18/01/2026
📢 Al Mustafa Public School, Machukal Qasim Abad Danyore
Admissions Open – Session 2026
Nursery to Grade 7
From 25 Jan to 25 Feb 2026
Admission Fee Free
📞 03555488092, 03554695428
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al-Mustafa Public School Machukal Danyore, School, Gilgit.
18/01/2026
📢 Al Mustafa Public School, Machukal Qasim Abad Danyore
Admissions Open – Session 2026
Nursery to Grade 7
From 25 Jan to 25 Feb 2026
Admission Fee Free
📞 03555488092, 03554695428
18/01/2026
🌟 اپنے بچے کا مستقبل سنواریں
المصطفیٰ پبلک سکول میں داخلے جاری ہیں
نرسری تا کلاس 7th
سیشن 2026
داخلہ فیس بالکل مفت
20/10/2025
🏆 Proud Moment for AMPS Machukal!
Principal Basharat Ali received the Best Principal Award at the Afaq Publications ceremony held at KIU.
Your dedication and leadership make us proud! 👏🎖️
23/09/2025
اسکول کے بعد بچوں سے بات چیت کے لیے ماہرین کے تجویز کردہ سات مؤثر سوالات
بچوں سے اسکول کے دن کے بارے میں مختصر اور روایتی جوابات سے آگے بڑھ کر تفصیلات جاننے کے مؤثر طریقے
اکثر والدین کو اپنے بچوں سے اسکول کے دن کے بارے میں ایک لفظی یا بہت مختصر جواب ملتا ہے، جیسے "ٹھیک تھا" یا "اچھا تھا"، جو والدین کے تجسس کو مطمئن نہیں کرتا۔ ماہرینِ نفسیات کا کہنا ہے کہ والدین فطری طور پر جاننا چاہتے ہیں کہ بچے کیا کر رہے ہیں اور ان کی زندگی میں کیا چل رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق بچوں سے با معنی بات چیت کے لیے والدین کو چاہیے کہ اسکول سے واپسی پر فوراً سوالات نہ کریں بلکہ مثبت ماحول پیدا کریں۔ مثال کے طور پر والدین بچوں کا استقبال اس جملے سے کریں "تمھیں دیکھ کر خوشی ہوئی" یا "تمہارے لیے کچھ پسندیدہ چیز لایا ہوں"۔ بعد میں کھلے انداز میں مخصوص سوالات کیے جا سکتے ہیں۔
ماہرین نے کچھ مؤثر سوالات بھی تجویز کیے ہیں:
1 - آج سب سے مشکل کام کیا تھا؟
اس سے بچہ اپنے تجربات بانٹ سکتا ہے اور والدین اپنے تجربات بیان کر کے رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں۔
2 - تمہاری کلاس کے کچھ اصول کیا ہیں؟
یہ سوال بچے کو یہ بات سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ ہر جگہ اصول ہوتے ہیں جن کی پابندی ضروری ہے۔
3 - آج کا سب سے دل چسپ یا خوش گوار لمحہ کون سا تھا؟
یہ مثبت سوچ کو فروغ دیتا ہے اور والدین کو بچے کی دل چسپیوں کا پتا چلتا ہے۔
4 - کیا آج تمہیں کسی چیز نے پریشان کیا؟
یہ بچے کو اپنی جذباتی کیفیت پہچاننے اور بیان کرنے میں مدد دیتا ہے۔
5 - تم نے سب سے زیادہ بوریت کب محسوس کی؟
یہ سوال ان مسائل کی نشان دہی کرتا ہے جن کا بچہ ذکر نہیں کرتا، مثلاً تنہائی یا پڑھائی میں دشواری۔
6 - آج تم نے یا دوسروں نے کون سا اچھا کام کیا؟
یہ باقاعدگی سے نیکی اور احترام کی اہمیت اجاگر کرتا ہے۔
7 - کل کے بارے میں کوئی پریشانی ہے؟
یہ سوال کبھی کبھار کرنے سے والدین کو پتا چل سکتا ہے کہ بچہ کسی دباؤ یا خوف کا شکار تو نہیں۔
ماہرین کہتے ہیں کہ ایسے سوالات بچوں کو اعتماد کے ساتھ اپنی بات کرنے کا حوصلہ دیتے ہیں اور والدین کو ان کی زندگی میں زیادہ قریب لاتے ہیں۔
25/08/2025
*🎤 اساتذہ کی کردار کشی بند کرو!
*🎤 کیا ہر ناکامی کا ذمہ دار صرف استاد ہے؟*
*🎤 کیا استاد جادوگر ہے جو ہر رزلٹ 100٪ لا دے گا؟*
*✒️ حقیقت یہ ہے کہ...*
آج کا طالب علم استاد کو فالو نہیں کرتا، بلکہ:
👆🏾 ٹک ٹاکرز، یوٹیوبرز، اور گانے بجانے والے افراد کو فالو کرتا ہے
👆🏾 وہ لوگ جو صرف فضول حرکات یا شہرت کی ہوس میں کچھ بن گئے، بچوں کے رول ماڈل بن بیٹھے ہیں
👆🏾 بچے اُن کے فیشن، حرکات اور باتیں تو فوری اپنا لیتے ہیں
👆🏾 مگر استاد کی بات، نصیحت یا پڑھائی بور لگتی ہے
*🎤 آج کا بچہ کہتا ہے: "سر آپ کی بات پر کیوں چلیں، فلانے ٹک ٹاکر نے تو ایسا کہا ہے!"*
اور جب یہی بچے فیل ہو جاتے ہیں، تو والدین، میڈیا، اور معاشرہ ملبہ استاد پر ڈال دیتا ہے۔
*🎤 سوال یہ ہے:*
🎤 کیا استاد گھر میں بچوں کو موبائل تھما کر سونے کا ذمہ دار ہے؟
🎤 کیا استاد والدین کے عدم تعاون کو بدل سکتا ہے؟
🎤 کیا استاد اکیلا نظام کو کھینچ سکتا ہے، جب معاشرہ اس کے خلاف ہو؟
*📣 ہم کہتے ہیں:*
1. استاد پڑھاتا ہے، معجزہ نہیں دکھاتا
2. استاد اصول سکھاتا ہے، شہرت نہیں بیچتا
3. استاد معاشرہ بناتا ہے، بگاڑتا نہیں
اگر استاد سختی کرے، تو والدین کہتے ہیں: "بچے پر ہاتھ نہ اٹھاؤ"
اگر نرمی کرے، تو کہتے ہیں *"بچے کچھ سیکھتے ہی نہیں"*
ایسے دوہرے معیار نے استاد کو بے بس کر دیا ہے؟
*📢 اب وقت آ گیا ہے کہ:*
❤️ اساتذہ کو عزت دی جائے
❤️ والدین کو ایجوکیٹ کیا جائے
❤️ سوشل میڈیا کے نقصان کو سمجھا جائے
❤️ بچوں کو اصل رول ماڈلز سے روشناس کرایا جائے
*📚 استاد صرف پڑھا سکتا ہے، معجزہ نہیں کر سکتا!*
📚 اساتذہ وہی نصاب پڑھاتے ہیں جو محکمہ طے کرتا ہے
✒️ اساتذہ وہی پالیسیز فالو کرتے ہیں جو محکمہ نافذ کرتا ہے
❌ جب والدین بچوں کو اسکول کے بجائے موبائل تھما دیں
❌ جب معاشرہ استاد کو عزت دینے کے بجائے شک کی نگاہ سے دیکھے
❌ جب ہر ناکامی کا ذمہ دار استاد کو ٹھہرایا جائے...
*تو سوچیں! کیا صرف استاد قصوروار ہے؟*
*🎤 یاد رکھیں!*
قومیں استاد کی عزت سے بنتی ہیں، تضحیک سے نہیں!
🤲🏽 محکمہ تعلیم اور عوام سے اپیل ہے:
➡ اساتذہ کو قربانی کا بکرا نہ بنائیں
*یاد رکھیں!*
استاد کی بے توقیری، قوم کی بربادی ہے
👆🏾 استاد زندہ باد — تعلیم پائندہ باد!
اطلاع برائے والدین
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته
یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ المصطفی پبلک سکول مچوکال بچوں کے لیے کل بروز پیر 18 اگست 2025 سے کھول دیا جائے گا۔ تمام والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کی باقاعدہ حاضری یقینی بنائیں تاکہ تعلیمی سلسلہ بہتر انداز میں جاری رہ سکے۔
آپ کے تعاون کا شکریہ۔
والسلام
انتظامیہ، المصطفی پبلک سکول مچوکال
📢 گرمیوں کی چھٹیوں کی اطلاع
محترم والدین!
السلام علیکم
الحمدللہ! بچوں کے نیم سالانہ امتحانات کا نتیجہ 3 جولائی 2025 کو جاری کر دیا گیا ہے۔ تمام والدین کی بروقت شرکت کا شکریہ۔
اب اسکول میں گرمیوں کی تعطیلات 3 جولائی 2025 سے 15 اگست 2025 تک ہوں گی۔
📚 ان شاء اللہ نئی تعلیمی سرگرمیاں 15 اگست 2025 (جمعہ) سے دوبارہ شروع ہوں گی۔
دعا ہے کہ یہ چھٹیاں آپ سب کے لیے خوشیوں، سکون اور حفاظت کا ذریعہ ہوں۔
جزاکم اللہ خیراً
بشارت علی
پرنسپل
آل مصطفیٰ پبلک سکول، مچوکال دنیور
30/06/2025
🌹 Tribute of Appreciation 🌹
We extend our heartfelt tribute and deepest gratitude to Mr. Naeemuddin Sahib, who served with remarkable dedication as the President of Imamia Anjuman Masjid Danyor for three years.
Under his leadership, the foundation stone for the mosque's construction was laid—a historic step that became a powerful symbol of unity and harmony across Danyor.
He played a vital role in organizing the Imamia body on solid foundations, worked tirelessly for the service and development of the mosque, and set a noble example of inclusive leadership.
He carried this same spirit of service into Al-Mustafa Public School MachuKal Danyor, where he displayed exemplary performance. Through his sincerity, hard work, and leadership, he proved himself not only a capable administrator but also a true leader of high moral character.
We pray that Allah Almighty accepts his sincere efforts, and may these services become a source of immense reward for him in this world and the hereafter.
Ameen!
23/06/2025
🎉 خوشی کی خبر! 🎉
یہ ہمارے لیے نہایت مسرت اور فخر کی بات ہے کہ جناب بشارت علی، پرنسپل آل مصطفیٰ پبلک سکول مچوکال دنیور کو قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ ایجوکیشنل کانفرنس 2025 میں ان کی شاندار تعلیمی خدمات پر تعریفی شیلڈ سے نوازا گیا۔ 🏆📚
یہ اعزاز ان کی انتھک محنت، اعلیٰ قیادت، اور تعلیم کے فروغ میں بے مثال خدمات کا اعتراف ہے۔ ان کی رہنمائی میں ادارہ ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔
💐 آل مصطفیٰ پبلک سکول مچوکال دنیور کی پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں!
مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں 🌟
19/06/2025
افراء بتول بنت قاسم حسین کو مبارکباد، جو المصطفیٰ پبلک اسکول، مچوکال دنیور کی ممتاز طالبہ ہیں، جنہوں نے 2025 کی ایجوکیشنل کانفرنس ایوارڈ تقسیم تقریب میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپر ایوارڈ حاصل کیا۔ آپ کی اس شاندار کامیابی پر ہمیں فخر ہے، مولا آپ کو مزید بلندیاں عطا فرمائے آمین
12/06/2025
مؤرخہ 12 جون 2025 کو کلاس سوئم سے کلاس ہفتم تک ششماہی امتحان شروع ہوئے ہیں ۔۔۔۔
عید کے بعد خوش آمدید!
محترم والدین،
ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اور آپ کے خاندان نے عید الاضحیٰ خوشی اور سکون کے ساتھ منائی ہوگی۔ عید کی خوشیوں کے بعد اب وقت ہے کہ بچے ایک نئی توانائی کے ساتھ دوبارہ تعلیمی سفر کا آغاز کریں۔
براہِ کرم نوٹ فرمائیں کہ اسکول 10 جون 2025 کو دوبارہ کھل رہا ہے۔ ہم آپ کے تعاون کے شکر گزار ہیں اور اُمید رکھتے ہیں کہ یہ نیا تعلیمی مرحلہ بھی آپ کی بھرپور شراکت سے کامیاب ہوگا۔
آئیے، ہم سب مل کر اپنے بچوں میں شکرگزاری، نرمی اور ذمے داری کے جذبے کو فروغ دیں۔
نیک تمناؤں کے ساتھ،
پرنسپل
اے ایم پی ایس مچوکا ل