23/08/2026
بروز جمعہ، شام 7:30 بجے اسکردو میں ابراہیم عبدالرحمٰن صاحب سے KERM کے مرکزی و اسکردو کابینہ کے اراکین نے مرکزی کابینہ کے جنرل سیکریٹری کرامت حسین کی قیادت میں ایک اہم اور بامقصد ملاقات کی، جس میں اسکردو کابینہ کے اراکین سمیت مرکزی کابینہ کے معزز اراکین نے بھی شرکت کی۔
ملاقات کے آغاز میں مرکزی کابینہ کے جنرل سیکریٹری کرامت حسین نے کورو ایجوکیشنل ریفارمیشن موومنٹ (KERM) کے تعارف، اس کی سابقہ سرگرمیوں و خدمات، موجودہ اقدامات اور مستقبل کے وژن کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ ملاقات کا بنیادی مقصد علاقے کے غریب، نادار اور مستحق طلبہ و طالبات کی تعلیمی معاونت کے لیے ممکنہ تعاون پر تبادلۂ خیال کرنا اور KERM کے آئندہ کے لائحۂ عمل اور تعلیمی منصوبوں سے آگاہ کرنا تھا۔
الحمدللہ، ابراہیم عبدالرحمٰن صاحب KERM کے مختلف تعلیمی اقدامات اور گزشتہ سرگرمیوں سے بخوبی واقف تھے۔ انہوں نے KERM کی تعلیمی خدمات اور معاشرے میں اس کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے بھرپور پذیرائی کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے پورے علاقے میں تعلیمی نظام کی بہتری، طلبہ کی رہنمائی اور تعلیمی مواقع میں اضافے کے لیے مؤثر انداز میں کام کیا جا سکتا ہے۔
ملاقات کے دوران Career Counselling کے حوالے سے بھی خصوصی گفتگو ہوئی۔ اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ موجودہ دور میں طلبہ کو اپنے مستقبل کے تعلیمی و پیشہ ورانہ انتخاب کے حوالے سے متعدد مشکلات اور ابہامات کا سامنا ہے، جس کے باعث Career Counselling اور طلبہ کی بروقت رہنمائی کی اشد ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طلبہ کے لیے Career Counselling Sessions اور دیگر رہنمائی پر مبنی پروگرامز کا خصوصی اہتمام کیا جائے، تاکہ طلبہ اپنی صلاحیتوں، دلچسپیوں اور مستقبل کے مواقع کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر تعلیمی و پیشہ ورانہ فیصلے کر سکیں۔
انہوں نے KERM کی جانب سے منعقد کیے گئے Career Counselling کے مختلف سیشنز کے حوالے سے بھی آگاہی کا اظہار کیا اور ان اقدامات کو طلبہ کے لیے نہایت مفید قرار دیا۔ انہوں نے اس بات کی حوصلہ افزائی کی کہ KERM مستقبل میں بھی اس نوعیت کے پروگرامز کو مزید وسعت دے اور زیادہ سے زیادہ طلبہ تک ان کے ثمرات پہنچائے۔
ملاقات کے دوران انہوں نے بالخصوص کالج کے طلبہ و طالبات کے لیے E-Learning اور جدید تعلیمی ذرائع سے استفادہ حاصل کرنے کے حوالے سے ایک مفید اور قابلِ عمل تجویز بھی پیش کی، تاکہ طلبہ جدید ٹیکنالوجی اور آن لائن تعلیمی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
ملاقات کے اختتام پر انہوں نے KERM کے تعلیمی مشن، Career Counselling، E-Learning اور آئندہ کے دیگر تعلیمی اقدامات میں ہر ممکن تعاون کی بھرپور یقین دہانی کروائی۔ یہ ملاقات باہمی تعاون، مشترکہ کاوشوں اور پورے علاقے میں تعلیمی بہتری، طلبہ کی رہنمائی اور بہتر مستقبل کی تشکیل کے عزم کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوئی۔
longlivekerm ❣️