25/04/2025
جموں کشمیر اسکول میں سپورٹس ڈے کی رنگا رنگ تقریب
آج جموں کشمیر اسکول میں پری نرسری، نرسری، کے جی، پہلی اور دوسری کلاس کے بچوں کے لیے ایک شاندار سپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا۔ اس خوبصورت دن میں ننھے بچوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ مختلف دلچسپ سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
بچوں نے بیٹ بال، ریکٹ گیم، فش پونز ایکٹیویٹی، بالز ایکٹیویٹی اور بلونز ایکٹیویٹی جیسی رنگارنگ کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے نہ صرف بچوں کو تفریح فراہم کی گئی بلکہ ان کی جسمانی و ذہنی نشوونما پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔
ادارے کا مقصد بچوں کو صرف کتابی تعلیم تک محدود رکھنا نہیں بلکہ ان کی ہمہ جہت شخصیت سازی کرنا ہے۔ یہاں بچوں کی تعلیمی، اخلاقی، جسمانی اور تخلیقی صلاحیتوں کو یکساں طور پر فروغ دیا جاتا ہے۔ ایسے پروگرامز بچوں میں خود اعتمادی، باہمی تعاون اور مثبت سوچ کو پروان چڑھانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔
جموں کشمیر اسکول کا ماٹو ہے: "تعلیم کے ساتھ تربیت بھی" اور اسی فلسفے کے تحت ادارہ ہر بچے کے روشن مستقبل کی جانب رواں دواں ہے۔