26/10/2024
ڈیمو سیشن انڈکشن ٹریننگ ضلع کوٹلی مورخہ 26 اکتوبر 2024@@
ضلعی انتظامیہ کوٹلی اور ایلیمنٹری کالجز کوٹلی کی زیر نگرانی ضلع بھر کے لئے 52 ٹرینرز کی حتمی سلیکشن کے لئیے ڈیمو سیشن کا آغاز گورنمنٹ کالج برائے ایلیمنٹری ٹیچرز مردانہ کوٹلی میں مورخہ 26 اکتوبر کو ہوچکا ہے تین ڈیمو سیشن کے بعد ضلع کوٹلی کے لئیے 52 ٹرینرز کو ٹرینرز پول میں شامل کر لیا جائے گا جو انڈکشن ٹریننگ کے علاؤہ دیگر ٹریننگز کے لئیے بھی بطور ٹرینرز کام کریں گئے
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید جمشید احمد بخآری صاحب ۔نے انتہائی دلچسپی کے ساتھ شام ہونے پانچ بجے تک نہ صرف ڈیمو سیشن کا بغور مشاہدہ کیا بلکہ فیڈ بیک بھی دیا ۔ نیز راقم ڈی ای او صاحب کوٹلی ، جملہ شراکاء ڈیمو سیشن ، اسیسمنٹ کمیٹی ،گرلز اور بوائز ایلیمنٹری کالجز کے سٹاف کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہے کہ وہ صبح نو بجے سے شام ہونے پانچ بجے تک انتہائی موٹیویشن کے ساتھ نہ صرف ڈیمو سیشن میں شریک ہوئے بلکہ actively participate بھی کیا۔ اسیسمنٹ کمیٹی نے انفرادی فیڈ بیک دیا اور ہر ٹرینر نے اپنے ہم منصب ٹرینرز کو بھی فیڈ بیک دیا ۔
ایلیمنٹری کالج کوٹلی نے تمام ،شراکاء کو بمطابق ٹریننگ فارمیٹ توسیع تعلیم
Collaborative learning
کے لئیے ماحول اور فورم مہیا کیا
تمام ٹرینرز کا موٹیویشن دیکھنے کے لائق تھا ۔
ڈیمو سیشن کل اتوار کو بھی جاری رہے گا
پرنسپل سجاد احمد