Euro Kidz International School & College Danyore GB

Euro Kidz International School & College Danyore GB "Welcome to EKIS where young minds flourish and futures shine! 🌟 Join us on the journey of excellenc

02/10/2026

ECD کے ننھے طلبہ کے لیے ایک خوبصورت اور بابرکت تعلیمی سرگرمی۔

سر عاصم علی نے ECD کے بچوں کو بسم اللہ الرحمن الرحیم کی درست قرأت سکھائی، تاکہ بچے کم عمری ہی سے قرآنِ کریم کے الفاظ کو صحیح تلفظ اور ادائیگی کے ساتھ پڑھنے کی عادت اپنائیں۔

یہ چھوٹی سی کوشش بچوں کی دینی تربیت، قرآنی تعلیم اور اسلامی اقدار سے ان کی ابتدائی وابستگی کی جانب ایک خوبصورت قدم ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے بچوں کو قرآنِ کریم سے محبت کرنے، اسے صحیح پڑھنے اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
Asim Ali Zubi Aqil Itz Kulsoom Muhammad Mehdi Aqil Hussain Euro Kidz International School & College Danyore GB

15/09/2026

آج کی خوبصورت سرگرمی “یہی تو ہے دوستی” کے ذریعے ہمارے ننھے بچوں نے دوستی، محبت، تعاون اور ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا خوبصورت پیغام دیا۔ ❤️
بچپن کی یہ چھوٹی چھوٹی خوشیاں اور خوبصورت لمحات ہی آگے چل کر حسین یادیں بن جاتے ہیں۔ ✨

09/09/2026

🌹 عقیدت کی آواز، محبت کا انداز 🌹

میٹرک کلاس کے ہونہار طالب علم نئر عباس کی خوبصورت اور پُرسوز آواز میں منقبتِ — "سلام فرمان" کا فارسی ورژن۔

الفاظ میں عقیدت، آواز میں محبت اور دل میں مولا امام زماں کی الفت۔ ❤️‍🩹

یا علیؑ مدد 🤲🏻✨

07/09/2026

🌟 A Parent’s Trust, A School’s Greatest Achievement! 🌟
#دنیور میں بہت سے اسکول موجود ہیں، مگر ایک والد کا اپنے بچے کے بہتر اور روشن مستقبل کے لیے Euro Kidz International School & College کو منتخب کرنا ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ ❤️

اس ویڈیو میں ایک معزز والد نہ صرف اپنے بچے کی بہترین کارکردگی کو سراہ رہے ہیں بلکہ یہ بھی بیان کر رہے ہیں کہ انہوں نے Euro Kidz کو اپنے بچے کے مستقبل کے لیے کیوں منتخب کیا۔

والدین کا اعتماد ہی ہماری اصل کامیابی ہے۔
ہم ان کے اعتماد کو معیارِ تعلیم، تربیت اور بہترین مستقبل کی تعمیر کے ذریعے مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ 🌱📚

Euro Kidz International School & College – Danyore
Building Futures, Inspiring Excellence. ✨

07/09/2026

A Beautiful Welcome Tableau presented by our talented students to warmly welcome the Honorable Chief Guest and Esteemed Guests at the Result Ceremony.

06/09/2026

2nd class
1st position
Saba d/o Asif hussain

🏆✨ یورو کڈز انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج، دنیور — شاندار  #رزلٹ سیرمنی ✨🏆 #الحمدللہ! یورو کڈز انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج، دنیو...
06/09/2026

🏆✨ یورو کڈز انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج، دنیور — شاندار #رزلٹ سیرمنی ✨🏆
#الحمدللہ! یورو کڈز انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج، دنیور میں سالانہ رزلٹ سیرمنی نہایت پروقار اور شاندار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں معزز والدین، مہمانانِ گرامی، اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر #علامہ #شیخ #مرزا #علی صاحب، امامِ جمعہ و لجماعت دنیور نے خصوصی شرکت فرمائی اور اپنے قیمتی خیالات اور رہنمائی سے تقریب کو رونق بخشی۔ ان کی فکر انگیز گفتگو نے طلبہ کو محنت، علم، کردار اور کامیابی کی راہ پر مزید آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔
تقریب میں ، وائس پرنسپل اور دیگر مقررین نے والدین کے تعاون، اعتماد اور مسلسل حوصلہ افزائی پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی ہمارے ہونہار طلبہ کی محنت، لگن، شاندار کارکردگی اور کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات و اسناد سے نوازا گیا۔
🌟 یہ کامیابی صرف بچوں کی نہیں، بلکہ طلبہ، والدین اور اساتذہ کی مشترکہ محنت کا ثمر ہے۔
ہم اپنے تمام معزز والدین، مہمانانِ گرامی، اساتذہ اور بالخصوص اپنے محنتی طلبہ کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس تقریب کو یادگار بنایا۔
آئیے! مل کر علم، کردار اور کامیابی کے اس سفر کو مزید آگے بڑھائیں۔ 🌱📚
💙 Euro Kidz International School & College, Danyore

05/09/2026


.
.
.
.
.

.
.

📢 اہم اعلان برائے کونسل الیکشن امیدوارانالسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہتمام امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنا Vision...
26/08/2026

📢 اہم اعلان برائے کونسل الیکشن امیدواران

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

تمام امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنا Vision، Mission اور انتخابی نشان مکمل تیار کرکے آئیں۔

📅 بروز جمعرات، صبح اسمبلی کے وقت تمام امیدواران اپنی مختصر انتخابی تقریر پیش کریں گے، جس میں اپنا Vision، Mission اور انتخابی نشان طلبہ و طالبات کے سامنے بیان کریں گے۔

لہٰذا تمام امیدواران بھرپور تیاری کے ساتھ بروقت اسمبلی میں موجود ہوں۔

Election Commissioners
سر واجد | سر حامد
Euro Kidz International School & College

یورو کڈز انٹرنیشنل اسکول اینڈ کالج دنیور میں ماہِ رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر ہر صبح قرآنِ پاک کی تلاوت کا باقاعدہ ا...
28/02/2026

یورو کڈز انٹرنیشنل اسکول اینڈ کالج دنیور میں ماہِ رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر ہر صبح قرآنِ پاک کی تلاوت کا باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ اہم آیاتِ مبارکہ کا ترجمہ اور مختصر تفسیر بھی پیش کی جاتی ہے تاکہ طلبہ قرآنِ کریم کے پیغام کو بہتر طور پر سمجھ سکیں اور اپنی عملی زندگی میں اس کی تعلیمات کو اپنائیں.

Address

Gilgit

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Euro Kidz International School & College Danyore GB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share