Koh E Ghizer Student Federation

Koh E Ghizer Student Federation Educate || Support || Represent

20/05/2026

Youth are not just the leaders of tomorrow, they are the changemakers of today. With passion, knowledge, and determination, young minds can transform challenges into opportunities and dreams into reality.
Farewell and Youth Gathering Powered BY KGSF

کوهِ غذر اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیرِ اہتمام جوٹیال، گلگت میں ایک عظیم الشان تقریب کامیابی سے منعقد ہوا جس میں پروفیسر ڈاکٹر...
16/05/2026

کوهِ غذر اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیرِ اہتمام جوٹیال، گلگت میں ایک عظیم الشان تقریب کامیابی سے منعقد ہوا جس میں پروفیسر ڈاکٹر ارشاد شیدائی، ڈاکٹر عزیز علی داد، TeCh Scape کے Co-Founder رضوان علی اور سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ارشاد شیدائی نے KIU میں زیرِ تعلیم کوهِ غذر کے طلبہ کو اسکالرشپ، انفارمیشن ٹیکنالوجی موضوعات کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کرتے ہوئے مستقبل کے لیے عملی رہنمائی دی، جبکہ ڈاکٹر عزیز علی داد نے سماجی سرگرمیوں اور اجتماعی ذمہ داریوں پرجوش اور جذباتی خطاب کر کے سامعین پر گہرا اثر چھوڑا۔

TeCh Scape کے Co-Founder جناب رضوان علی نے غذر کے طلبہ کو ٹیکنالوجی اور فری لانسنگ کے مواقع سے روشناس کراتے ہوئے نوجوانوں کو ڈیجیٹل میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی، اور سیاسی رہنما جناب خان اکبر خان نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے اپنے مشن اور ویژن کو بیان کیا اور طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

کوهِ غذر اسٹوڈنٹس فیڈریشن ان تمام معزز مہمانوں کا اس تقریب میں تشریف لا کر اپنا قیمتی وقت دینے پر تہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے۔

کوہِ غزر اسٹوڈنٹ فیڈریشن  میگا ایونٹسمال سے برست تک، غزر کی وادیاں بلند پہاڑوں، بہتے دریاؤں اور اتحاد کے جذبے سے مزین ہی...
13/05/2026

کوہِ غزر اسٹوڈنٹ فیڈریشن میگا ایونٹ
سمال سے برست تک، غزر کی وادیاں بلند پہاڑوں، بہتے دریاؤں اور اتحاد کے جذبے سے مزین ہیں۔ جس طرح غزر کی خوبصورتی اس کے تنوع اور مضبوطی میں ہے، اسی طرح ہماری سرزمین کا مستقبل اس کے طلبہ میں پوشیدہ ہے۔

کوہِ غزر اسٹوڈنٹ فیڈریشن (KGSF) غزر کے تمام طلبہ کو ایک میگا ایونٹ میں شرکت کی دعوت دیتی ہے تاکہ ہم اس جذبے کو اجاگر کریں، خیالات کا تبادلہ کریں اور مل کر ایک روشن کل کی بنیاد رکھیں۔

📅 تاریخ: اس ہفتے جمعہ
⏰ وقت: صبح 9:00 بجے بجا وقت
📍 مقام: ماما چکن، ہیلی چوک جوتیال کے قریب

کوہِ غزر کے تمام طلبہ کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

پروگرام کے مقاصد:
1. غزر کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا
2. طلبہ کو تعمیری مکالمے اور سرگرمیوں میں مصروف کرنا
3. آگاہی اور قیادت کے ذریعے نئی نسل کو بااختیار بنانا
4. طلبہ کو مواقع اور ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا

اہم نکات:
1. ٹرانسپورٹ: صرف طالبات کے لیے فراہم کی جائے گی، انتظامات KGSF کرے گی۔
2. طلبہ: براہِ کرم اپنے طور پر مقام پر پہنچیں اور وقت کی پابندی کریں۔
3. تازگی: تمام شرکاء کے لیے ریفریشمنٹ کا انتظام ہوگا۔

آپ کی موجودگی غزر کے نوجوانوں کی طاقت اور خوبصورتی میں اضافہ کرے گی۔ وقت پر تشریف لائیں۔

منجانب:
کوہِ غزر اسٹوڈنٹ فیڈریشن (KGSF)
_اتحاد، ترقی، بااختیاری_

KGSF... Membersتعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، اور اسی سوچ کے تحت دہیمل میں تمام بچوں کے لیے ایک جامع کوچنگ سینٹر قائم کیا...
15/01/2026

KGSF... Members
تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، اور اسی سوچ کے تحت دہیمل میں تمام بچوں کے لیے ایک جامع کوچنگ سینٹر قائم کیا گیا ہے۔
یہ کوچنگ سینٹر کسی ایک اسکول، ادارے یا فرد تک محدود نہیں بلکہ وہ تمام بچے جو پڑھنے لکھنے کی خواہش رکھتے ہیں، چاہے وہ ڈی جی اسکول سے ہوں یا گورنمنٹ اسکول سے، سب کے لیے یکساں طور پر کھلا ہے۔
اس تعلیمی اقدام کے تحت بچوں کو معیاری کوچنگ، تعلیمی رہنمائی، انٹرن شپ سے متعلق آگاہی اور مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ طلبہ کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے، تاکہ ہمارے بچے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق خود کو بہتر طور پر تیار کر سکیں۔
ہم تمام والدین اور طلبہ سے پُرخلوص گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ یہ سہولت کسی ایک فرد یا مخصوص طبقے کے لیے نہیں بلکہ ہر اُس بچے کے لیے ہے جو سیکھنا چاہتا ہے اور آگے بڑھنے کا حوصلہ رکھتا ہے۔
تمام بچوں سے اپیل ہے کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ شرکت کریں اور اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں۔
اس کوچنگ سینٹر کو احسن طریقے سے چلانے میں شفاعت علی، ظہور عالم، جاز علی، شفیق اور احتشام جیسے باہمت نوجوان پیش پیش ہیں۔
یہ تمام نوجوان بے فکر دہیمل کے بیٹے ہیں، جنہوں نے یونیورسٹیوں سے تعلیم حاصل کر کے واپس اپنے گاؤں اور علاقے کے بچوں کے لیے یہ تعلیمی سہولت مہیا کی۔ ان کا وژن، مقصد اور عملی جدوجہد علاقہ اور گاؤں کی مجموعی ترقی کے لیے ایک شاندار اور مثالی اقدام ہے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے ان تمام نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی اس خدمت کو قبول فرمائے اور مزید کامیابیوں سے نوازے۔

We salute the dedicated students Koh E Ghizer Student federation who are spending their winter holidays in service to th...
11/01/2026

We salute the dedicated students Koh E Ghizer Student federation who are spending their winter holidays in service to the community. Through the TKN program, they are organizing diverse educational activities, ensuring that children remain engaged and inspired even while schools are closed.

01/01/2026

ہم آپ سے دلی معذرت خواہ ہیں کہ آنے والا new youth new vision پروگرام مؤخر کیا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ ہمارے ایک بھائی کی فوتگی کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔ ہمیں اس تاخیر پر افسوس ہے اور آپ کے صبر و تعاون کے شکر گزار ہیں۔ پروگرام کی نئی تاریخ بہت جلد آپ کے ساتھ شیئر کر دی جائے گی۔ مزید معلومات کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں.

کوہ غزر اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام ایک اہم اور منفرد پروگرامکوہ غزر اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام 3 جنوری کو گوپس م...
31/12/2025

کوہ غزر اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام ایک اہم اور منفرد پروگرام
کوہ غزر اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام 3 جنوری کو گوپس میں
“New youth New vision” کے عنوان سے ایک شاندار اور بامقصد پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق آگاہی پیدا کرنا اور یوتھ ایمپاورمنٹ کے حوالے سے مؤثر معلومات فراہم کرنا ہے، تاکہ نوجوان اپنے مستقبل کے حوالے سے باخبر اور بااختیار ہو سکیں۔
اس ایونٹ میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات شرکت کریں گی، جن میں:
سیاسی عہدیداران
اسکالرز
متحرک اور باصلاحیت نوجوان
خصوصی طور پر پروگرام کا مین تھیم “اوپن مائک” ہوگا، جہاں نوجوانوں کو یہ موقع فراہم کیا جائے گا کہ وہ سیاسی عہدیداران سے براہِ راست سوالات کر سکیں اور کھلے پلیٹ فارم پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
پروگرام میں حاضرین کی دلچسپی کے لیے ایک میوزیکل ایونٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
اس ایونٹ کی کامیابی میں
ٹیکس کیپ پرائیویٹ لمیٹڈ نے بطور اسپانسر اہم کردار ادا کیا ہے،
جبکہ جی نیوز بطور میڈیا پارٹنر اور ضلعی انتظامیہ گوپس کے تعاون سے اس پروگرام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
آئیں! اس مثبت سوچ، نئے نظریات اور نوجوانوں کی آواز کو فروغ دینے والے ایونٹ کا حصہ بنیں۔
Open for all youth male, female from yangle to kalti..

Today, the cabinet members met with the Additional Deputy Commissioner (DC) in Gupis. During the meeting, the cabinet br...
20/12/2025

Today, the cabinet members met with the Additional Deputy Commissioner (DC) in Gupis. During the meeting, the cabinet briefed the DC about the mission and objectives of KGSF and discussed the upcoming event titled ‘New Youth, New Vision – Powered by KGSF’. The DC assured full support and cooperation for the successful organization of the event.

Today, the cabinet members of KGSF met with Mr. Asif Murad, the Founder of GNews. During the meeting, important issues r...
19/12/2025

Today, the cabinet members of KGSF met with Mr. Asif Murad, the Founder of GNews. During the meeting, important issues related to youth were discussed, along with practical ways to overcome the challenges faced by young people. The discussion emphasized collaboration, positive engagement, and joint efforts to work together in the future. Mr. Asif Murad assured his full support for youth-focused initiatives and collective actions aimed at empowering the younger generation.

11/11/2025

Important Announcement!

KGSF is proud to announce Imtiaz Ali as the new president for the 2025-2026 academic year.

We wish the President and the whole Cabinet a year filled with new opportunities, exposures, events, and peace.

Congratulations, Imtiaz!

The entire Cabinet will be announced by the end of the day!

Address

Ghizar
15100

Telephone

+923555774766

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Koh E Ghizer Student Federation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Koh E Ghizer Student Federation:

Shortcuts

Share