Government Education Colleges Of GB

Government Education Colleges Of GB Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Government Education Colleges Of GB, Education, Gilgit.

گلگت میں حکومتی سطح کے مشہور تعلیمی ادارے جہاں قابل ترین اساتزہ تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں.اس پیج میں طلبا کی سرگرمیوں اور دیگر امور کو اجاگر کیا جاتا ہے۔یہ معلومات کی فراہمی پر مشتمل صفحہ ہے۔ تاکہ طلباء بھرپور انداز میں رہنمائی لے سکیں۔ شکریہ

پریس ریلیزگلگت بلتستان کے نئے تعینات شدہ لیکچررز کے لیے چار روزہ تربیتی پروگرام کا افتتاحوزیرِ تعلیم امان علی عامر کا نو...
21/09/2026

پریس ریلیز

گلگت بلتستان کے نئے تعینات شدہ لیکچررز کے لیے چار روزہ تربیتی پروگرام کا افتتاح

وزیرِ تعلیم امان علی عامر کا نوجوان اساتذہ سے اعلیٰ توقعات کا اظہار

گلگت، 21 ستمبر 2026:
گورنمنٹ کالج مناور گلگت کے بی ایس بلاک میں آج فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) کے ذریعے گلگت بلتستان کے مختلف سرکاری کالجوں میں نئے تعینات ہونے والے لیکچررز کے لیے چار روزہ تربیتی پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ تربیتی پروگرام کے پہلے روز افتتاحی تقریب میں وزیرِ تعلیم گلگت بلتستان امان علی عامر، ہائر ایجوکیشن کالجز گلگت بلتستان کے حکام، کالج انتظامیہ، ماہرینِ تعلیم اور نئے تعینات ہونے والے لیکچررز نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم گلگت بلتستان امان علی عامر نے نئے تعینات ہونے والے لیکچررز کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اساتذہ گلگت بلتستان کے تعلیمی مستقبل کی بنیاد ہیں اور ان پر ایک اہم قومی و معاشرتی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک مؤثر استاد کا کردار محض نصاب کی تدریس تک محدود نہیں ہوتا بلکہ وہ طلبہ میں تحقیق، تنقیدی و تخلیقی سوچ، کردار سازی اور اخلاقی اقدار کے فروغ میں بھی بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایف پی ایس سی کے ذریعے میرٹ پر منتخب ہونے والے یہ نوجوان لیکچررز اپنی علمی قابلیت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور تدریسی تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے گلگت بلتستان کے کالجوں میں تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

وزیرِ تعلیم نے تربیتی پروگرام کو نئے اساتذہ کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے کے لیے ایک اہم موقع قرار دیتے ہوئے شرکاء پر زور دیا کہ وہ تربیت کے تمام سیشنز میں بھرپور شرکت کریں اور حاصل ہونے والی علمی و عملی مہارتوں کو اپنے تدریسی فرائض میں مؤثر انداز میں بروئے کار لائیں۔

اس موقع پر گورنمنٹ کالج مناور گلگت کے پرنسپل فدا حسن نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے تربیتی پروگرام کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئے اساتذہ کو جدید تدریسی تقاضوں، نصابی ضروریات اور کالج کی سطح پر مؤثر تدریس کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ گورنمنٹ کالج مناور انتظامیہ اس اہم تربیتی سرگرمی کے انعقاد میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

افتتاحی تقریب کے بعد تربیتی پروگرام کے باقاعدہ سیشنز کا آغاز ہوا، جن میں ماہرینِ تعلیم اور متعلقہ شعبوں کے تجربہ کار ماہرین نے نئے لیکچررز کو جدید تدریسی طریقۂ کار، طلبہ کی نفسیات، مؤثر تشخیصی و جائزاتی نظام، تحقیقی طریقۂ کار اور کالج سطح پر معیاری تدریس کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا۔

تربیتی سیشنز میں لیکچر، عملی مشقوں، گروپ ڈسکشنز اور سوال و جواب کے ذریعے شرکاء کو تدریس کے جدید تقاضوں سے روشناس کرایا گیا، تاکہ وہ اپنے متعلقہ کالجوں میں طلبہ کے لیے زیادہ مؤثر، تحقیقی اور تخلیقی تعلیمی ماحول تشکیل دے سکیں۔

یہ چار روزہ تربیتی پروگرام ہائر ایجوکیشن کالجز گلگت بلتستان کے تحت مختلف سرکاری کالجوں میں حال ہی میں تعینات ہونے والے لیکچررز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تدریسی مہارتوں اور تعلیمی استعداد میں اضافے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ پروگرام کے آئندہ تین روز میں بھی مختلف اہم موضوعات پر تربیتی سیشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

کالج انتظامیہ اور متعلقہ حکام نے امید ظاہر کی کہ یہ تربیتی پروگرام نئے تعینات ہونے والے لیکچررز کی پیشہ ورانہ ترقی میں معاون ثابت ہوگا اور اس کے نتیجے میں گلگت بلتستان کے کالجوں میں تدریس کے معیار، طلبہ کی تعلیمی کارکردگی اور اعلیٰ تعلیم کے مجموعی ماحول کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

جاری کردہ
شعبہ نشر و اشاعت
گورنمنٹ کالج مناور گلگت

*اساتذہ والدین ملاقات (PTM)*کسی بھی تعلیمی ادارے کے اکیڈمک کیلنڈر میں اساتذہ والدین ملاقات (Parent-Teacher Meeting) ایک ...
19/09/2026

*اساتذہ والدین ملاقات (PTM)*
کسی بھی تعلیمی ادارے کے اکیڈمک کیلنڈر میں اساتذہ والدین ملاقات (Parent-Teacher Meeting) ایک اہم اور مؤثر سرگرمی کی حیثیت رکھتی ہے۔ اسی سلسلے میں آج *گورنمنٹ بوائز انٹر کالج گمبہ سکردو* میں ایک پروقار اور بھرپور اساتذہ والدین ملاقات (PTM) کا انعقاد کیا گیا جس میں سال اول اور سال دوم کے طلباء کے والدین اور سرپرستوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر کالج کے اساتذہ کرام نے طلباء کی تعلیمی کارکردگی، حاضری، نظم و ضبط اور مجموعی پیش رفت کے حوالے سے والدین کو تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ والدین نے بھی طلباء کی تعلیمی بہتری اور ادارے کی مزید ترقی کے لیے قیمتی تجاویز اور مفید مشورے پیش کیے۔
ملاقات کے دوران طلباء اور والدین نے کالج میں کلاس رومز کی کمی اور لائبریری کی اشد ضرورت کی جانب خصوصی توجہ مبذول کرائی۔ انہوں نے پرنسپل صاحب سے درخواست کی کہ طلباء کو بہتر تعلیمی ماحول اور ضروری مطالعاتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ان مسائل کے حل کے سلسلے میں فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔
والدین نے کالج میں جاری تعلیمی سرگرمیوں، نظم و نسق اور طلباء کی تربیت کے حوالے سے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اور ادارے کی جانب سے طلباء کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔
والدین نے اساتذہ کرام کی محنت اور تعاون کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پرنسپل گورنمنٹ بوائز انٹر کالج گمبہ سکردو پروفیسر عبدالرحمن صاحب کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے والدین اور کالج کے درمیان مؤثر رابطے کے لیے اس اہم پروگرام کا انعقاد کیا۔
یہ ملاقات والدین، اساتذہ اور ادارے کے درمیان مضبوط رابطے، باہمی تعاون اور طلباء کے روشن مستقبل کے لیے مشترکہ عزم کی ایک خوبصورت مثال ثابت ہوئی۔
(ذ۔ع۔راشدی)

آجمورخہ 18 ستمبر 2026 بروز جمعہ آنریبل سیکریٹری ہائر ایجوکیشن گلگت بلتستان جناب راجہ رشید علی صاحب اور ڈائریکٹر ہائر ایج...
18/09/2026

آجمورخہ 18 ستمبر 2026 بروز جمعہ آنریبل سیکریٹری ہائر ایجوکیشن گلگت بلتستان جناب راجہ رشید علی صاحب اور ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کالجز پروفیسر محمد عالم صاحب گورنمنٹ ڈگری کالج ہاتون کا تفصیلی دورہ کیا جس میں کالج کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جناب سیکریٹری صاحب نے فیکلٹی کیساتھ بھی تفصیلی میٹنگ کرنے کیساتھ انکے مسائل بھی سنے اور کالج کے حالیہ فیڈرل بورڈ کے نتائج سے اطمینان کا اظہار کیا اور پرنسپل صاحب کالج کی کارکردگی اور مختلف کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دینے کےساتھ سیکریٹری صاحب اور ٹیم کو رخصت کیا۔اور فیکلٹی نے ایسے وذٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوے آئندہ بھی اس طرح کے وزٹ کو کرنے کے لیے گزارشات کئے۔۔شکریہ سیکریٹری صاحب اور ڈائریکٹر صاحب آپکے آمد کا

12/09/2026

Address

Gilgit

Opening Hours

Monday 09:00 - 13:00
Tuesday 09:00 - 13:00
Wednesday 09:00 - 13:00
Thursday 09:00 - 13:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 13:00

Telephone

+925811960081

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government Education Colleges Of GB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category