Govt Boys High School Nagar Proper

Govt Boys High School Nagar Proper Like, page F.G Co-education High School nagar proper for more news feed and updates

🇵🇰 Celebrating the Spirit of Freedom — 79th Independence Day of Pakistan! 🇵🇰               Today, 14th August 2026, Gove...
14/08/2026

🇵🇰 Celebrating the Spirit of Freedom — 79th Independence Day of Pakistan! 🇵🇰
Today, 14th August 2026, Government Boys High School Nagar Proper proudly celebrates the 79th Independence Day of Pakistan with great enthusiasm, patriotism, and national spirit.
Our dedicated staff and enthusiastic students came together to commemorate this historic day with zeal and pride. Their passionate participation truly reflects our love for Pakistan and the ideals of freedom, unity, and progress. 💚🇵🇰
Pakistan Zindabad! 🇵🇰💚

اطلاع ؛-والدین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اپنے بچوں کو مقررہ تاریخ پر پابندی وقت کے ساتھ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھتے ہوئ...
09/08/2026

اطلاع ؛-
والدین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اپنے بچوں کو مقررہ تاریخ پر پابندی وقت کے ساتھ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھتے ہوئے باوردی سکول بھیج دیں ۔تاکہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمیاں باقاعدہ طور پر شروع کی جا سکیں۔ شکریہ

05/08/2026

تمام قارئین،
​السلام علیکم!
​تعلیم کی بہتری کے لیے آواز اٹھانا اور مثبت تشویش کا اظہار کرنا ایک خوش آئند بات ہے، لیکن کسی بھی مسئلے پر گفتگو کرتے وقت حقائق کی درستگی انتہائی ضروری ہوتی ہے تا کہ تعلیمی ادارے اور اساتذہ کی محنت کی حق تلفی نہ ہو۔
​گورنمنٹ ہائی سکول نگر خاص کے نتائج سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی کچھ معلومات میں تضاد اور یکطرفہ تصویر پیش کی گئی ہے، جس کی درستگی درج ذیل بنیادو۔ پر ضروری ہے۔
1.​سب سے پہلے، یہ کہنا کہ سکول کے نتائج مسلسل صفر فیصد آ رہے ہیں، مکمل طور پر بے بنیاد اور خلافِ حقیقت ہے۔ سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (SSC-II) میں گورنمنٹ ہائی سکول نگر خاص کے طلبہ نے 100% کامیابی حاصل کی ہے، جو کہ اساتذہ کی سخت محنت اور انتظامیہ کی مستعدی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
2.​جہاں تک SSC-I (نویں جماعت) کے 13% نتائج کا تعلق ہے، تو اسے محض سکول انتظامیہ یا اساتذہ کی ناکامی قرار دینا ناانصافی ہوگی۔ نتائج کو بہتر بنانے کے لیے ان بنیادی وجوہات اور زمینی حقائق کا ادراک ضروری ہے:
​* جماعت کے متعدد طلبہ سال کے بیشتر حصے میں سکول سے غیر حاضر رہتے ہیں، جس کی وجہ سے نصابی تسلسل اور امتحان کی تیاری سخت متاثر ہوتی ہے۔
* ​والدین کی عدم توجہی اور نگرانی کی کمی: تعلیم صرف سکول کے 5-6 گھنٹوں کا نام نہیں ہے۔ بدقسمتی سے کئی والدین اپنے بچوں کی حاضری، ہوم ورک اور تعلیمی سرگرمیوں پر گھر پر توجہ نہیں دیتے۔
* ​تعلیمی وقت میں مزدوری و محنت مشقت: علاقے کے متعدد طلبہ سکول کے اوقات کے بعد یا تعلیمی ایام کے دوران بھی باہر مزدوری اور محنت مشقت میں مصروف رہتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ اپنی پڑھائی پر ضروری توجہ مرکوز نہیں کر پاتے۔
​
​تعلیم ایک باہمی شراکت داری کا نام ہے جس میں اسکول، والدین اور مقامی معاشرہ برابر کے شریک ہیں۔ اگر ہم سکول کی کارکردگی کو بہتر کرنا چاہتے ہیں تو محض سوشل میڈیا پر تنقید کے بجائے درج ذیل پر عمل کرنا ہوگا:
​* والدین اپنے بچوں کی باقاعدہ سکول آمد اور گھر پر پڑھائی کی نگرانی کو یقینی بنائیں۔
​* طلبہ کو تعلیمی ایام میں مزدوری سے دور رکھ کر صرف ان کی تعلیم پر فوکس کروایا جائے۔
​* سکول کے دروازے ہر مثبت اور تعمیری تجاویز دینے والے کے لیے کھلے ہیں تا کہ مل جل کر طلبہ کے روشن مستقبل کی ضمانت دی جا سکے۔
یہاں ایک اور اہم نکتے کی طرف آپ سب کی وجہ مبذول کروانا ضروری سمجھتا ہوں ۔وہ یہ کہ ایک جانب ایک کلاس کی 100 فیصد نتائج کو اساتذہ کی کامیابی قرار نہ دینا اور دوسری طرف ایک کلاس کی ناکامی کا ذمہ دار اساتذہ کو قرار دینا سراسر ناانصافی اور بدنیتی ہو سکتی ہے ۔ اگر نتائج خراب آنے میں اساتذہ اور انتظامیہ 10 سے 20 فیصد ذمہ دار ہو سکتے ہیں باقی 80 سے 90 فیصد ناکامی کی وجوہات کچھ اور ہی ہیں ۔ مگر افسوس عوامی حلقے اور صاحب فہم لوگ 80 سے 90 فیصد وجوہات کو بہتر بنانے کی کوشش کرنے کے بجائے 10 سے 20 فیصد وجوہات کے پیچھے لگے ہوئے ہیں ۔ یہ بدنیتی نہیں تو اور کیا ہے ؟؟ اس لئے جو بھی دل سے درد رکھتے ہوئے مسائل کو حل کر کے ایک بہترین تعلیمی ماحول پیدا کرنا چاہتا ہے وہ زمینی حقائق کو سمجھتے ہوئے پسند ناپسند کی خ*ل سے باہر نکل کر کام کرے تو ان شاءاللہ ایک دن ضرور آپ سب کی محنت رنگ لائے گی ۔ 🤲
​آئیں! الزامات اور یکطرفہ تنقید کے بجائے، اپنے بچوں کی بہتر مستقبل کے لئے مل کر کام کریں۔

A Comparative Analysis of the Federal Board Secondary Level Examination Results in Gilgit-Baltistan Over the Past Four Y...
31/07/2026

A Comparative Analysis of the Federal Board Secondary Level Examination Results in Gilgit-Baltistan Over the Past Four Years.

پورے ضلع نگر کے سرکاری سکولوں کا  سیکنڈری لیول کے سالانہ نتائج خاطر خواہ بہترین رہے ۔ صرف ایک سکول کے علاوہ باقی  18 میں...
30/07/2026

پورے ضلع نگر کے سرکاری سکولوں کا سیکنڈری لیول کے سالانہ نتائج خاطر خواہ بہترین رہے ۔ صرف ایک سکول کے علاوہ باقی 18 میں سے 17 سکولوں کا مجموعی رزلٹ 100 فیصد رہا ۔ مگر افسوس ہے ابھی تک کسی بھی پلیٹ فارم پر اس اچیومنٹ کی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی ۔ تاہم اپنی فطرت سے مجبور کچھ لوگوں کی طرف سے کلاس نہم کی رزلٹ کو لے کر نکتہ چینی ضرور کی گئی ہے ۔ ہماری فطرت من حیث القوم مکھیوں والی ہے ۔ جس طرح مکھیاں سارا صاف جگہ چھوڑ کر گندگی ڈھونڈتی ہیں ویسے ہی کچھ لوگ گندگی ڈھونڈتے رہتے ہیں ۔ ہم یہ بھی نہیں کہتے ہیں کہ تنقید نہ ہو ، جہاں تنقید نہ ہو وہ ادارے جمود کا شکار ہو جاتی ہیں ۔ تنقید اگر اصلاح کی نیت سے ہو تو وہ ہمارے سر آنکھوں پر ، مگر افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے لوگ تنقید کے نام پر اپنے دل میں موجود حسد ، کینہ ، بغض اور عناد تنقید کے نام پر نکال دیتے ہیں ۔ سال بھر سرکاری سکولوں میں کیا ہوتا ہے کیا نہیں ہوتا، کوئی ٹیچر ڈیوٹی سے ہمیشہ غیر حاضر تو نہیں رہتا ، بچوں کی طرف سے اساتذہ کو کوئی شکایت تو نہیں ، کیا سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں میرٹ پر چلتی ہیں یا نہیں، سکولوں کو کسی طرح کی کوئی انتظامی مسئلہ درپیش تو نہیں ؟ نہ ان مسائل کے بارے میں کوئی قومی پلیٹ فارم کی طرف سے باز پرس ہوتا ہے نہ ہی عوامی حلقوں کی طرف سے اور نہ والدین کی طرف سے ۔۔۔ بس انتظار میں رہتے ہیں کہ کسی طرح بورڑ رزلٹ خراب آجائے ، اساتذہ کو تماشہ بنائیں گے ۔ افسوس صد افسوس ۔
بس انہیی وجوہات کی وجہ سے ہمارا معاشرہ ترقی کی بجائے تنزلی کا شکار ہے ۔

الحمداللہ
29/07/2026

الحمداللہ

اپنے بچوں پر رحم کیجیے...! ذرا اس تصویر کو غور سے دیکھیے۔یہ بائیں طرف ڈھائی سال کے بچے کے ہاتھ کا ایکسرے ہے، اور دائیں ط...
27/07/2026

اپنے بچوں پر رحم کیجیے...! ذرا اس تصویر کو غور سے دیکھیے۔
یہ بائیں طرف ڈھائی سال کے بچے کے ہاتھ کا ایکسرے ہے، اور دائیں طرف چھ سال کے بچے کا۔ صرف چند سالوں کا فرق ہے، مگر کلائی کی ہڈیوں کی نشوونما میں کتنا بڑا فرق صاف نظر آ رہا ہے۔

اب خود سے ایک سوال پوچھیے...

اگر ان دونوں بچوں کے ہاتھ میں ایک جیسی پنسل دے کر کہا جائے کہ "صاف لکھو، لائن کے اندر لکھو، شکل درست بناؤ"... تو کیا دونوں ایک جیسا لکھ سکیں گے؟

ہرگز نہیں۔

کیونکہ لکھنا صرف ذہانت کا نہیں، جسمانی نشوونما کا بھی تقاضا کرتا ہے۔ جب تک کلائی، انگلیوں کی باریک حرکتوں (Fine Motor Skills) اور پٹھوں کی مناسب نشوونما نہ ہو، بچہ چاہ کر بھی وہ گرفت پیدا نہیں کر سکتا جو خوبصورت لکھائی کے لیے ضروری ہوتی ہے۔

لیکن افسوس...

ہم میں سے بہت سے والدین روز یہی ظلم کرتے ہیں۔

دو، ڈھائی یا تین سال کے ننھے بچوں کے ہاتھ میں پنسل تھما دیتے ہیں، پھر کہتے ہیں:

"سیدھا لکھو!"
"لائن سے باہر کیوں نکل گئے؟"
"شکل خراب کیوں بنائی؟"
"دوسرے بچے تو کتنا اچھا لکھ لیتے ہیں!"

اور جب بچہ نہ کر سکے تو اسے ڈانٹ، ڈپٹ، شرمندگی، بلکہ بعض اوقات مار تک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ذرا سوچیے...

جس معصوم کی کلائی کی ہڈیاں ابھی مکمل بنی ہی نہیں، جس کے ہاتھ کے ننھے ننھے پٹھے ابھی مضبوط ہی نہیں ہوئے، اس سے آپ وہ کام کیوں چاہتے ہیں جس کے لیے اس کا جسم ابھی تیار ہی نہیں؟

دنیا کے کئی کامیاب تعلیمی نظام اس حقیقت کو سمجھتے ہیں۔

مثلاً فن لینڈ میں بچے عام طور پر سات سال کی عمر سے پہلے باقاعدہ اسکول شروع نہیں کرتے، اور ابتدائی برسوں میں کھیل، تخلیقی سرگرمیوں اور جسمانی و ذہنی نشوونما پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔ فن لینڈ کا تعلیمی نظام طویل عرصے سے دنیا کے بہترین نظاموں میں شمار کیا جاتا ہے

اگر آپ کا بچہ چھ یا سات سال کی عمر تک بھی لکھنے میں دوسروں سے پیچھے ہے، تو ضروری نہیں کہ اس میں کوئی خرابی ہو۔ انکے جِسم نے ابھی وہ مسل ہی نہیں بنائے ہوتے جو پنسل پکڑ سکیں ..
اگر آپ کا بچہ چھ سات سال تک صحیح نہیں لکھ پاتا تو وہ غلط نہیں آپ غلط ہیں
copied

18/07/2026

گورنمنٹ بوائز ھائی سکول نگر خاص کے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ابھی پیج کو Follow کریں ۔

Today, after assuming charge as HM/Principal,Mr.Muhammad Ayub delivering his maiden speech during morning assembly progr...
15/07/2026

Today, after assuming charge as HM/Principal,Mr.Muhammad Ayub delivering his maiden speech during morning assembly programme.

A Warm Welcome to Our New Principal! 🌹        Today, the staff of Govt Boys High School Nagar proper had the privilege o...
13/07/2026

A Warm Welcome to Our New Principal! 🌹
Today, the staff of Govt Boys High School Nagar proper had the privilege of warmly & formally welcoming our respected Principal, Mr. Muhammad Ayub, as he officially assumed charge as the Head of the institution.
The staff expressed their heartfelt greetings by presenting him with a floral garland and extending their best wishes for a successful and inspiring leadership journey. The occasion was further cherished with memorable photographs, reflecting the spirit of unity, respect, and optimism.
We sincerely wish Mr. Muhammad Ayub great success, wisdom, and good health as he leads our school towards excellence and new achievements.
Welcome aboard, Sir! We look forward to a bright and prosperous future under your leadership.

Address

Gilgit

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt Boys High School Nagar Proper posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category