Global Education
Its about education
12/02/2026
Rental & Repairing Services
055 140 2015
12/02/2026
دوستو،
کچھ سال پہلے کے ان لمحات کو یاد کریں، جب چائے کی ہوٹلیں بھری ہوئی تھیں، ٹریفک معمول پر تھی، اور ہم سب اپنی روزمرہ زندگی میں مگن تھے۔ کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ چند ہفتوں میں ساری دنیا رک جائے گی۔ جو چیز پہلے خبروں میں تھی، پھر گفتگو میں آئی، اور پھر اچانک ہماری زندگیوں کا حصہ بن گئی اور کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی آغوش میں لے لیا۔ آج مجھے وہی کیفیت مصنوعی ذہانت کے حوالے سے محسوس ہوتی ہے، لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ اس بار یہ لہر کووڈ سے کہیں زیادہ گہری، تیز اور مستقل ہے۔
یہ احساس مجھے اچانک نہیں ہوا، بلکہ اس کی شروعات نومبر 2022 میں ہاسٹل کے ایک چھوٹے سے کمرے سے ہوئی۔ میں ChatGPT کو آزما رہا تھا اور سچ کہوں تو میرے لئے سب کچھ نیا تھا کیونکہ یہ کوئی عام ٹول نہیں تھا، بلکہ یہ کچھ اور ہی تھا۔ میں نے اسے وہ سوالات پوچھے جو صرف انسان جواب دے سکتے ہیں، اور یہ نہ صرف جواب دے رہا تھا بلکہ بات کو سمجھ بھی رہا تھا، تجزیہ کر رہا تھا، اور اپنی رائے دے رہا تھا۔
اس غیر معمولی تجربے کے بعد میں نے فوری طور پر اپنے بھائیوں کو فون کیا، پھر ٹیم کو، پھر دوستوں کو، مگر اکثر لوگوں نے سوچا میں مبالغہ کر رہا ہوں اور کہا کہ "بھائی، یہ بس ایک chatbot ہے۔" درحقیقت ابتدائی ورژن واقعی محدود تھے، اس لیے اگر کسی کو اُس وقت خاص فرق محسوس نہیں ہوا تو یہ فطری بات تھی، لیکن میں جو دیکھ رہا تھا وہ موجودہ صلاحیت نہیں بلکہ آنے والی سمت تھی۔ سو میں نے بات کرنا کم کر دی اور خاموشی میں کام شروع کر دیا کیونکہ جب آپ کو مستقبل نظر آ رہا ہو تو آپ کو فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ تماشائی بننا ہے یا کچھ تعمیر کرنا ہے۔
مسئلہ یہ ہے کہ میرے خاموش ہونے کے باوجود ٹیکنالوجی رکی نہیں، بلکہ ہر چند ماہ بعد نیا ماڈل آیا اور ہر نیا ماڈل پچھلے سے زیادہ قابل ہوتا گیا۔ جو کام پہلے گھنٹوں میں ہوتا تھا، وہ منٹوں میں ہونے لگا اور اب صورتحال یہ ہے کہ اے آئی خود اگلی اے آئی بنانے میں مدد کر رہی ہے۔ جب کوئی نظام اپنی بہتری کے عمل میں خود شامل ہو جائے تو اس کی ترقی خطی نہیں رہتی بلکہ یہ Exponential ہو جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج میں صرف آئیڈیا بتاتا ہوں، چائے پینے چلا جاتا ہوں، اور واپس آتا ہوں تو اے آئی نے نہ صرف کوڈ لکھا ہوتا ہے بلکہ اسے ٹیسٹ بھی کر لیا ہوتا ہے، غلطیاں ٹھیک کر لی ہوتی ہیں، اور پوری ایپلیکیشن چل رہی ہوتی ہے۔
اسی احساس نے " UrduAi " کو جنم دیا، کیونکہ مجھے یقین تھا کہ یہ صرف رفتار کی تبدیلی نہیں بلکہ قدرت کی تبدیلی ہے۔ آج الحمدللہ یہ اردو زبان میں اے آئی تعلیم دینے والا ایک نمایاں پلیٹ فارم بن چکا ہے، لیکن یہ محض اتفاق نہیں تھا بلکہ ایک مجبوری تھی جو چار مضبوط ستونوں پر کھڑی ہے۔ ہم نے سب سے پہلے پیچیدہ تکنیکی تصورات کو سادہ اردو میں پیش کیا تاکہ زبان رکاوٹ نہ بنے، اور پھر "Urdu AI Dost" پروگرام کے ذریعے ایک ایسی کمیونٹی تیار کی جو خود آگے علم پھیلائے۔
یہ صرف کورس نہیں بلکہ ایک تحریک ہے جہاں لوگ سیکھتے بھی ہیں اور سکھاتے بھی ہیں، اور اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے ہزاروں لوگوں کو ان-پرسن ورکشاپس کے ذریعے عملی تربیت دی تاکہ وہ نظری باتوں سے نکل کر حقیقی کام کریں۔ مگر ان سب میں سب سے اہم ستون "ذہنی تیاری" ہے، کیونکہ اصل چیلنج ٹیکنالوجی نہیں بلکہ ذہنیت ہے؛ اگر ذہن کھلا ہو تو ٹیکنالوجی موقع بن جاتی ہے، اور اگر ذہن بند ہو تو وہی چیز خطرہ محسوس ہوتی ہے۔
یہ سچ ہے کہ یہ تبدیلی کچھ لوگوں کے لیے مشکل ہوگی، خاص طور پر اُن کے لیے جو تبدیلی کو نظر انداز کریں گے، لیکن اسی چیلنج کے اندر ایک غیر معمولی موقع بھی موجود ہے۔ آج ایک نوجوان، ایک استاد، یا ایک چھوٹا کاروباری فرد اگر سنجیدگی سے اے آئی سیکھ لے تو وہ چند سالوں میں اپنی پوزیشن مضبوط کر سکتا ہے کیونکہ جو کام پہلے بڑی ٹیم اور وسائل مانگتا تھا، اب ایک فرد بھی انجام دے سکتا ہے۔
مستقبل اب خاموشی سے نہیں آ رہا بلکہ وہ واضح طور پر ہمارے سامنے کھڑا ہے۔ سوال یہ نہیں کہ اے آئی آئے گی یا نہیں، بلکہ یہ ہے کہ ہم اس کے ساتھ چلنے کے لیے کتنے تیار ہیں؟ جو لوگ آج سیکھنا شروع کریں گے، وہ کل زیادہ پراعتماد ہوں گے اور جو آج خاموش رہیں گے، وہ کل تماشائی ہوں گے۔ یاد رکھیں کہ اس بار کووڈ کی طرح کوئی لاک ڈاؤن نہیں آئے گا جو آپ کو سوچنے کا وقت دے؛ یہ تبدیلی رکے گی نہیں، اس لیے سوال صرف یہ ہے کہ آپ کس طرف کھڑے ہوں گے؟
آپ کا دوست،
قیصر رونجھا
UrduAi
12/02/2026
پنجاب میں 9ویں، 10ویں، 11ویں اور 12ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا ابتدائی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
📌 9ویں اور 10ویں کے امتحانات: 27 مارچ 2026 سے شروع ہوں گے۔
📌 11ویں اور 12ویں کے امتحانات: 20 مئی 2026 سے شروع ہوں گے۔
07/02/2026
055 140 2015
Gernateor Renting, Repairing, Sell & Buy
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Nagri Ahmad Shah Sialkot Road Gujranwala
Gujranwala
52250