتزاج! اس روح پرور ویڈیو کو لازمی مکمل دیکھیں۔

👇 لکچر کا یوٹیوب لنک پہلے کمنٹ (First Comment) میں پن کر دیا گیا ہے۔ ابھی لنک پر کلک کر کے مکمل سماعت فرمائیں۔

18/06/2026
18/06/2026

خبر غم
انا للہ و انا الیہ راجعون
استاد محترم مولانا فضل الہادی ہزاروی صاحب نائب خطیب مرکزی جامع مسجد شیرانوالہ باغ گوجرانولہ، مدرس جامعہ نصرۃ العلوم و الشریعہ اکادمی گوجرانوالہ کے والد ماجد کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد آج مورخہ 18 جون کو دنیا سے رحلت فرما گئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت و بخشش فرمائے اور استاد محترم سمیت تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

17/06/2026

🚨 وحی اور کلچر کا بنیادی جھگڑا، محشر میں ابلیس کے لشکر کا مکالمہ اور ابو جہل کا مطالبہ!

سورہ الشعراء کی آیات 69 سے 122 کے تناظر میں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت نوح علیہ السلام کے تاریخی واقعات، دین اور ثقافت کے ٹکراؤ اور عقیدے کی مضبوطی پر ایک انتہائی فکر انگیز اور ایمان افروز علمی نشست۔

استادِ محترم: مولانا زاہد الراشدی (حفظہ اللہ)

🔥 علم، حکمت اور قرآنی عبرتوں سے بھرپور یہ مکمل گفتگو لازمی سماعت فرمائیں۔

👇 لکچر کا یوٹیوب لنک پہلے کمنٹ (First Comment) میں موجود ہے، ابھی کلک کر کے پوری ویڈیو دیکھیں۔

16/06/2026

یکم محرم الحرام
1448ھ مبارک

16/06/2026

✨ گناہ کے بعد توبہ ✨

مولانا زاہد الراشدی حفظہ اللہ
نقشبندی محفل — الشریعہ اکیڈمی، کوروٹانہ کیمپس، گوجرانوالہ

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

اللہ رب العزت نے انسان میں خیر اور شر دونوں باتیں رکھی ہیں۔ گناہ کا ہونا انسانی فطرت کا حصہ ہے، لیکن اللہ تعالیٰ نے اس سے نکلنے کا راستہ بھی بتا دیا — اور وہ راستہ ہے توبہ۔

اس روح پرور محفل میں استاذِ مکرم نے توبہ کی چار منزلیں بیان فرمائیں:

① اعتراف — گناہ کو گناہ سمجھنا اور اپنی غلطی قبول کرنا
② توبہ و استغفار — یا اللہ، پچھلی معاف فرما، آئندہ نہیں کروں گا
③ اصلاح — صرف وعدہ نہیں، عملاً اپنے رویے کو بدلنا
④ تلافی — چھوٹے ہوئے فرائض کی قضا اور بندوں کے حقوق کی ادائیگی

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

📌 ویڈیو لنک کمنٹس میں ملاحظہ فرمائیں

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

#توبہ #گناہ #اصلاحِ_احوال #نقشبندی #گوجرانوالہ

15/06/2026

🚨 جب فرعون کے جادوگروں نے "نو پرابلم" کہہ کر سولی کو چوم لیا!

موسیٰؑ اور جادوگروں کا تاریخی دنگل، فرعون کی پولیٹیکل ڈپلومیسی اور سمندر پھٹنے کا وہ ایمان افروز منظر جس نے فرعونی محلات کو ہلا کر رکھ دیا۔

استادِ محترم: مولانا زاہد الراشدی (حفظہ اللہ)

📖 لکچر کے چند زبردست موضوعات:

فرعون کا پروپیگنڈا: "موسیٰؑ تمہیں تمہارے وطن سے نکالنے آیا ہے!"

عید کے دن 9 بجے سجے ہوئے دنگل کا فائنل میچ۔

جادوگروں کا سرکاری ٹی اے ڈی اے (TA/DA) اور انعام کا مطالبہ۔

جادو اور حقیقت کا فرق اور جادوگروں کا بے اختیار سجدہ۔

فرعون کا این او سی (NOC) والا غصہ اور جادوگروں کا تاریخی جواب: "لا ضَیْرَ (نو پرابلم)!"

سمندر پر لاٹھی اور پانی کے 12 برفانی پہاڑ جیسے راستے۔

فرعون کا آخری ڈرامہ: "جب پانی ناک تک چڑھا تو بولا، میں ایمان لایا!"

🔥 ایمان کو گرما دینے والی یہ منفرد گفتگو اور مولانا صاحب کے خوبصورت لطیفے تفصیلاً سننے کے لیے ابھی ویڈیو دیکھیں۔

👇 لکچر کا یوٹیوب لنک پہلے کمنٹ (First Comment) میں موجود ہے۔ ابھی کلک کریں!

15/06/2026

٘"ارشاد مرشد"
کوئی بات سمجھ آئے یا نہ آئے ،مولانازاہدالراشدی صاحب کاساتھ نہیں چھوڑنا۔
شیخ المشائخ، ولی ابن ولی،تاج دار خانقاہ سراجیہ کندیاں شریف۔سیدی ومولائی حضرت خواجہ خلیل احمد صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے الشریعہ اکادمی گوجرانوالہ میں "نقشبندی اجتماع" سے مختصراً خطاب کرتےہوئے واقعہ بیان فرمایا ۔کہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہمارے والد گرامی بھی مولاناعبداللہ صاحب کی خدمت میں سولہ سال رہے ہیں۔
ایک جگہ دونوں بزرگوں(حضرت اقدس مولاناعبدالقادررائپوری اور مولاناعبداللہ صاحب)کااتفاق ہوگیا ملاقات کا.
حضرت مولاناعبداللہ صاحب نے حضرت رائپوری سے فرمایا"
مولوی صاحب (حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمہ اللہ تعالیٰ)کوکوئی نصحیت فرمادیں۔
تو حضرت رائپوری نے والد گرامی سے ارشاد فرمایا۔
"مولوی صاحب!کوئی بات سمجھ آئے یا نہ آئے ،حضرت مولانا عبداللہ صاحب کاساتھ نہیں چھوڑنا"
تو میں بھی آپ سے یہی گذارش کروں گاکہ۔کوئی بات سمجھ آئے یا نہ آئے ،مولانازاہدالراشدی صاحب کاساتھ نہیں چھوڑنا ۔
اللہ اکبر ۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے بڑوں کے ساتھ نسبت کاتعلق نبھانے کی توفیق نصیب فرمائے ۔
نوٹ: ویڈیو ہینڈ فری لگاکرسنیں سمجھا آئے گی۔

Want your school to be the top-listed School/college in Gujranwala?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Gujranwala