02/08/2024
کراچی: تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل قومی سیاسی جماعتوں کی صوبائی کونسل کامشترکہ اجلاس ، مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ سیکریٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف، مجلس وحدت مسلمین، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے صوبائی قائدین کی شرکت،آئین کی بحالی، پارلیمان کی بالادستی، قانون کی سربلندی کیلئے اور ملک میں بڑھتی مہنگائی، غربت، بے روزگاری، بجلی لوڈشیڈنگ،سابق وزیر اعظم عمران خان ، ان کی اہلیہ سمیت ہزاروں سیاسی قیدیوں کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف 26 جولائی بروز جمعہ مرکز کی ہدایت پر سندھ بھرمیں بھی پر امن یوم احتجاج بھرپور انداز میں منانے کا اعلان۔