Govt. Boys High School Gola AJ&K

Govt. Boys High School Gola AJ&K

Comments

Thanks to Humans for donating Jerseys for school Kids.
Raees Ahmed
Amna Khan
Sidra Spall
گورنمنٹ ھائی سکول گولہ میں راقم نے 1980.81ء میں بطور پرائمری ٹیچر سروس کی ہے۔اس وقت سید محمد آزاد صاحب ہیڈ ماسٹر تھے۔بہت تھوڑا عرصہ ان کے ساتھ کام کرنے کا موقعہ ملا۔محترم سید محمد آزاد صاحب انتہائی ایمان دار، فرض شناس اور قرآن سے محبت کرنے والے مسلمان تھے۔موصوف پچھلے دنوں اس جہان فانی سے کوچ کر گئے ہیں ۔اللہ تعالٰی مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔آمین
شجاعت صاحب(SST Bio) گورنمنٹ ہائی سکول گولہ کے طالب علم کو جرسی دیتے ہوئے۔ جبکہ دوسری طرف یونس صاحب اور درمیان میں رضوان غنی(SST Science) صاحب موجود ہیں۔

School Activities

Operating as usual

09/09/2022
28/08/2022

تنخواہ ہونے میں
چند دن باقی ہیں ۔۔۔أج ہی سے نیت کر لیں کے تنخواہ ہونے پہ 500 یا 1000 کسی ایسے رفاعی ادارے کو عطیہ کریں گے جو براہ راست سیلاب زدگان کی امداد کر رہا ہو۔۔۔۔أج نیٹ کا دور ہے آسانی سے ان کے بارے میں معلومات مل سکتی ہیں۔..500 یا 1000 سے ہمیں شاید زیادہ اثر نہ پڑے۔ لیکن سیلاب متاثرین میں سے کسی ایک کو پینے کے پانی کی بوتل مل جائے شاید کسے ایک کو ایک وقت کا کھانا مل جائے یا پھر کسی خاندان کو جو کھلے آسمان تلے رات اور دن گزارنے پہ مجبور ہیں ان میں سے کسی ایک کو سر ڈھانپنے کے لیے پلاسٹک کی شیٹ ہی مل جائے ۔ ....
کل قیامت کے دن جب اس بارے میں ہم سے پوچھ ہو تو اور کچھ نہیں تو حضرت یوسف کے خریداروں میں شامل اس بڑھیا کی طرح جس کے پاس کچھ بھی نہ تھا لیکن اپنے سر کے بال کاٹ کے حضرت یوسف کے خریداروں میں شامل ہو گئ تھی۔اس لیے کچھ نہ کچھ عطیہ ضرور کریں چاہۓ 10 روپے ہوں یا آپ کے گھر میں زائد کپڑے یا جوتے۔ کچھ نہ کچھ پیش کریں۔
خود بھی اس کار خیر میں حصہ لیں اور اپنے ساتھیوں , اپنے عزیز واقارب کو اس میں حصہ لینے کی دعوت دیں۔
تیرے فیصلوں پر کوئی شکایات نہیں میرے اللّه
تیرے نبی کی امت مشکل میں ہے رحم فرما 💔

02/08/2022

اطلاع
محکمہ پولیس آزادکشمیر میں بذریعہ NTS بھرتی کا موقعہ ۔👇👇

05/06/2022

Pak Army Jobs

Photos from Govt. Boys High School Gola AJ&K's post 29/05/2022

محترم نجیب شاد صاحب (سینئرمعلم و سابق اے ای او)کی الوداعی تقریب کے موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر پیر سید ابرار حسین شاہ صاحب٬ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عثمان شوکت صاحب، سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر منصفداد خان صاحب٬ہیڈ ماسٹر بوائز ہائی سکول پنجن چڑہوئی منصور احمد سبحانی صاحب،سابق اے ای او ممتاز حسین جوش صاحب٬ میجر راجہ نائب خان صاحب٬پروفیسر فیاض خان راجہ صاحب٬راجہ ظفر جمالی صاحب٬صاحبزادہ زولفقار علی چوہدری صاحب ٬چوہدری اورنگزیب ایڈوکیٹ صاحب٬سابق ہیڈ ماسٹر محمود طاہر صاحب٬ٹیکس آفیسر اصغر علی چوہدری صاحب٬سابق پرنسپل محمد شفیق صاحب اور دیگر احباب نےاپنے خطاب میں استاد محترم کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

11/05/2022

اپیل
جملہ والدین /متعلقین سے درمندانہ اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو بعجلت ممکنہ کتابیں مہیا کریں۔
تعلیمی سال پہلے ہی ڈیڑھ ماہ تاخیر سے شروع ہوا ہے۔۔۔ابھی تک طلبا حاضر نہیں ہو رہے ۔۔جو حاضر ہیں ان کے پاس کتابیں نہیں ہیں۔ گرماہی تعطیلات قریب آرہی ہیں ۔ تعطیلات سے قبل تدریس بہت ضروری ہے۔تاکہ چھٹیوں میں بچوں کو مناسب چھٹیوں کا کام دیا جا سکے۔۔۔
چھے مئی سے سکول اوپن ہیں جملہ سٹاف ادارہ میں موجود ہے لیکن بد قسمتی سے طلبا اور والدین بہت غیر زمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔اج وقت ضائع کر کے بعد میں طلباء اور اساتذہ دونوں پر بہت زیادہ بوجھ بن جاتا ہے۔برائے مہربانی اپنا اپنا کردار ادا کریں۔۔۔تاکہ ہم قوم کے نو نہالوں کی آبیاری میں اپنی زمہ داریوں سے عہدہ بر آ ہو سکیں۔

Photos from Govt. Boys High School Gola AJ&K's post 25/04/2022

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گولہ میں
مورخہ 25 اپریل 2022 بروز سوموار انٹرنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا عوام علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت۔ تمام اساتذہ کرام کو باوقار تقریب کے انعقاد پر خراج تحسین پیش۔

23/04/2022

گورنمنٹ بوائز سکینڈری سکول گولہ سالانہ امتحان 2022 کے نتائج کا اعلان مورخہ 25/04/22 بروز سموار کیا جائے گا۔ادارہ ہذا کے طلبہ، والدین مطلع رہیں۔شکریہ

18/04/2022

السلام علیکم۔۔۔۔۔!
جن والدین کے بچے سرکاری سکولوں میں پڑھتے ہیں وہ صرف اتنا تعاون کریں کہ وہ اپنے بچوں کو وقت پر صاف ستھرا سکول بھیجیں،
انکی سکول حاضری کو بہتر کریں اور مہینے میں کم از کم ایک مرتبہ ٹیچر سے رابطہ کریں اور بچوں کے ہوم ورک ہر توجہ دیں تا کہ بچہ روز کا کام روز کرے تو ان شاء اللہ میرے خیال میں سرکاری سکول کا مقابلہ کوئی دوسرا سکول نہیں کر سکتا۔
آج کل سرکاری سکولوں میں بہت تعلیم یافتہ ٹیچرز اور آفیسرز آگئے ہیں۔
بچوں کا مستقبل سنوارنے میں ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔
بمہربانی بچوں کے بارے میں اساتذہ سے رابطہ رکھیں۔
خود حاضر نہیں ہو سکتے تو کم از کم موبائل پہ رابطہ رکھیں۔

آپ اور ہم اساتذہ مل کر اپنے بچوں کو ان شاء اللہ اچھا انسان اور مفید شہری بنا لیں گے۔

والسلام صدرمعلم وسٹاف ہائی سکول گولہ

25/02/2022
Photos from Govt. Boys High School Gola AJ&K's post 22/12/2021

22دسمبر2021بوائز ہائی سکول پنجن چڑہوئی میں تقریری مقابلہ بعنوان" ملت کا پاسبان ہے محمد علی جناح"میں بوائز ہائی سکول گولہ کے طالب علم نے شرکت کی۔ بہترین پروگرام منعقد کروانے پر ہیڈ ماسٹر بوائز ہائی سکول پنجن چڑہوئی منصور احمد سبحانی صاحب اور ان کی تمام ٹیم کو مبارکباد

Photos from Govt. Boys High School Gola AJ&K's post 20/12/2021

20 December,2021
Friendly Cricket Match between 9th Sience & Arts.

Photos from Govt. Boys High School Gola AJ&K's post 18/12/2021

رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی برسی کے موقع پر بوائز ہائی سکول گولہ میں تقریب کا انعقاد

Photos from Govt. Boys High School Gola AJ&K's post 17/12/2021

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گولہ میں میٹرک کے بچوں کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا میچ کے بعد صدرمعلم ادارہ ہذا بشارت سلیمان صاحب اور پی ای ٹی عظیم سبحانی صاحب نے بچوں کو جسمانی صحت کے لیے کھیلوں کی افادیت بتائی۔
"صحت مند جسم صحت مند دماغ"

Want your school to be the top-listed School/college in Gam Kotli?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Gam Kotli
Other Schools in Gam Kotli (show all)
Read Foundation High School Kalah Read Foundation High School Kalah
Kalah
Gam Kotli

Taleem badly Zindagy

Govt Higher Secondary School Qamrooti Kotli Govt Higher Secondary School Qamrooti Kotli
Gam Kotli, 11100

Public educational institution

Pride Model School Hillan Dhanwan kotli Ajk Pride Model School Hillan Dhanwan kotli Ajk
Hillan
Gam Kotli, DHANWAN

School

tahir sahni tahir sahni
Shaheen Plaza Kotli Road TATTA PANI CITY
Gam Kotli, 11116

لیدرکوالٹی Aگریڈبیگ بنانےوالاادارہ

Khairun Bright Future Model School Khairun Bright Future Model School
Gam Kotli

Knowledge is power

گورنمنٹ ہائی سکول پنجن چڑہوئی گورنمنٹ ہائی سکول پنجن چڑہوئی
تحصیل چڑہوئی ضلع کوٹلی
Gam Kotli, 11100

We highly value connections with our parents and community. Building strong family and community par

Jamal innovative learning school Jamal innovative learning school
Dhangrot Chowni
Gam Kotli

Rises Foundation School - Bhroatgala Rises Foundation School - Bhroatgala
Old Kashmir Public School
Gam Kotli, BHROATGALA

صرف تعلیم نہیں تربیت پر زیادہ توجہ دینا اہم ہے

Army Public School and College System Kotli Middle Section Army Public School and College System Kotli Middle Section
Kotli Azad Kashmir
Gam Kotli, 11100

Activities