20/02/2024
الحمدللہ عرصہ 32 سال سے جامعہ حفظ قرآن کے شعبہ میں خدمات سر انجام دے رہا ہے اس دوران شہر گوجرہ اور ملک پاکستان کے دوردراز علاقوں سے سینکڑوں طلبہ حفظ قرآن کی نعمت سے مزین ہوۓ ۔جامعہ کا اعزاز ہے کہ بیشتر طلباء مختلف شعبہ جات میں قوم کی خدمت کے ساتھ ساتھ ہر سال رمضان المبارک میں نماز تراویح میں مصلی کا اہتمام کرتے ہیں ۔۔۔گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ منزل میں پختگی بڑھتی جاتی ہے یہ اللہ پاک کا خصوصی کرم و فضل ہے کہ دوران حفظ طلباء کو ایسے نظام سے گزرنے کا موقع ملتا ہے کہ جس سے خوش الحانی ، پختہ تلفظ اور منزل پختہ ہوجاتی ہے یقیناً مندرجہ بالا خصوصیات کے بغیر حفظ نا مکمل ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الحمدللہ آج بھی جامعہ اپنے تعلیمی معیار کو برقرار رکھے ہوۓ ہے جامعہ میں سالانہ شعبہ حفظ میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔۔۔خیرکم من تعلم القرآن وعلمہ کے مصداق اپنی اولاد کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ حافظ قرآن بھی بنائیں تاکہ وہ اپنے ساتھ ساتھ آپ کی آخرت کا سرمایہ بھی بنیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ والسلام مہتمم ، جامعہ مدینتہ العلوم گوجرہ
14/01/2024