Education for all

Education for all The future belongs to those who believe in the beauty of their dream...
And we are the future builder....

28/09/2026

Here’s a strange thing about cooking…
Most foods become softer when we cook them.
But an egg?
👉 It becomes harder.
Why?
Because cooking changes the proteins inside the egg. When heated, these proteins unfold and join together to form a new network. That is why the runny, transparent egg white becomes firm and white.
So next time you cook an egg, remember:
You are not simply “heating” it. You are changing its structure. 🔬
And this is exactly why science becomes interesting when we stop asking students to simply memorise facts and start asking:
💭 “But WHY does this happen?”
What other everyday things have you noticed that seem to break the usual rules? 👀

17/09/2026
17/09/2026

TO EVERY STUDENT WHO FEELS LIKE GIVING UP…

Maybe you are struggling with a subject.
Maybe your grades are not what you hoped for.
Maybe you look at others and think, “They are better than me.”

Please remember this:

🌱 You are still learning.

A difficult chapter does not mean you are a weak student.
One bad exam does not define your ability.
Making mistakes does not mean you have failed.

It simply means you have something new to learn.

📚 Study one topic at a time.
✏️ Ask questions when you don't understand.
🔄 Try again when something goes wrong.
💪 Celebrate small improvements.
❤️ Be patient with yourself.

You don't have to be perfect.

You just have to keep moving forward.

One day, you may look back at the things you once found difficult and realise:

“I didn't give up — and that made all the difference.” 🌟

Believe in yourself.
Your journey is still being written. 📖✨

Keep learning. Keep trying. Keep believing.

12/09/2026

🌍📚 EDUCATION FOR ALL — EVERY CHILD DESERVES A CHANCE 🌟

Education is not a privilege for a few — it is a right for every child.

Every child deserves the opportunity to:
✨ Learn and ask questions
✨ Discover their talents
✨ Build confidence
✨ Dream about their future
✨ Receive support when they struggle

A child’s background, family income, gender, disability, language, or circumstances should never decide how far they can go.

As teachers, parents, communities and individuals, we all have a role to play. Sometimes, a little encouragement, a patient explanation, or simply believing in a child can make a lifelong difference. ❤️

📖 Let’s create classrooms where every child feels valued.
🤝 Let’s support those who need extra help.
🌱 Let’s teach not only for exams, but for life.
🌟 Let’s make education accessible, inclusive and meaningful for ALL.

Because when we educate one child, we don't just change one life — we help build a better future for everyone.

15/07/2026

آج صبح میں سویا ہوا تھا کہ میرے موبائل پر ایک نامعلوم نمبر سے مسلسل تین کالز آئیں۔ پہلے دو کالز میں نے نیند کی وجہ سے نہیں اٹھائیں، لیکن جب تیسری بار فون بجا تو میں نے کال رسیو کر لی۔

دوسری طرف ایک معصوم سا بچہ تھا۔ اس کی آواز میں ایسی بے بسی تھی کہ میری نیند ایک لمحے میں غائب ہو گئی۔

اس نے کہا:
“بھائی، آپ فوڈ کی ویڈیوز بناتے ہیں نا؟ میری بھی ویڈیو بنا دیں۔ میرے بابا کا انتقال ہو گیا ہے، میں اپنی امی کے ہاتھ کی بنی ہوئی بریانی بیچتا ہوں، لیکن کام بہت سست ہے۔”

میں فوراً بستر سے اٹھا، فریش ہوا اور سیدھا اس بچے کی لوکیشن کی طرف روانہ ہو گیا۔

جب میں وہاں پہنچا تو بچے نے اپنی پوری کہانی سنائی۔ اس نے بتایا کہ اس کے والد کا ہارٹ اٹیک سے انتقال ہو گیا، گھر میں کوئی بڑا بھائی نہیں جو ذمہ داری اٹھا سکے۔ والدہ پہلے لوگوں کے گھروں میں کام کرتی تھیں، لیکن کچھ عرصہ پہلے ان کا کام بھی ختم ہو گیا۔ گھر کرائے کا ہے، اور اب ہر دن گزارنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

اس نے بتایا کہ پہلے وہ خالی لیموں اور کولڈ ڈرنک کی بوتلیں بیچتا تھا، پھر تقریباً 10 سے 12 دن پہلے اس کی والدہ نے بریانی بنا کر دینی شروع کی تاکہ شاید اللہ اس میں برکت دے دے۔ لیکن آج بھی وہ صرف ایک کلو بریانی بناتے ہیں اور اکثر شام کو کافی بریانی واپس گھر لے جانی پڑتی ہے کیونکہ گاہک بہت کم آتے ہیں۔

پھر اس معصوم بچے نے ایک ایسی بات کہی جس نے مجھے خاموش کر دیا۔

اس نے ہچکچاتے ہوئے پوچھا:

“بھائی… آپ ویڈیو بنانے کے پیسے تو نہیں لیتے؟”

میں چند لمحوں کے لیے بالکل خاموش ہو گیا۔ شاید اس بچے نے دنیا میں بہت سے ایسے لوگ دیکھے تھے جنہوں نے ہر کام کی قیمت مانگی ہوگی۔

پھر میں نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور کہا:

“بیٹا، نہ میں آپ سے ویڈیو بنانے کے پیسے لوں گا، نہ آپ کی بھیجی ہوئی بریانی ٹیسٹ کرنے کے لیے لوں گا، اور نہ ہی آپ سے کسی قسم کا کھانا لوں گا۔ الحمدللہ، میں نے آج تک کسی غریب، ضرورت مند یا مجبور انسان سے نہ ویڈیو بنانے کے پیسے لیے ہیں اور نہ ہی ان کا کھانا لیا ہے۔ میری کوشش صرف یہ ہوتی ہے کہ اللہ مجھے کسی کی مدد کا ذریعہ بنا دے۔”

یہ سنتے ہی بچے کے چہرے پر ایک امید بھری مسکراہٹ آ گئی، اور میری آنکھیں بھی نم ہو گئیں۔

یہ بچہ روز صبح اسکول جاتا ہے، تقریباً 11 بجے واپس آتا ہے اور پھر 12 بجے اپنی چھوٹی سی ریڑھی لے کر میلہ گلی میں کھڑا ہو جاتا ہے تاکہ اپنی والدہ کے ہاتھ کی بنی ہوئی بریانی اور بوتلیں بیچ کر گھر کا خرچ چلا سکے۔

لوکیشن:
میلہ گلی، پیکو والی گلی کے اندر، نذیرالدین پلازہ کے سامنے۔ وہاں کسی سے بھی پوچھیں، وہ آپ کو اس بچے کی ریڑھی تک پہنچا دے گا۔
03431610392 Fouzia Saeed
Jazz cash
اگر آپ بہاولپور یا آس پاس رہتے ہیں تو ایک بار ضرور اس بچے کے پاس جائیں۔ ممکن ہے آپ کی خریدی ہوئی ایک پلیٹ بریانی یا ایک بوتل اس گھر کے لیے امید کی ایک نئی کرن بن جائے۔

اور اگر آپ وہاں نہیں جا سکتے تو اس پوسٹ کو ضرور شیئر کریں تاکہ اس محنتی بچے کی آواز زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔

اللہ تعالیٰ اس بچے، اس کی والدہ اور ہر محنت کرنے والے ضرورت مند کے رزق میں برکت عطا فرمائے اور ان کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔ آمین۔

10/07/2026

میں سونیا کنول کی تحریریں پڑھتی ہوں، جن کا بیٹا شدید قسم کے آٹزم کا شکار ہے۔ وہ اپنی تحریروں میں اپنے بیٹے کے رویوں کے علاوہ ہمارے معاشرتی رویوں کا ذکر بھی کرتی ہیں۔
میں نے اپنے ایک دو جاننے والوں کو، جن کے بچے آٹزم کا شکار تھے، پاکستان چھوڑ کر جاتے دیکھا ہے۔ اس ہجرت کی دو بڑی وجوہات تھیں: پہلی، پاکستان میں سہولیات کا شدید فقدان اور بیرونِ ممالک میں بہتر متبادل کا ہونا، اور دوسری، ہمارا تلخ معاشرتی رویہ۔
جب ہمیں پتا چلتا ہے کہ کسی خاندان میں کوئی اسپیشل بچہ ہے تو ہم فوراً یہ فرض کر لیتے ہیں کہ یہ معاذ اللہ ان کے لیے اللہ کی سزا ہے یا ان کے گناہوں کا نتیجہ ہے، حالانکہ سزا، آزمائش یا جزا کا فیصلہ صرف اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے۔
پاکستان میں ایسے بچوں کے لیے مناسب ادارے نہ ہونے کے برابر ہیں، اور جہاں کچھ ادارے موجود بھی ہیں وہاں کا اسٹاف اکثر نہ تو مطلوبہ تربیت یافتہ ہوتا ہے اور نہ ہی ان بچوں کی مخصوص ضروریات کو سمجھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ والدین ان اداروں پر اعتماد نہیں کر پاتے۔
میں خود دو اسپیشل بیٹیوں کی ماں ہوں۔ میرا دل بھی چاہتا ہے کہ میری بیٹیاں دوسرے بچوں کی طرح اسکول جائیں، سیکھیں، دوست بنائیں اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق آگے بڑھیں۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ آج تک میں انہیں اسکول بھیجنے کی ہمت نہیں کر سکی۔ مجھے اداروں سے زیادہ وہاں کے رویوں کا خوف ہے۔ اگر کسی ماں کو اپنے بچوں کو تعلیم دلانے سے بھی ڈر لگنے لگے تو یہ صرف اس ماں کی نہیں، پورے نظام کی ناکامی ہے۔
بیرونِ ممالک میں اسپیشل بچوں کے لیے تربیت یافتہ اسٹاف، محفوظ ماحول اور باعزت سہولیات موجود ہیں، اسی لیے والدین اطمینان سے اپنے بچوں کو وہاں چھوڑ سکتے ہیں۔ لیکن پاکستان میں بیشتر والدین ہر وقت خوف، بے یقینی اور ذہنی دباؤ میں زندگی گزارتے ہیں۔
اب کچھ لوگ کہیں گے کہ "بچوں کو سنبھالنا صرف ماں باپ کی ذمہ داری ہے۔" جی ہاں، یہ ذمہ داری ہماری ہے، مگر ریاست کی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ ان بچوں کے لیے محفوظ، باوقار اور معیاری تعلیمی و بحالی کے ادارے فراہم کرے۔ جب ایک ماں اپنے اسپیشل بچے کو تعلیم دلانے سے بھی ڈرے، تو سوال والدین پر نہیں بلکہ نظام پر اٹھتا ہے۔
حکومتِ پاکستان، وزارتِ تعلیم اور اسپیشل ایجوکیشن کے متعلقہ اداروں سے گزارش نہیں بلکہ مطالبہ ہے کہ اسپیشل بچوں کے اداروں کی حالت بہتر بنائی جائے، عملے کی پیشہ ورانہ تربیت کو لازمی بنایا جائے، ان کے رویوں کی نگرانی کی جائے اور والدین کا اعتماد بحال کیا جائے۔ اسپیشل بچے بھی اسی ملک کے شہری ہیں۔ انہیں تعلیم، عزت، تحفظ اور مساوی مواقع دینا کوئی احسان نہیں بلکہ ان کا بنیادی حق ہے۔
خاموشی اب مسئلے کا حل نہیں۔ وقت آ گیا ہے کہ اسپیشل بچوں اور ان کے والدین کی آواز سنی جائے۔

#پاکستان #آٹزم

05/08/2025
26/07/2025

ہم بھی کر سکتے ہیں۔
گزشتہ برس مدھیہ پردیش (انڈیا) میں 24 گھنٹوں میں 12 لاکھ سے زیادہ درخت لگا کر عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے والی 'ایک پیڑ ماں کے نام' مہم کے ایک حصے کے طور پر اس کامیابی کی تصدیق کی ہے۔
ہم پاکستانی قوم کو چاہیے ہمیں بھی درخت زیادہ سے زیادہ لگا کر اپنے ماحول کو خوبصورت بنانا چاہیے

25/07/2025
11/05/2025

Happy Mother’s Day

Today, we honor not just motherhood — but the courage, strength, and unwavering love of the mothers whose sons and daughters soar through the skies to protect our homeland.

To the mothers of our brave aircraft pilots — especially those whose children returned after facing the enemy with honor and valor — this day is for you.

Your prayers were their shield.
Your strength was their fuel.
Your love was their home — even thousands of feet above the ground.

You are the silent warriors behind our heroes.

We salute your sacrifice.
We celebrate your strength.
We dedicate this Mother’s Day to you.

Pakistan Zindabad.

Address

Gojra City
Gojra
56000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Education for all posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Education for all:

Shortcuts

Share

Category