GHS Galoch

GHS Galoch Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GHS Galoch, High School, Galoch, Galoch.

15/07/2026
05/07/2026

گورنمنٹ ہائی سکول گالوچ کے عملے کا امنوی، شانگلہ کا یادگار دورہ

گورنمنٹ ہائی سکول گالوچ کے معزز استاد ایس ایس ٹی عزیزالدین صاحب کی دعوت پر ہمیں ان کے آبائی گاؤں امنوی، ضلع شانگلہ جانے کا موقع ملا۔

امنوی ایک نہایت خوبصورت اور دلکش مقام ہے، جو سرسبز و شاداب پہاڑوں، گھنے جنگلات اور ٹھنڈے، شفاف چشموں کی وجہ سے اپنی منفرد قدرتی خوبصورتی رکھتا ہے۔ یہاں کا پُرسکون ماحول ہر آنے والے کے دل کو موہ لیتا ہے۔

ہم عزیزالدین صاحب کی پرتکلف مہمان نوازی، خلوص اور محبت پر دل کی گہرائیوں سے ان کے بے حد شکر گزار ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، خوشی اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔

Result Spring semester 2026
02/07/2026

Result Spring semester 2026

28/06/2026

سمسٹر بہار کے امتحانات الحمدللہ اختتام پذیر ہو چکے ہیں ✅

نتیجہ کا اعلان: 30 جون

15/06/2026

پاکستان میں مُحرّم الحَرام کا چاند نظر نہیں آیا، یکم مُحرّم الحَرام 17 جون بروز بدھ کو ہوگی ۔لہذا کل تمام پیپرز ڈیٹ شیٹ شیڈول کے مطابق ہوگی

انا للہ وانا الیہ راجعو ن*تعزیتی پیغام*  گورنمنٹ ہائی سکول گالوچ، سوات کے اساتذہ کرام کی جانب سے  بہت افسوس کے ساتھ اطلا...
09/06/2026

انا للہ وانا الیہ راجعو ن

*تعزیتی پیغام*
گورنمنٹ ہائی سکول گالوچ، سوات کے اساتذہ کرام کی جانب سے

بہت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے دہم کلاس کے سابقہ شاگرد، *نور اللہ ولدِ ظفر خان آف مہک* وفات پا گئے ہیں۔

نور اللہ ایک محنتی، بااخلاق اور ادب کرنے والا طالب علم تھا۔ اس کا رویہ ہمیشہ اساتذہ اور ساتھی شاگردوں کے لیے قابلِ تعریف تھا۔ اس کا اچانک چلے جانا ہمارے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔ سکول کا ماحول آج اس کی یاد سے خالی محسوس ہو رہا ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، قبر کو جنت کا باغ بنائے، اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

ہم مرحوم کے گھر والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

*دعا گو:*
جملہ اساتذہ کرام
گورنمنٹ ہائی سکول گالوچ، سوات
تاریخ: 9 جون 2026

31/05/2026

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد انشاء اللہ کل بروز پیر سے تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھل جائیں گے۔ وِنٹر زون کے تعلیمی ادارے معمول کے اوقاتِ کار کے مطابق کھلے رہیں گے

الحمدللہ کل بمورخہ 2026-05-11 محکمہ ریڈ کریسنٹ سوات یونٹ کے طرف سے منعقد ڈرائینگ مقابلے موضوع " خطرناک مواد سے آگاہی مہم...
12/05/2026

الحمدللہ
کل بمورخہ 2026-05-11 محکمہ ریڈ کریسنٹ سوات یونٹ کے طرف سے منعقد ڈرائینگ مقابلے موضوع " خطرناک مواد سے آگاہی مہم" میں ہمارے سکول جماعت نہم کے طالبعلم یاسین خان نے فرسٹ پوزیشن حاصل کی ۔۔
ادارے کو ان کی شاندار کامیابی پر فخر ہے

*نکاح و شادی مبارک*ہمارے ادارے *گورنمنٹ ہائی سکول گالوچ سوات* کے قابل، محنتی اور اخلاق کے پیکر *محترم جناب اعزاز علی صاح...
10/05/2026

*نکاح و شادی مبارک*

ہمارے ادارے *گورنمنٹ ہائی سکول گالوچ سوات* کے قابل، محنتی اور اخلاق کے پیکر *محترم جناب اعزاز علی صاحب (ٹی ٹی)* کے آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کی نئی زندگی کو خوشیوں، برکتوں، محبت اور سکون سے بھر دے۔ آپ کی یہ نئی شروعات خیر و عافیت، کامیابی اور باہمی وفاداری کی علامت بنے۔

ہم سب آپ کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں پیش کرتے ہیں کہ اللہ آپ کی جوڑی کو ہمیشہ سلامت رکھے اور آپ کو ایک کامیاب و بابرکت ازدواجی زندگی عطا فرمائے۔ آمین 🤲

*منجانب:*
ہیڈ ماسٹر و جملہ سٹاف ممبرز
*گورنمنٹ ہائی سکول گالوچ، سوات*
Izaz Ali

27/04/2026

A short trip by the GHS Galoch staff to Shahitop, Dir, near the Pak-Afghan border

Address

Galoch
Galoch

Opening Hours

Monday 08:00 - 14:20
Tuesday 08:00 - 14:20
Wednesday 08:00 - 14:20
Thursday 08:00 - 14:20
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 14:20

Telephone

+923463731373

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GHS Galoch posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to GHS Galoch:

Shortcuts

Share

Category