26/09/2026
پاکستان میں نئے سعودی سفیر کو خوش آمدید
پاکستان کے لیے نامزد سعودی سفیر فضيلة الشیخ ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی حفظہ اللہ پاکستان پہنچ گئے ہیں اور پیر سے اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی سعودی مسلح افواج میں میجر جنرل کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور دفاعی و سکیورٹی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
جامعہ سلفیہ فیصل آباد کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے معزز سعودی سفیر کو پاکستان آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
ہم امید رکھتے ہیں کہ ان کی سفارتی ذمہ داریاں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان محبت، اتفاق، تعاون اور باہمی تعلقات کے مزید استحکام کا ذریعہ بنیں گی۔
اللہ تعالیٰ انہیں اپنی ذمہ داریاں بحسن و خوبی انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے اور دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں مزید خیر و برکت عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
جامعہ سلفیہ فیصل آباد
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔