06/08/2026
بچے بات کیوں نہیں مانتے
والدین کو کیا کرنا چاہیے
بہت سے والدین کی شکایت ہوتی ہے کہ ہم بار بار کہتے ہیں مگر بچہ سنتا ہی نہیں
ایسے والدین کو چاہیے کہ وہ خود کو زیادہ پریشان نہ کریں
بچے اپنی نشوونما کے مختلف مراحل میں ایسا رویہ اختیار کرتے ہیں
والدین پرسکون رہ کر اس کی وجہ جاننے کی کوشش کریں
یاد رکھیں
ہر بار بچے کی طرف سے بات نہ ماننے کا مطلب ضد یا بدتمیزی نہیں ہوتا
اکثر بچے اس لیے بات نہیں مانتے کیونکہ انہیں حکم تو ملتا ہے مگر تعلق توجہ اور واضح رہنمائی نہیں ملتی
اسی وجہ سے وہ والدین کی بات کو ٹال دیتے ہیں
بچے صرف الفاظ نہیں سنتے
وہ والدین کا رویہ بھی پڑھتے ہیں
اگر ہر بات غصے ڈانٹ یا چیخ کر کہی جائے تو بچہ دفاعی رویہ اختیار کر لیتا ہے
اس کے برعکس جب والدین محبت احترام اور مستقل مزاجی کے ساتھ بات کرتے ہیں تو بچے آہستہ آہستہ تعاون کرنا سیکھتے ہیں
مثال کے طور پر
اگر بچہ کھیل میں مصروف ہے تو فوراً یہ نہ کہیں
ابھی سب چھوڑو اور پڑھنے بیٹھ جاؤ
بلکہ پہلے اس سے آنکھ ملا کر محبت سے کہیں
بیٹا پانچ منٹ بعد کھیل ختم کریں گے
پھر ہم مل کر ہوم ورک کریں گے
اس طرح بچہ ذہنی طور پر پہلے سے تیار ہو جاتا ہے اور مزاحمت بھی کم ہو جاتی ہے
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے
فَبِمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللَّهِ لِنتَ لَهُمْ
ترجمہ
اللہ کی رحمت سے آپ ان کے لیے نرم مزاج ہوئے
سورۃ آل عمران
رضوان عامر
تربیہ مینٹور
بچوں کی تربیت | والدین کی رہنمائی | روشن مستقبل
---
❤️ ✍🏻ㅤ 📩 📤