03/05/2026
!
ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے دلی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول منیل فگوش نے داخلہ مہم میں نمایاں اور شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
صدر معلم عاطف کیانی صاحب کی مؤثر قیادت میں سکول کی مجموعی تعداد 180 تک پہنچ چکی ہے۔
نئے داخلے: 75
موجودہ کل تعداد: 180
یہ کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہمارے ادارے میں تعلیمی معیار بلند ہو رہا ہے اور عوام کا اعتماد مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے۔
اس کامیابی کا سہرا جہاں ادارے کے سربراہ اور محنتی اساتذہ کے سر جاتا ہے، وہیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید جمشید بخاری صاحب اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حمزہ علی کاظمی صاحب کی بہترین رہنمائی اور تعلیمی اصلاحات بھی قابلِ ستائش ہیں۔
اس شاندار کامیابی پر ہم تمام ایجوکیشن مینجمنٹ، اساتذہ، طلباء اور والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ کامیابیوں کا یہ سلسلہ یونہی جاری رہے۔
Elementary & Secondary Education Official District Education Office Male Kotli AJK Jamshaid Syed Hamza Ali Syed Safdar Shah Basharat Hussain Israr Arif Mughal Raja Rizwan Raja Rizwan fans