The city cambridge school gujar khan

The city cambridge school gujar khan THE CITY CAMBRIDGE provides it's students a great environment to study and to compete the society by building their strong character.

We not promote only education , we are here for learning and training of a mind and spiritual development in students

تعلیم و تربیت کا ایک منفرد ادارہ
11/09/2026

تعلیم و تربیت کا ایک منفرد ادارہ

16/08/2026

پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے 24 اگست کو کھلیں گے ۔ ۔ افواہوں پر یقین نہ کریں ۔۔ محکمہ تعلیم حکومت پنجاب

13/08/2026
تعلیم و تربیت کا ایک منفرد ادارہ ۔
05/08/2026

تعلیم و تربیت کا ایک منفرد ادارہ ۔

23/07/2026

صالحین وہ نہیں ہوتے جن سے گناہ نہ ہوں،صالحین وہ ہوتے ہیں جن کے گُناہ اُنہیں پریشان رکھتے ہیں،وہ بڑی مُشکِل سے تنکا تنکا کر کے اپنی نیکیوں کا گھونسلا تعمیر کرتے ہیں،مگر کسی کمزور لمحے میں منہ زور نفس کی آندھی چلتی ہے ،اور گھونسلا بکھر جاتا ہے
۔۔۔۔ السلام علیکم صبح بخیر ۔۔۔۔۔

08/07/2026

حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ جو کہ شیخ حضرت عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ اور داتا علی ہجویری جیسے اولیاء کے بھی پیر تھے ان کے بارے میں حضرت داتا علی ہجویری کشف المحجوب میں لکھتے ہیں کہ حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں میں پڑھ لکھ کر عالم فاضل بن گیا تو میرے مرشد حضرت سری سقطی رحمۃ اللہ علیہ جو میرے ماموں بھی تھے مجھے فرمانے لگے جنید تقریر کیا کرو؟ اور میں کہتا حضور ابھی میں نیک نہیں اس قابل نہیں،
فرماتے میرے پیر بھائی بھی مجھے کہتے کہ مرشد کی بھی خواہش ہے اور ہماری بھی کہ آپ تقریر کیا کریں اللہ آپ کے وسیلے سے بڑے لوگوں کو ہدایت عطا فرمائے گا؟ فرماتے میں اکثر ان کی باتیں ٹال دیتا لیکن ایک روز میں اپنے گھر پر سو رہا تھا تو میرے نصیب جاگ اٹھے قسمت نے انگڑائی لی بغداد کی گلیاں خوشبو سے مہک اٹھیں ہر طرف خوشبودار ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں رسول کائنات ، سرور انبیاء سیدنا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے خواب میں جلوہ گر ہوئے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے بے حد نوازا، بے حد،
اور جب جانے لگے تو ہلکا سا ایک جملہ ارشاد فرمایا کہ جنید تقریر کیا کرو"
فرماتے ہیں میں نے عرض کی آقا! صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
اب تو روز تقریر کروں گا ضرور کروں گا'
فرماتے ہیں فجر ہوئی میں اٹھا لیکن میرے دل میں چور آ گیا کہ میرے مرشد کریم نے کبھی ذکر نہیں کیا کہ انہیں بھی کبھی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دیدار نصیب ہوا ہو؟ جبکہ مجھے نصیب ہو گیا یعنی خیال کرنے لگے کہ شاید میرا مقام بلند ہو گیا
گھر میں دو رکعتیں سنت پڑھیں اور پھر خراماں خراماں مسجد کی طرف چل پڑا، ساتویں صف میں جگہ ملی لیکن اندر چور تھا کہ میرا درجہ میرے مرشد سے اوپر ہے کیونکہ مجھے تو دیدار نصیب ہوا ہے فرماتے ہیں نماز پڑھی تو مرشد کریم حضرت سری سقطی رحمۃ اللہ علیہ نے آواز دی کہ جنید آگے آ جاو تو میں تیسری صف میں جا کے بیٹھ گیا فرمایا تھوڑا اور قریب آ جاو تو میں پہلی صف میں آپ کے قریب بیٹھا فرمایا چلو تھوڑا اور قریب آ جاو یہاں آ کے میرے ساتھ بیٹھ جاو تو میں مرشد کریم کے بالکل ساتھ برابر جا بیٹھا مرشد کریم تسبیح پڑھ رہے تھے اور میری طرف دیکھ کر فرمایا اب کرو گے نا تقریر؟
فرمایا میرے دل میں تھا کہ میرے خواب سے متعلق کسی کو کیا خبر؟ میں نے عرض کی حضور اب کیا ہوا ہے؟ (مطلب اب کیوں کروں گا تقریر) فرماتے ہیں مرشد تھوڑی دیر خاموش رہے اور تسبیح پڑھنے لگے پھر فرمایا جنید اب کرو گے نا تقریر؟ تو فرماتے ہیں میرے دل میں تو تھا کہ مرشد کو ابھی خبر ہی نہیں، میں نے عرض کی لیکن اب ایسا کیا ہوا حضور؟
فرماتے ہیں مرشد نے تسبیح رکھ دی جبہ سمیٹا اور میری طرف دیکھا میں نے ان کی آنکھوں میں جو روشنی آج دیکھی پہلے کبھی نہیں دیکھی جو جلال آج ان کے لب و لہجہ میں تھا وہ پہلے کبھی نہ تھا میری طرف دیکھا اور فرمایا
"جنید! رات مجھے رب کا دیدار نصیب ہوا رب نے فرمایا سری سقطی کوئی بات کہو؟ تو میں نے عرض کی مولا! ایک ہی مرید تیار کیا ہے وہ بھی تقریر نہیں کرتا اگر کسی دن تیرے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اس طرف سے گزر ہو جائے تو ایک اشارہ جنید کو بھی فرما جائیں تاکہ وہ تقریر شروع کر دے میرا بھی کام بن جائے گا اور لوگوں کا بھی فائدہ ہو جائے گا"
حضرت جنید بغدادی فرماتے ہیں جب میں نے یہ سنا تو میں چیخ اٹھا تڑپ کر مرشد کے قدموں میں گرا اور عرض کی میرے مرشد مجھے معاف فرما دیں مجھے تو آج پتہ چلا ہے کہ میرے اوپر مصطفیٰ جان رحمت اگر کرم فرما جائیں تو وہ بھی آپ کی دعاؤں کی بدولت اور میری حالت دیکھیں میں اپنے آپ کو آپ سے بلند مقام پر تصور کر رہا تھا

مرید کے دل میں پیدا ہونے والا تکبر سب سے خطرناک بیماری ہے یہ وہ زہر ہے جو انسان کی ساری محنت، عبادت اور روحانی ترقی کو ایک لمحے میں ضائع کر سکتا ہے
اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کو ایسی بصیرت عطا فرماتا ہے جو عام آنکھ نہیں دیکھ سکتی اس لیے دل کے خیالات بھی ان سے پوشیدہ نہیں رہتے اس لیے اگر دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی تکبر آ جائے تو انسان جو کچھ پا چکا ہوتا ہے وہ بھی خطرے میں پڑ جاتا ہے اگر کسی کو کوئی نورانی منظر یا مبارک دیدار نصیب ہو جائے تو اسے اپنی قابلیت نہیں بلکہ اللہ کا فضل اور اپنے مرشد کی دعاؤں کا اثر سمجھے کیونکہ بغیر رہنمائی کے یہ راستہ طے نہیں ہوتا اور جس دل میں مرشد کےلیے تعظیم اور ادب نہ ہو وہ وفا کا حق ادا نہیں کرتا.

Address

Gujar Khan

Opening Hours

Monday 09:00 - 14:15
Tuesday 09:00 - 14:15
Wednesday 09:00 - 14:15
Thursday 09:00 - 14:16
Friday 09:00 - 12:16
Saturday 09:00 - 14:15

Telephone

+923009766877

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The city cambridge school gujar khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to The city cambridge school gujar khan:

Shortcuts

Share

Category