۔فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز فتح پور کے صدر چودھری نصیر احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام پرائیویٹ سکولز وزیراعلی پنجاب اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے وژن کے مطابق جن سکولز میں سمر کیمپ لگے ہوئے ہیں وہاں پر سمر کیمپ کی کوئی اضافی فیس نہیں لے رہے
صرف روٹین کی فیس لے رہے ہیں جس کی لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے اجازت ہے
اس کے علاوہ سمر کیمپ کی کوئی فیس نہیں ہوگی۔
جو دوست سمر کیمپ کے نام پر فیس لے گا ہم فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے اس کا تدارک کریں گے۔
پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق سمر کیپ میں ٹائمنگ کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے 7 سے 10 بجے تک ٹائم ہے۔
والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کی ماہانہ فیس باقاعدگی سے جمع کروائیں تاکہ سٹاف کو بر وقت تنخواہ دی جا سکے اور اسکول کے باقی مالی معاملات بھی چلائے جا سکیں۔
Apex Public High School Fateh Pur
Welcome to Apex Public High School! We're a vibrant community dedicated to fostering academic excellence, creativity, and personal growth.
Join us as we inspire students to reach their full potential and make a difference in the world.
06/06/2026
وضاحت برائے سکول فیس!
31/05/2026
12/05/2026
اپیکس پبلک ہائی سکول، فتح پور کے لیے قابل فخر لمحہ!
ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایپکس پبلک ہائی سکول فتح پور کے پرنسپل جناب نصیر احمد کو (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لیہ ) کی طرف سے تحصیل کروڑ میں نجی طور پر زیر انتظام سکولوں کی رجسٹریشن، انسپیکشن اور مانیٹرنگ کے لیے تشکیل دی گئی آفیشل انسپکشن کمیٹی کے ممبر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
یہ اعتراف تعلیم کے شعبے میں ان کی غیر متزلزل لگن، ان کی بصیرت انگیز قیادت، اور تعلیمی معیار کو بلند کرنے میں ان کی شاندار شراکت کا حقیقی ثبوت ہے۔
جناب نصیر احمد اس وقت (فیڈریشن آف رجسٹرڈ اسکولز، فتح پور کے صدر )کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں، یہ کردار ان کی مضبوط قیادت اور پوری تعلیمی برادری کی بہتری کے عزم کو مزید اجاگر کرتا ہے۔
ان کی متحرک رہنمائی اور انتھک کوششوں کے تحت، Apex Public High School نے تعلیمی، نظم و ضبط اور مجموعی ترقی میں نمایاں کارکردگی حاصل کی ہے اور خطے میں نئے معیارات قائم کیے ہیں۔
ہم ان کو اس باوقار تقرری پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں!
ان کی مسلسل خدمات تعلیمی میدان میں مزید فخر اور ترقی کا باعث بنیں۔
24/04/2026
!فتح پور کا ایک اور اعزاز
اپیکس پبلک ہائی سکول فتحپور کے سابقہ ہونہار طالب علم محمد احمر نذر نے ایل ایل بی کی ڈگری نسٹ اسلام آباد سے مکمل کی اور
(Final Year Research Project)
میں گولڈ میڈل حاصل کیا 🎖️
اپ اب اعلی تعلیم کے لیے انگلینڈ کے سکول آف لاء میں زیر تعلیم ہیں
محمد احمر نذر فتح پور کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر نذر علی سندھو(مرحوم) کے فرزند ہیں
پرنسپل چودھری نصیر احمد کی بچوں کو دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سخت ہدایت۔
اور خاص طور پر جو بچے موٹر سائیکل کا استعمال کرتے ہیں انہیں ہیلمٹ پہننے کے تلقین۔
محترم والدین
موجودہ خصوصی شیڈول کے تحت طلباء صرف 4 دن سکول آتے ہیں، اس لیے ان کی تعلیم کی ذمہ داری ہم سب پر زیادہ بڑھ گئی ہے۔
براہ کرم گھر پر اپنے بچے کی پڑھائی پر زیادہ وقت اور توجہ دیں۔ ان کے کام کی باقاعدگی سے نگرانی کریں تاکہ وہ پیچھے نہ رہ جائیں۔
آپ کا تعاون بہت قابل قدر ہے۔
پرنسپل چوہدری نصیر احمد
نئے تعلیمی سیشن کے آغاز پر ہم اپنے تمام پیارے طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
ان طلبہ کو بھی مبارکباد جو اگلی جماعت میں ترقی پا کر آئے ہیں اور ان نئے طلبہ کو بھی جو پہلی بار ہمارے اسکول کے خاندان کا حصہ بن رہے ہیں۔
ہم امید کرتے ہیں کہ یہ نیا تعلیمی سال علم، محنت، کامیابی اور خوبصورت یادوں سے بھرپور ہوگا۔
آئیں عزم کریں کہ ہم سب مل کر سیکھنے، آگے بڑھنے اور اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کی کوشش کریں گے۔
تمام طلبہ کے لیے نیک تمنائیں — نیا سیشن مبارک!
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Fatehpur
Opening Hours
| Monday | 07:30 - 14:00 |
| Tuesday | 07:30 - 14:00 |
| Wednesday | 07:30 - 14:00 |
| Thursday | 07:30 - 14:00 |
| Friday | 07:30 - 12:30 |
| Saturday | 07:30 - 14:00 |