04/05/2025
🌴 *اللّٰہ تعالیٰ کے حقوق* 💫
🌺معاذ (رضی اللّٰہ عنہ) نے بیان کیا کہ نبی کریم (صلی اللّٰہ علیہ وسلم) جس گدھے پر سوار تھے, میں اس پر آپ کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا, اس گدھے کا نام عُفَیر تھا. آپ نے فرمایا: "اے معاذ! کیا تمہیں معلوم ہے کہ اللّٰہ تعالی کا حق اپنے بندوں پر کیا ہے! اور بندوں کا حق اللّٰہ تعالی پر کیا ہے!" میں نے عرض کیا اللّٰہ اور اس کے رسول ہی زیادہ جانتے ہیں! آپ نے فرمایا:
"اللّٰہ کا حق اپنے بندوں پر یہ ہے کہ اس کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں اور بندوں کا حق اللّٰہ تعالی پر یہ ہے کہ جو بندہ اللّٰہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو اللّٰہ اسے عذاب نہ دے."
میں نے کہا یا رسول اللّٰہ! کیا میں اس کی لوگوں کو بشارت نہ دے دوں! نبی (صلی اللّٰہ علیہ وسلم) نے فرمایا: لوگوں کو اس کی بشارت نہ دو ورنہ وہ خالی اعتماد کر بیٹھیں گے."
(اور نیک اعمال سے غافل ہو جائیں گے).
(صحیح بخاری: ۲۸۵۶)
🇵🇸(Sahih Al Bukhari: 2856)💢