11/07/2026
پیرنٹس ٹیچر میٹنگ 2026 – پری کیڈٹ پبلک سکول امپھری گلگت
الحمدللہ! آج پری کیڈٹ پبلک اسکول امپھری گلگت میں منعقدہ Parents–Teacher Meeting (PTM) انتہائی کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی، جس میں والدین نے اپنے بچوں کے ہمراہ 100% شرکت کرکے ادارے پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اسکول انتظامیہ نے تمام معزز والدین کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں بچوں کی Half-Year Academic Performance، روزانہ کی تعلیمی سرگرمیوں، اخلاقی تربیت اور مجموعی کارکردگی سے تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا۔ والدین نے بچوں کی نمایاں تعلیمی ترقی اور ادارے کے منظم تعلیمی نظام کو سراہتے ہوئے اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔
اسی موقع پر طلبہ کو موسمِ گرما کی تعطیلات کے لیے "Bright Minds Summer Challenge" بھی فراہم کیا گیا تاکہ بچے اپنی چھٹیاں مثبت، تعلیمی اور تخلیقی سرگرمیوں میں گزار سکیں اور اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔
والدین نے ادارے کی اعلیٰ کارکردگی، معیاری تعلیم، بہترین نظم و ضبط اور بچوں کی ہمہ جہت تربیت پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
پری کیڈٹ پبلک اسکول امپھری گلگت معیاری تعلیم، بہترین کردار سازی اور روشن مستقبل کی ضمانت۔