13/07/2026
🍄 جنگلی کھمبی (ابتدائی شناخت)
🌿 سائنسی نام: Amanita sp
🌿 خاندان (Family): Amanitaceae
🌿 مقامی نام: جنگلی کھمبی / مشروم
یہ خوبصورت جنگلی کھمبی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقے سے مشاہدہ کی گئی۔ Amanitaceae خاندان کی کھمبیاں جنگلاتی ماحولیاتی نظام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور درختوں کی جڑوں کے ساتھ مفید تعلق (Mycorrhiza) قائم کرکے غذائی اجزاء کے حصول میں مدد دیتی ہیں۔
⚠️ اہم نوٹ:
Amanita جنس کی بہت سی اقسام انتہائی زہریلی ہوتی ہیں اور ان کا استعمال جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ اس لیے کسی بھی جنگلی کھمبی کو ماہرِ فنجائیات (Mycologist) کی تصدیق کے بغیر ہرگز استعمال نہ کریں۔
📸 فوٹوگرافی و فیلڈ آبزرویشن: Amrad Yousafzaiامراد علی
🌱 شعبہ: نباتیات | حیاتیاتی تنوع | فنجائیات (Mycology)