Rafael Gustavo

Rafael Gustavo Be The Change You Want To See...

01/01/2026

I want to give a huge shout-out to my top Stars senders. Thank you for all the support!

Richard Allison

09/10/2023

آپ کے بچے بھلے آپ سے پوچھیں یا نہ پوچھیں، آپ انہیں یہ ضرور بتایا کیجیئے کہ

ہم فلسطین سے اس لیئے محبت کرتے ہیں کہ

01: یہ فلسطین انبیاء علیھم السلام کا مسکن اور سر زمین رہی ہے۔

02: حضرت ابراہیم علیہ السلام نے فلسطین کی طرف ہجرت فرمائی۔

03: اللہ تبارک و تعالیٰ نے حضرت لوط علیہ السلام کو اس عذاب سے نجات دی جو ان کی قوم پر اسی جگہ نازل ہوا تھا۔

04: حضرت داؤود علیہ السلام نے اسی سرزمین پر سکونت رکھی اور یہیں اپنا ایک محراب بھی تعمیر فرمایا۔

05: حضرت سلیمان علیہ اسی ملک میں بیٹھ کر ساری دنیا پر حکومت فرمایا کرتے تھے۔

06: چیونٹی کا وہ مشہور قصہ جس میں ایک چیونٹی نے اپنی باقی ساتھیوں سے کہا تھا "اے چیونٹیو، اپنے بلوں میں گھس جاؤ" یہیں اس ملک میں واقع عسقلان شہر کی ایک وادی میں پیش آیا تھا جس کا نام بعد میں "وادی النمل – چیونٹیوں کی وادی" رکھ دیا گیا تھا۔

07: حضرت زکریا علیہ السلام کا محراب بھی اسی شہر میں ہے۔

08: حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اسی ملک کے بارے میں اپنے ساتھیوں سے کہا تھا کہ اس مقدس شہر میں داخل ہو جاؤ۔ انہوں نے اس شہر کو مقدس اس شہر کے شرک سے پاک ہونے اور انبیاء علیھم السلام کا مسکن ہونے کی وجہ سے کہا تھا۔

09: اس شہر میں کئی معجزات وقوع پذیر ہوئے جن میں ایک کنواری بی بی حضرت مریم کے بطن سے حضرت عیسٰی علیہ السلام کی ولادت مبارکہ بھی ہے۔

10: حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو جب اُن کی قوم نے قتل کرنا چاہا تو اللہ تبارک و تعالیٰ نے انہیں اسی شہر سے آسمان پر اُٹھا لیا تھا۔

11: ولادت کے بعد جب عورت اپنی جسمانی کمزوری کی انتہاء پر ہوتی ہے ایسی حالت میں بی بی مریم کا کھجور کے تنے کو ہلا دینا بھی ایک معجزہ الٰہی ہے۔

12: قیامت کی علامات میں سے ایک حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا زمین پر واپس تشریف اسی شہر کے مقام سفید مینار کے پاس ہوگا۔

13: اسی شہر کے ہی مقام باب لُد پر حضرت عیسٰی علیہ السلام مسیح دجال کو قتل کریں گے۔

14: فلسطین ہی ارض محشر ہے۔

15: اسی شہر سے ہی یاجوج و ماجوج کا زمین میں قتال اور فساد کا کام شروع ہوگا۔

16: اس شہر میں وقوع پذیر ہونے والے قصوں میں سے ایک قصہ طالوت اور جالوت کا بھی ہے۔

17: فلسطین کو نماز کی فرضیت کے بعد مسلمانوں کا قبلہ اول ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ہجرت کے بعد حضرت جبرائیل علیہ السلام دوران نماز ہی حکم ربی سے آقا علیہ السلام کو مسجد اقصیٰ (فلسطین) سے بیت اللہ کعبہ مشرفہ (مکہ مکرمہ) کی طرف رخ کرا گئے تھے۔ جس مسجد میں یہ واقعہ پیش آیا وہ مسجد آج بھی مسجد قبلتین کہلاتی ہے۔

18: حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم معراج کی رات آسمان پر لے جانے سے پہلے مکہ مکرمہ سے یہاں بیت المقدس (فلسطین) لائے گئے۔

19: سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی اقتداء میں انبیاء علیھم السلام نے یہاں نماز ادا فرمائی۔ اس طرح فلسطین ایک بار پھر سارے انبیاء کا مسکن بن گیا۔

20: سیدنا ابو ذرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے عرض کیا کہ زمین پر سب سے پہلی مسجد کونسی بنائی گئی؟ تو آپﷺ نے فرمایا کہ مسجد الحرام(یعنی خانہ کعبہ)۔ میں نے عرض کیا کہ پھر کونسی؟ (مسجد بنائی گئی تو) آپﷺ نے فرمایا کہ مسجد الاقصیٰ (یعنی بیت المقدس)۔ میں نے پھر عرض کیا کہ ان دونوں کے درمیان کتنا فاصلہ تھا؟ آپﷺ نے فرمایا کہ چالیس برس کا اور تو جہاں بھی نماز کا وقت پالے ، وہیں نماز ادا کر لے پس وہ مسجد ہی ہے۔

21: وصال حبیبنا صل اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو ارتداد کے فتنہ اور دیگر
کئی مشاکل سے نمٹنے کیلئے عسکری اور افرادی قوت کی اشد ضرورت کے باوجود بھی ارض شام (فلسطین) کی طرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا تیار کردہ لشکر بھیجنا بھی ایک ناقابل فراموش حقیقت ہے۔

22: اسلام کے سنہری دور فاروقی میں دنیا بھر کی فتوحات کو چھوڑ کر محض فلسطین کی فتح کیلئے خود سیدنا عمر کا چل کر جانا اور یہاں پر جا کر نماز ادا کرنا اس شہر کی عظمت کو اجاگر کرتا ہے۔

23: دوسری بار بعینہ معراج کی رات بروز جمعہ 27 رجب 583 ھجری کو صلاح الدین ایوبی کے ہاتھوں اس شہر کا دوبارہ فتح ہونا بھی ایک نشانی ہے۔

24: بیت المقدس کا نام قدس قران سے پہلے تک ہوا کرتا تھا، قرآن نازل ہوا تو اس کا نام مسجد اقصیٰ رکھ گیا۔ قدس اس شہر کی اس تقدیس کی وجہ سے ہے جو اسے دوسرے شہروں سے ممتاز کرتی ہے۔ اس شہر کے حصول اور اسے رومیوں کے جبر و استبداد سے بچانے کیلئے 5000 سے زیادہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین نے جام شہادت نوش کیا۔ اور شہادت کا باب آج تک بند نہیں ہوا، سلسلہ ابھی تک چل رہا ہے۔ یہ شہر اس طرح شہیدوں کا شہر ہے۔

25: مسجد اقصیٰ اور بلاد شام کی اہمیت بالکل حرمین الشریفین جیسی ہی ہے۔ جب قران پاک کی یہ آیت (والتين والزيتون وطور سينين وهذا البلد الأمين) نازل ہوئی ّ تو ابن عباس کہتے ہیں کہ ہم نے بلاد شام کو "التین" انجیر سے، بلاد فلسطین کو "الزیتون" زیتون سے اور الطور سینین کو مصر کے پہاڑ کوہ طور جس پر جا کر حضرت موسیٰ علیہ السلام اللہ پاک سے کلام کیا کرتےتھے سے استدلال کیا۔
26: اور قران پاک کی یہ آیت مبارک (ولقد كتبنا في الزبور من بعد الذكر أن الأرض يرثها عبادي الصالحون) سے یہ استدلال لیا گیا کہ امت محمد حقیقت میں اس مقدس سر زمین کی وارث ہے۔

27: فلسطین کی عظمت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے یہاں پر پڑھی جانے والی ہر نماز کا اجر 500 گنا بڑھا کر دیا جاتا ہے۔
تحریر پروفیسر سرفراز احمد معین

03/09/2023

نوٹ : مندرجہ ذیل معلومات صرف جنرل نالج کی غرض سے شیئر کی جا رہی ہے۔ 👇

پاکستان کے چند اہم ادارے اور ان کے سربراہان (ہیڈز)

📌 چئیر مین واپڈا
لیفٹننٹ جنرل(ر) سجاد غنی

📌 چئیر مین پی ٹی اے
لیفٹننٹ جنرل(ر) حفیظ الرحمن

📌 چئیر مین نیب
لیفٹننٹ جنرل(ر) نذیر احمد بٹ

📌 چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے
ائیر وائس مارشل(ر) محمد عامر حیات

📌 چئیر مین نیشنل ہائی وے اتھارٹی
کیپٹن(ر) محمد خرم آغا

📌 چئیرمن نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی
لیفٹننٹ جنرل انعام حیدر ملک (ہلال امتیاز)

📌 چئیرمن فیڈرل پبلک سروس کمیشن
کیپٹن (ر) شاہد اشرف تارڑ
سورس : ویکیپیڈیا

📌 چئیرمن پنجاب پبلک سروس کمیشن
لیفٹننٹ جنرل(ر) ملک ظفر اقبال

📌 صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن
لیفٹننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن

📌 چئیرمن سی پیک
لیفٹننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ

📌 چئیرمن زلزلہ بحالیات و تعمیر نو مختاریہ ( ای آر آر اے)
لیفٹننٹ جنرل انعام حیدر ملک (ہلال امتیاز)

📌 چئیرمن پاکستان سول ایویشن اتھارٹی
فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خاقان مرتضی

📌 چئیرمن سُپارکو (سپیس ایجنسی)
میجر جنرل عامر ندیم
سورس : ویکیپیڈیا

📌 ڈی جی ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس
میجر جنرل عدنان آصف

📌 چئیرمن نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی
میجر جنرل عامر اسلم
Pak Army Zindabad.....Army ny Mulk Samblalla huwa hy.....

02/09/2023

صبح صبح ایک پوسٹ نے دماغ خراب کردیا

"پاکستان فار سیل"

لوجی بکا ہوا مزید کیا بکے گا؟ مراہوا اور کیا مرے گا؟
ہم پچیس کروڑ مردہ لوگ ہیں
جنھوں نے قرضے لیے وہ بلیجئیم عیاشیاں کر رہے ہیں انھوں نے وہاں محل کھڑے کرلیے اور ادھر ہم ان کے لیے ہوئے قرضے اتار رہے ہیں
بجلی کوئی اور چوری کرے ٹیکس ہم بھریں اور یہ بجلی چوری بھی خوب کہی یہ سب واپڈا والوں کی ملی بھگت سے ہوتا ہے سب پتہ ہوتا ہے ان کو ، حرام خور رشوت لیتے ہیں
کیا یہ عوام کو بل بھیجنے کے لیے تنخواہیں لیتے ہیں؟ کیا ان کا فرض نہیں ہے چیک کرنا کہ کون بجلی چوری کررہا ہے ؟ یہ بس آتے ہیں الٹے سیدھے یونٹ لکھتے ہیں اور دفع ہوجاتے ہیں اور اب مزید ڈیش بازی دیکھ لو ان کفتفوں کی ،اب یہ ریڈنگ ڈیٹ کے بعد ریڈنگ کررہے ہیں اے میرے وطن کے مردہ جوانو ،تمہارا فرض بنتا ہے کہ یہ جیسے ہی مقررہ تاریخ کے بعد ریڈنگ کرنے آئیں چھترول کردو

اخے مجھے تو پتہ ہی نہ تھا کب دستخط کیے گئے🤔

ہمارے ملک کے صدر نے تو ہیر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اسے کیدو نے نشہ دیکر کھیڑوں کے ساتھ روانہ کردیا تھا اور اسے سیدے کی سیج پہ ہوش آیا تھا

پچیس کروڑ عوام میں سے صرف ایک لاکھ نوجوان نہیں نکل سکتے؟
کمال ہے
چوڑیاں پہن لو
جب سیاست دان بلاتے ہیں تو کتے کی طرح دم ہلاتے ہوئے چلے جاتے ہو اور کھسروں کی طرح تالیاں بجا آتے ہو اپنی بقا کی خاطر کیوں نہیں نکلتے؟؟

تم سے اچھی تو سری لنکا کی عوام ہے جو صدر ہاؤس میں وڑ گئی (وڑ گئی)
داخل ہوگئی کہہ کر غصہ ٹھنڈا نہیں ہوتا☺️

انھوں نے کھینچ کے صدر کو نکالا اور سڑک پہ لاپھینکا کہ منحوس آدمی تم مفت کی تنخواہ لیتے ہو تم اے سی کے نیچے سوئے پڑے ہو اور عوام جہنم میں بھن رہی ہے جب ہمیں فوج نے ہی عین غین کرنا ہے تو تم کس چیز کی تنخواہ لے رہے ہو؟

یہ صدر صرف چودہ اگست کو فوجی پریڈ دیکھنے کے لیے رکھا ہوا ہے کیا؟

سوچو کہ صدر کے تھلے والوں (تھلے والوں) کہہ کر جو مزہ ہے وہ (نیچے والوں ) میں نہیں😍

صدر کے تھلے والوں کا صدر پہ اتنا اختیار ہے کہ اوپر والوں کو کتنا ہوگا؟

پاکستانی صدر بھی پاکستانی شوہروں کی طرح ہے کہ سارے اختیارات (تھلے والی) کو ہوتے ہیں

اب لے آؤ ویگو میں ویسے ہی اکی ہوئی ہوں 😔

(اکی ہوئی) کہنے میں جو مزہ ہے وہ تنگ ہوئی میں نہیں
نرگس کی طرح اکی ہوئی
رہواں میں اکی اکی
پھراں میں تھکی تھکی😂

Malik Nadeem Khakhi

‏⁧‫ ‬⁩‏شریک جرم ہی ہو گا جو اب خاموش رہا
02/09/2023

‏⁧‫
‬⁩
‏شریک جرم ہی ہو گا جو اب خاموش رہا

‏شاہین جب سانپ کا شکار کرتا ہے تو میدان جنگ بدل دیتا ہے وہ اس سے زمین پر نہیں لڑتا ۔ کیونکہ وہ جانتا ہے سانپ طاقتور ، زہ...
01/09/2023

‏شاہین جب سانپ کا شکار کرتا ہے تو میدان جنگ بدل دیتا ہے وہ اس سے زمین پر نہیں لڑتا

۔ کیونکہ وہ جانتا ہے سانپ طاقتور ، زہریلا اور زمین پر لڑنے کا ماہر ہے ۔ یہ اسے اٹھا کر آسمان پر لے جاتا ہے اور اسے اونچائی پر لے جاکر چھوڑ دیتا ہے۔

کیونکہ سانپ میں ہوا میں توازن برقرار رکھنے کی صلاحیت نہیں ہے ، نہ ہی اس میں ہوا میں لڑنے کی طاقت اور مہارت ہے ۔اس لیے سانپ ہوا میں کمزور ہوتا ہے اور شاہین اسکا آسانی سے شکار کرلیتا ہے۔

اگر آپکو بھی زندگی میں کسی “سانپ ” کا سامنا ہے تو آپکو اس سے زمین پر لڑنے کی ضرورت نہیں شاہین کی طرح جنگ کا میدان بدل دیجئے ۔

دعا کے ذریعے اپنی لڑائی کو اللہ کی بارگاہ میں عرش پر لے جائیں۔

جب آپ اسکی بارگاہ میں سرنڈر کرکے اپنا معاملہ اسکے سپرد کر دیتے ہیں تو پھر وہ لڑائی صرف آپکی نہیں رہتی بلکہ آپ اس ذات کے حصار میں چلے جاتے ہیں پھر اللہ آپکی لڑائی لڑتا ہے ۔

یاد رکھیں دشمن سے کھبی بھی اس جگہ جنگ نا کریں جہاں وہ آسانی سے لڑ سکے ۔ہمیشہ اپنی لڑائی دعاوں کے ذریعے عرش پر لے جائیں ۔اس پر مان کر کے دیکھیں یقین جانیں آپکو کھبی شکست نہیں ہوگی۔

31/08/2023

رسمِ نِکاح کے بعد ایک ماں کی اپنی لختِ جِگر کو دس نصیحتیں ''
عوف بِن محلم،ایک عرب سردار تھا۔ریاست کنندہ کے بادشاہ،حارث بِن عمرو نے اس کی لڑکی کی بہت تعریف سُنی۔اس نے ایک دانا اور تجربہ کار عصام نامی عورت کو عوف کی بچّی کو دیکھنے کے لیے بھیجا۔عصام نے واپس آ کر اس بچّی کا سراپا جس انداز سے بیان کِیا اور اس کے خصائل و شمائل کا جامع تذکرہ کِیا۔رِشتہ طے ہو گیا،رسمِ نِکاح کے بعد ماں نے اپنی لختِ جِگر کو رُخصت کرتے وقت جو نصیحت کی،اس کا متن آپ کی توجہ کے لیے پیشِ خدمت ہے:
'' اے میری پیاری بچّی! اگر وصِیّت کو ترک کر دینا روا ہوتا کہ جس کو وصِیّت کی جا رہی ہے وہ خود عقل مند اور زیرک ( دانشمند ) ہے تو میں تجھے وصِیّت نہ کرتی لیکن وصِیّت غافل کے لیے یاداشت اور عقل مند کے لیے ایک ضرورت ہے۔اگر کوئی عورت اپنے خاوند سے اِس لیے مُستَغنی (جسے کسی چیز کی حاجت نہ ہو) ہو سکتی ہے کہ اس کے والدین بڑے دولت مند ہیں اور وہ اسے اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز رکھتے ہیں تو تُو سب سے زیادہ اس بات کی مستحق تھی کہ اپنے خاوند سے مُستَغنی ہو جائے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ عورتیں مردوں کے لیے پیدا کی گئی ہیں اور مرد عورتوں کے لیے پیدا کیے گئے ہیں۔اے میری نُورِ نظر! آج تُو اِس فضا کو الوِداع کہہ رہی ہے جس میں تُو پیدا ہوئی۔آج تُو اِس نشیمن کو پیچھے چھوڑ رہی ہے جس میں تُو نے نشوونما پائی۔ایک ایسے آشیانے کی طرف جا رہی ہے جسے تُو نہیں جانتی اور ایک ایسے ساتھی کی طرف کوچ کر رہی ہے جس کو تُو نہیں پہچانتی۔پس وہ تجھے اپنے نِکاح میں لینے سے تیرا نگہبان اور مالک بن گیا ہے۔تُو اس کے لیے فرمانبردار کنیز بن جا،وہ تیرا وفادار اور غلام بن جائے گا۔اے میری لختِ جِگر اپنی ماں سے دس باتیں یاد کر لے،یہ تیرے لیے قیمتی سرمایہ اور مُفید یاداشت ثابت ہوں گی۔ ''
دس نصیحتیں:
1- سنگت قناعت سے دائمی بنے گی اور باہمی میل جول اس کی بات سُننے اور اس کا حُکم بجا لانے سے پُرمُسَرّت ہو گا۔
2- جہاں جہاں اس کی نِگاہ پڑتی ہے ان جگہوں کا خاص خیال رکھ اور جہاں جہاں اس کی ناک سُونگھ سکتی ہے اس کے بارے میں محتاط رہ تاکہ اس کی نِگاہ تیرے جِسم اور لباس کے کسی ایسے حِصّہ پر نہ پڑے جو بدنُما اور غلیظ ہو اور تجھ سے اسے بدبُو نہ آئے بلکہ خُوشبُو سُونگھے۔اِس بات کا خاص خیال رکھنا۔
3- سُرمہ حُسن کی افزائش کا بہترین ذریعہ ہے اور پانی گُمشُدہ خُوشبُو سے بہت زیادہ پاکیزہ ہے۔
4- اس کے کھانے کے وقت کا خاص خیال رکھنا اور جب وہ سوئے اس کے آرام میں مخل نہ ہونا،کیونکہ بُھوک کی حرارت شُعلہ بن جایا کرتی ہے اور نیند میں خلل اندازی بُغض کا باعث بن جاتی ہے۔
5- اس کے گھر اور مال کی حِفاظت کرنا،اس کی ذات کی،اس کے نوکروں کی اور اس کے عیال کی ہر طرح خبرگیری کرنا۔
6- اس کے راز کو افشا مت کرنا،اس کی نافرمانی مت کرنا،اگر تُو اس کے راز کو فاش کر دے گی تو اس کے غدر سے محفوظ نہیں رہ سکے گی اور اگر تُو اس کے حُکم کی نافرمانی کرے گی تو اس کے سینہ میں تیرے بارے میں غیظ و غضب بھر جائے گا۔
7- جب وہ غمزدہ اور افسُردہ ہو تو خوشی کے اِظہار سے اِجتناب کرنا اور جب وہ شاداں و فرحاں ہو تو اس کے سامنے منہ بسور کر مت بیٹھنا۔پہلی خصلت آدابِ زوجیت کی ادائیگی میں کوتاہی ہے اور دوسری خصلت دِل کو مکدر کر دینے والی ہے۔
8- جتنا تم سے ہو سکے اس کی تعظیم بجا لانا وہ اسی قدر تمہارا احترام کرے گا۔
9- جس قدر تم اس کی ہمنوا ہو گی اتنی قدر ہی وہ تمہیں اپنا رفیقِ حیات بنائے رکھے گا۔
10- اچھی طرح جان لو! تم جس چیز کو پسند کرتی ہو اسے نہیں پا سکتی جب تک تم اس کی رضا کو اپنی رضا پر اور اس کی خواہش کو اپنی خواہش پر ترجیح نہ دو خواہ
وہ بات تمہیں پسند ہو یا نا پسند۔
اے بیٹی! اللّہ تعالیٰ تیرا بھلا کرے۔
چنانچہ وہ بچّی رُخصت ہو کر اپنے شوہر کے پاس آئی۔اپنی ماں کی ان زریں نصائح کو اس نے اپنا حرز جاں بنائے رکھا اور اس نے عزت و آرام کی قابلِ رشک زندگی گُزاری۔بادشاہ اس کی بڑی قدر کِیا کرتا تھا اور اس کی نسل سے یمن کے سات بادشاہ تولد ہوئے۔

( بلوغ الارب،جِلد 1،صفحہ 19 )

29/08/2023

اگر آپ اچھا رزق کما رہے ہیں تو یقین جانیں اس میں آپ کی ذہانت یا صلاحیتوں کا کوئی کمال نہیں، بڑے بڑے عقل کے پہاڑ خاک چھان رہے ہیں۔

اگر آپ کسی بڑی بیماری سے بچے ہوئے ہیں تو اس میں آپ کی خوراک یا حفظانِ صحت کی اختیار کردہ احتیاطی تدابیر کا کوئی دخل نہیں۔ ایسے بہت سے انسانوں سے قبرستان بھرے ہوئے ہیں جو سوائے منرل واٹر کے کوئی پانی نہیں پیتے تھے مگر پھر اچانک انہیں برین ٹیومر، بلڈ کینسر یا ہیپاٹائٹس سی تشخیص ہوئی اور وہ چند دنوں یا لمحوں میں دنیا سے کوچ کر گئے۔

اگر آپ کے بیوی بچے سرکش نہیں بلکہ آپ کے تابع دار و فرمانبردار ہیں، خاندان میں بیٹے بیٹیاں مہذب، باحیا و با کردار سمجھے جاتے ہیں، تو اس کا سب کریڈٹ بھی آپ کی تربیت کو نہیں جاتا کیوں کہ بیٹا تو نبی کا بھی بگڑ سکتا ہے اور بیوی تو پیغمبر کی بھی نافرمان ہو سکتی ہے۔

اگر آپ کی کبھی جیب نہیں کٹی، کبھی موبائل نہیں چھنا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ بہت چوکنّے اور ہوشیار ہیں، بلکہ اس سے یہ ثابت ہوا کہ اللہ نے بدقماشوں، جیب کتروں اور رہزنوں کو آپ کے قریب نہیں پھٹکنے دیا تاکہ آپ ان کی ضرر رسانیوں سے بچے رہیں۔
۔
اگر کوئی چاہتا ہے کہ اسے رزق کے معاملہ میں آزمایا نہ جائے تو تین کام کرے:

#اوّل: جو کچھ مل رہا ہے اسے محض مالک کی عطا سمجھے نہ کہ اپنی قابلیت کا نتیجہ اور ساتھ ہی مالک کا شکر بھی بجا لاتا رہے۔

#دوئم: جن کو کم یا نپاتلا رزق مل رہا ہے انہیں حقیر نہ جانے نہ ان لوگوں سے حسدکرے جن کو "چھپر پھاڑ" رزق میسر ہے۔ یہ سب رزّاق کی اپنی تقسیم ہے۔ اس کے بھید وہی جانے۔

#سوئم: جتنا ہو سکے اپنے رزق میں دوسروں کو شامل کرے۔ زیادہ ہے تو زیادہ، کم ہے تو کم شامل کرے۔
سب سے زیادہ حق، والدین اور رحم کے رشتوں کا ہے۔ نانا نانی، دادا دادی، بہنیں اور بھائی ہیں۔
اس کے بعد خون کے دوسرے رشتے ہیں جیسے خالہ، پھوپھی، چچا، ماموں، چچی وغیرہ۔ پھر دوسرے قریبی رشتہ دار یا مسکین و لاچار لوگ۔

یقین رکھیں کہ جب بہت سے دعا کے ہاتھ اس کے حق میں اٹھیں گے تو برکت موصلہ دھار بارش کی مانند برسے گی جس کی ٹھنڈی پھوار اس کی زندگی کو گلشن گلشن بنا دے گی.

ﺍﻟﻠﮧ ﮬﻢ ﺳﺐ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿں ﺁﺳﺎﻧﯿﺎﮞ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎﮰ ﺁﻣﯿﻦ ..

۔

Address

Guj
59250

Telephone

+923015774628

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rafael Gustavo posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Rafael Gustavo:

Shortcuts

Share