23/05/2025
QURAN wa Ahlilbait Center Arincho
Islamic Education center
&
Madrassah Muhammadia Arincho The purpose of this page is to spread knowlege among people based on the teaching of QURAN and Ahlibait
23/05/2025
22/07/2023
اپنی نسلوں کو سکھاتے رہو ماتم کا ہنر
سینہ دَر سینہ کرے بس یہ عزاداری سفر
جیسے حالات بھی ہوں ، یہ عمل جاری رہے
ہم رہیں یا نہ رہیں ، یہ عزاداری رہے
شمع سے شمع جلے، سلسلہ جاری رہے
ہم رہے یا نا رہے، یہ عزاداری رہے۔
02/03/2023
ایک منفرد پتھر
وہ مَلک سوئے فلک جاتے ہیں اتراتے ہوئے
رات شبیرؑ کی چوکھٹ پہ اترنے والے
(ثاقب اکبر)
17/05/2021
شہادت افتخارِ ما
join us on Instagram: https://www.instagram.com/invites/contact/?i=6z01exjl5k3f&utm_content=ksrx3el
Facebook:
https://www.facebook.com/panjitannews/
WhatsApp:
https://chat.whatsapp.com/GC68sfdaBXEDKBnYET235f
Telegram:
https://t.me/joinchat/HIrehwifOyJZDD-K
🌹 تر
❣ #عاشقانِ_شھدِ_شھادت🕊️
🤲 *اَللّٰهُمَّ عَجِّلْ لِّوَلِیِّکَ الْفَرَجْ* 🤲
🌻 ──┅═ঊঈ🌹ঊঈ═┅─🌻
06/05/2021
القدس ہمارا ہے✌️
🌟 🌟
سلسلہ نمبر :-- 14
#بشکریہ:
تسرشگر کی جانی پہچانی شخصیت شیخ غلام مہدی مرحوم ارنچو تسر سے تعلق رکھتے تھے، خاندانی شرافت اور اخلاق سے معمور شخصیت تھے خاندانی نام ’’باہوپہ‘‘ یعنی اللہ سے رابطہ رکھنے والے تھے۔
قرآن مجید کی تعلیم آخون ہاشم سے حاصل کی، کلاس پنجم تک پرائمری سکول تسر سے پڑھ کر اپنے والد گرامی حاجی محمد علی کی خواہش پر اس وقت کے حوزہ علمیہ چھوترون میں داخلہ لیاجو اس زمانے میں انتہائی بارونق تھا۔ آقائے سید محمد طہ مرحوم اور آقائے سید علی آغا مرحوم کے شاگرد خاص ہونے کا شرف ملا۔ تقریبا پندرہ سال سے زائد عرصہ ان شخصیات کی زیرنگرانی تعلیم وتربیت کے مراحل طے کئے۔ اپنے اساتذہ کی قدر دانی کرتے اور والد کی اجازت سے کم از کم سال میں دومرتبہ ان کو مدعو کرتے تھے۔
خود بھی متقی اور پرہیزگار انسان تھے ساتھ ساتھ دوسروں کو تقوی کی تلقین کرتے تھے یہی وجہ تھی کہ علاقے میں مرد و زن سب ان کی کھلے دل سے تعریف وتوصیف کرتے تھے۔ ان کے ہم جماعت شیخ تقی سکورپہ، شیخ غلام محمد دوکو اور درجنوں ہم کلاسوں نے ان کے زہد وتقوی اور صداقت کی گواہی دی ہے۔
درس سے فارغ ایا م میں تجارت کا پیشہ اپنایا، سہولیات نہ ہونے اور سفری مشکلات کے باوجود سکردو سے ارندو تک دو تین مزدور ساتھ لے کر سفر کرتے تھے، دیانت داری کی وجہ سے لوگ ان سے چیزیں خریدتے تھے۔۔
باشہ کے مختلف گاوں میں ان کے نمائندے ہوتے تھے جن کے اختیار میں سامان دیا کرتے تھے۔
مرحوم علاقے میں باشعور اور دین شناس افراد سے رابطہ کرکے ان کے تعاون سے بچوں کے عقائد وقرات کی درستگی کے ساتھ تعلیم وتربیت کے لیے مشورے دیتے اور بااثر حضرات کو اپنی ذمہ داری کا احساس دلاتے تھے۔ جیسے شگر خاص میں حاجی محمد علی، ڈی ڈی نذیر صاحب کے والد سمیت چھورکا، الچوڑی ، سلدی اور باشہ کے معززین، سادات، علما اور واعظین سے ہمیشہ رابطہ اور تعلق رکھتے تھے اور ہر ایک کو اپنے اپنے گاوں میں بچوں کی تعلیم وتربیت کے ساتھ نماز باجماعت قائم کرنے کی تشویق اور ترغیب دلاتے اور حتی الامکان مالی تعاون کرتے تھے۔
اہلیان ارنچو کے لیے خاص طور پر ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، ائمہ معصومین کی ولادت و شہادت منانے کی ترغیب، نذر و نیاز کی فضیلت متعارف کراتے اور خود بھی اہتمام کرتے، مختلف جگہوں سے واعظین اور ذاکرین کو مدعو کرتے اور ان سے تبلیغ دین کرواتے، دین شناس افراد کو بلا کر تصحیح قرات و درستگی کی ذمہ داری سونپ دیتے تھے۔
تسر سے اخون حسن مرحوم، اخوند محسن مرحوم اور اخوند نقی مرحوم سے فیض حاصل کرتے۔۔۔۔
خود اہل علم تھے اور دوسرے اہل علم حضرات کی تعظیم بھی کرتے تھے ۔
آپ تسر کے اہل علم خصوصا مذکورہ شخصیات کے گھروں میں جاکر لوگوں کو باجماعت نماز پڑھانے کی تشویق دلاتے اور درس وتدریس کا مشورہ دیتے تھے۔ ایک دفعہ مرحوم نے خود اپنی جیب سے پیسہ دے کر ان کے لیے سفید کپڑے خرید کر عمامہ تقسیم کیا تاکہ کم ازکم نماز جماعت میں پہن سکیں۔
مرحوم عاشق اہل بیت تھے کبھی کبھی مدح سرائی بھی کرتے اور ادبیات میں زیادہ دلچسپی لیتے تھے خود شاعر بھی تھے ان کے بعض نسخے شاید اب بھی باشہ کے کچھ افراد کے پاس مو جود ہیں۔
:
علم کی جستجو اور شوق سے بے چین ہو کر نجف اشرف کاسفر اختیار کیا، جاتے ہوئے آخوند نقی مرحوم ، اور آخوند حسن مرحوم کو بلا کر اپنے بھائیوں کے لیے ہبہ شرعی تحریر فرمایا۔ حوزہ علمیہ عراق میں امام خمینی، آیت اللہ خوئی اور شہید باقر صدر کے شاگرد رہے اور علمی پیاس بجھا کر درس خارج سے فارغ ہوئے۔
#وفات:
کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد وہیں انتقال کر گئے اور نجف اشرف میں ہی مدفون ہیں۔۔۔۔
👇 #نوٹ
مرحوم کے بارے میں شیخ سکندر بہشتی، شیخ شیر علی نادم اور روزی علی شگری صاحبان کی یاد دھانی سے قلم زد ہوئے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Address
Arincho Tisar Shigar Skardu
Gilgit
0033
Opening Hours
| Monday | 14:00 - 17:00 |
| Tuesday | 14:00 - 17:00 |
| Wednesday | 14:00 - 17:00 |
| Thursday | 14:00 - 17:00 |
| Saturday | 14:00 - 17:00 |
| Sunday | 14:00 - 17:00 |