14/09/2026
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
🌙 علومِ اسلامی میں داخلے — سنہری موقع!
📌 نوٹ: یہ داخلہ صرف طلباء کے لیے ہے۔
﴿وَمَا كَانَ الْمُؤْمِنُونَ لِيَنْفِرُوا كَافَّةً ۚ فَلَوْلَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِنْهُمْ طَائِفَةٌ لِيَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ وَلِيُنْذِرُوا قَوْمَهُمْ إِذَا رَجَعُوا إِلَيْهِمْ لَعَلَّهُمْ يَحْذَرُونَ﴾
(سورۃ التوبہ، آیت: 122)
ترجمہ:
"اور مومنوں کے لیے یہ ممکن نہ تھا کہ وہ سب کے سب نکل کھڑے ہوں، تو ان کے ہر گروہ میں سے ایک دستہ کیوں نہ نکلا تاکہ وہ دین کی گہری سمجھ حاصل کریں اور جب اپنی قوم کی طرف واپس لوٹیں تو انہیں خبردار کریں تاکہ وہ (گناہوں سے) بچیں۔"
📢 خوشخبری!
علم، معرفت، دینی علوم اور خود سازی میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کے لیے بہترین موقع!
استادِ محترم حضرت آیت اللہ محمد باقر تحریری کی سرپرستی میں مؤسسۂ مهدی موعود، قم کی طرف سے ایران میں علومِ اسلامی کی تعلیم کے لیے نئے داخلوں کا اعلان کیا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں امیدواروں کے لیے ابتدائی طور پر القرآن ریسرچ سینٹر، خومر، گلگت میں ایک تعارفی و رہنمائی ورکشاپ منعقد کی جائے گی، جس کے بعد اہل امیدواروں کا باقاعدہ انتخاب کیا جائے گا۔
📋 داخلے کی شرائط
• بہترین اخلاق و کردار
• حسنِ شہرت
• مناسب ذہنی استعداد و صلاحیت
• کم از کم ایف اے / انٹرمیڈیٹ یا مساوی تعلیم
• علومِ اسلامی میں گہری دلچسپی اور شوق
• کم از کم 5 سال تک ادارے کی زیرِ نگرانی تعلیم جاری رکھنے کا عہد
🎓 سہولیات
• مفت تعلیم و تربیت
• مفت رہائش
• ماہانہ تعلیمی وظیفہ
• دورانِ تعلیم ایران کا قانونی اقامہ (ویزہ)
• حوزۂ علمیہ کی جانب سے میڈیکل انشورنس
• ماہر اور تجربہ کار اساتذہ کی سرپرستی
📑 مطلوبہ دستاویزات
• قومی شناختی کارڈ / فارم (B) کی کاپی
• تمام تعلیمی اسناد (میٹرک، ایف اے/انٹرمیڈیٹ و دیگر) کی کاپیاں
• منتخب ہونے کی صورت میں پاسپورٹ کی کاپی (فوری جمع کروانا لازمی ہے)
🏛️ زیرِ اہتمام
• مؤسسۂ مهدی موعود (عج)، قم
• القرآن ریسرچ سینٹر، گلگت
• المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی، قم
📞 رابطہ برائے معلومات و رجسٹریشن
گلگت: 0331-9847922
قم (واٹس ایپ/کال): 0098-9055424002