Gbhs haji mangladha khan umrani

Gbhs haji mangladha khan umrani Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Gbhs haji mangladha khan umrani, School, Goth Jiya Khan.

21/08/2026
  آج مورخہ 21/08/2026 کو ادارہ ہذا میں بزم ادب کا پروگرام منعقد کیا گیا.. بزم کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکے بعد مخت...
21/08/2026


آج مورخہ 21/08/2026 کو ادارہ ہذا میں بزم ادب کا پروگرام منعقد کیا گیا..
بزم کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکے بعد مختلف طلباء نے حمد و نعت اور ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں...
تمام پروگرام کی تصویریں جھلکیاں اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ویڈیو پیش خدمت ہے ...

 .... قوم کے معمار....اور درد دل رکھنے والے استاد..    (ہیڈ ماسٹر، گورنمنٹ بوائز  ہائی اسکول محمود شاہ) کی تعلیمی و انتظ...
20/08/2026

....
قوم کے معمار....اور درد دل رکھنے والے استاد..

(ہیڈ ماسٹر، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول محمود شاہ) کی تعلیمی و انتظامی خدمات کو خراجِ تحسین....

​کسی بھی تعلیمی ادارے کی کامیابی اس کے سربراہ کے خلوص، لگن اور مسلسل محنت کی مرہونِ منت ہوتی ہے۔ محمد عالم ڈومکی صاحب ان چند بااصول اور متحرک منتظمین میں سے ہیں جنھوں نے جس ادارے کی بھی باگ ڈور سنبھالی، اسے ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور تعلیمی ماحول میں ایک نئی روح پھونک دی۔
​ ....
آپ روزانہ کی بنیاد پر باقاعدگی سے اسکول تشریف لاتے ہیں اور تعلیمی و انتظامی امور کو ذاتی دلچسپی سے انجام دیتے ہیں۔
​فعال اور شاندار تدریسی ماحول: اپنے شفیق رویے اور بہترین تدریسی حکمتِ عملی کے ذریعے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔
​ ...
اسکول کے ترقیاتی بجٹ کا شفاف، بروقت اور بہترین طریقے سے استعمال یقینی بناتے ہیں۔
​بنیادی سہولیات کی فراہمی: اسکول کی مرمت و دیکھ بھال، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، بجلی کے نظام اور دیگر امور کو روزانہ کی بنیاد پر مینٹیننس کو یقینی بناتے ہیں۔
​تعلیمی اداروں کو مکمل طور پر فعال، سرسبز اور معیارِ تعلیم کو بلند رکھنا ان کا مشن رہا ہے۔......
ان کا عزم اور انتھک محنت تمام اساتذہ اور طلبہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
​اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ محمد عالم ڈومکی صاحب کی ان مخلصانہ کاوشوں اور تعلیمی خدمات کو قبول فرمائے، ان کی صحت و زندگی میں برکت عطا کرے اور انہیں مزید کامیابیاں نصيب فرمائے۔ (آمین)

19/08/2026

...
کامیابی کی طرف اگلا قدم
تحریر استاد خادم حسین عمرانی...
​اگر آپ اپنی کلاس پاس کر کے کسی نئی کلاس یا نئے اسکول میں داخلہ لینے جا رہے ہیں تو یہ آپ کے لیے صرف ایک تبدیلی نہیں بلکہ کی طرف سے عطا کردہ ایک بہترین موقع ہے۔
​یہ موقع ہے اپنے ماضی کی غلطیوں، کوتاہیوں اور کمیوں کو پیچھے چھوڑ کر ایک بالکل نئے عزم کے ساتھ شروعات کرنے کا اپنے ماضی کے تجربات سے سبق سیکھیں، اپنی غلطیوں کی اصلاح کریں اور اس نئی کلاس یا اسکول میں پوری لگن اور محنت کے ساتھ آگے بڑھیں۔....
​یاد رکھیں، مسلسل آگے بڑھنے میں ہی آپ کی کامیابی ہے اور اسی سے آپ کی زندگی اور مستقبل سنورے گا۔ پرانی غلطیوں کو بھول کر نئی اور تخلیقی سوچ اپنائیں
​محنت کریں، اپنے اندر نیا جذبہ پیدا کریں اور اپنی دنیا اور اپنا مقام خود بنائیں۔
#خادم

19/08/2026

جب حوصلے بلند ہوں تو منزل خود چل کر آتی ہے.. گنیش باریا بھارت کی ریاست گجرات کے ضلع بھاونگر سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کا قد صرف 3 فٹ (تقریباً 90 سینٹی میٹر) ہے....
یہ وہ جوان ہیں جنہیں اپنی تعلیم مکمل کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑا... لیکن ہمت نہیں ہاری..
آج وہ بھارت کے سرکاری ہسپتال
Bhavnagar Government Hospital)
میں بطور میڈیکل آفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں۔


18/08/2026

..
حالات جتنے کٹھن ہوتے ہیں...
کامیابی بھی اتنی ہی عظیم ملتی ہے..

18/08/2026

...
جشن آزادی کے موقع پر کمشنر آفس ڈیرہ مراد جمالی میں منعقدہ پر وقار تقریب میں مسٹر ذیشان علی کلاس پنجم اردو تقریر کرتے ہوئے ...
...
تقریب کے خصوصی مہمان منسٹر ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ میر محمد صادق عمرانی اور ایکسائیز منسٹر محمد خان لہڑی کے ساتھ نصیرآباد #ڈویژن کے انتظامی آفیسران بھی موجود تھے جنہوں نے تمام پارٹیسیپیٹس کو خوب داد دی انعامات بھی دیئے..
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآباد
Sewa Sed Balochistan
@

 #ربیعُ_الاول.... ربیع الاول محبت، عقیدت اور درود و برکت و سلام کا پیغام لے کر آتا ہے۔...آئیے ملکر دل سے اپنے   پر درود ...
16/08/2026

#ربیعُ_الاول....
ربیع الاول محبت، عقیدت اور درود و برکت و سلام کا پیغام لے کر آتا ہے۔...
آئیے ملکر دل سے اپنے پر درود بھیجیں۔
درود شریف کو صرف ربیعُ الاول تک محدود نہ رکھیں، بلکہ زندگی بھر اپنا معمول بنائیں۔
اللّٰه تعالٰی ہمیں #محبتِ_رسول_اللّٰه_صَلَّى_اللّٰهُ_عَلَيۡهِ_وَاٰلِهٖ_وَبَارَكَ_وَسَلَّمۡ میں سچا اور سنتِ #نبویﷺ پر عمل کرنے والا بنائے۔ آمین

*اَللّٰهُمَّ صَلِ وَسَلِمۡ وَبَارِكۡ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدۡ*

Address

Goth Jiya Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gbhs haji mangladha khan umrani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category